24/7 Love is life simple like this page

I have little treasure who sleep like this
17/04/2024

I have little treasure who sleep like this

11/04/2024

Aaj mein bohot khush hu?

Meine kud ko tv per dekha.
Jab tv band tha.

11/04/2024

Kuch to baat hai mujh mey
Koi kaam nahi kerta phir bhi thaka thaka mahsoos kerta hoon

11/04/2024

Yes mein hoon ider

10/04/2024

Rainy Day N chai love it

Eid Mubarak to you All
10/04/2024

Eid Mubarak to you All

13/12/2022
18/04/2022

عمران خان کو پلان کر کے نشانہ بنایا گیا، واٹس ایپ پر بیانیہ سیٹ کیا جاتا ہے"- منصورعلی خان کے پروگرام کے سابق سینئر پروڈیوسر راؤ فیصل کے سنسنی خیز انکشافات

08/04/2022

1990 میں بینظیر کی حکومت گری اس قوم نے بھنگڑے ڈالے،
1993 میں نوازشریف کی حکومت گری اس قوم نے بھنگڑے ڈالے،
1996 میں بینظیر کی حکومت گری اس قوم نے بھنگڑے ڈالے،
1999 میں نوازشریف کی حکومت گری اس قوم نے بھنگڑے ڈالے،
1999 میں فوجی حکومت آئی لوگوں نے بھنگڑے ڈالے
2008 میں جنرل مشرف صدارت سے گرے
تو اس قوم نے بھنگڑے ڈالے،
2013 میں پیپلزپارٹی الیکشن میں گری
تو اس قوم نے بھنگڑے ڈالے،
2017 میں جے آی ٹی بنی
تو اس قوم نے بھنگڑے ڈالے،

2017 میں نوازشریف کو گھر بھیج دیا گیا
تو قوم نے بھنگڑے ڈالے،
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بنے
تو قوم نے بھنگڑے ڈالے
اب جب عمران خان وزیراعظم بنے
تو اس قوم نے بھنگڑے ڈالے۔
جب عمران خان حکومت سے گرینگے تو بھی یہ قوم بھنگڑے ڈالے گی،

قوم کے نام پہ اس ہجوم کو ہر آنے جانے والے کی خوشی میں بھنگڑے ڈالنے کی عادت ہوچکی ہے جنکا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ کوئی منشور۔ دھمالی قوم، لٹیرے حکمران"
اور سب سے بڑی حیران کن بات یہ ہے ہر لیڈر نے یہی کہا ہے کہ ہمارے ساتھ پوری قوم کهڑی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ قوم اگلا بھنگڑا ڈالنے کے لئے بے قرار کھڑی ھے

مسافر تھا۔ پردیسی تھا۔ تمھارے ملک اسلامی جمہوریہ میں اپنے حصے کا رزق لینے آیا تھا۔ نوکری کرنے آیا تھا بس۔ مہمان تھا۔ غیر...
06/12/2021

مسافر تھا۔ پردیسی تھا۔ تمھارے ملک اسلامی جمہوریہ میں اپنے حصے کا رزق لینے آیا تھا۔ نوکری کرنے آیا تھا بس۔ مہمان تھا۔ غیر مسلم تھا، عربی نہیں پڑھنا آتی تھی اسے یار۔ کیا معلوم کہ درود لکھا ہے یا کلمہ۔ پھاڑ کے پھینک دیا، گناہ کیا؟ اگر کوئی دیوانہ، مجنون، پاگل قرآن کا صفحہ پھاڑ کر پھینک دے تب کیا کرو گے؟ مار ڈالو گے؟ پاگل دیوانے پر دنیا جہان کا کوئی اصول لاگو نہیں ہوتا۔ اسی طرح غیر مسلم پر شرعی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ نہیں لاگو ہوتے یار۔ اسے تو عربی پڑھنا نہ آتی تھی ، شعور ہی نہ تھا کہ کیا لکھا ہے۔ سمجھا دیتے اسے۔ پیار سے۔ محبت سے۔ وضاحت کردیتے کہ یہ درود لکھا ہے۔ اس میں ہمارے نبی کا نام لکھا ہے۔ مسکراتے۔ سمجھاتے۔ وہ شرمندہ سا ہوجاتا۔ معذرت کرتا۔ وہ تم سے معذرت کرتا۔ وہ کہتا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ قابلِ احترام شے تھی۔ وہ معذرت کرتا۔

مگر۔۔۔ مگر کیا کیا تم نے؟ مار ڈالا تم نے اسے؟؟ پکڑ لیا۔ گریبان میں ہاتھ ڈالا۔ وہ گھبرایا۔ اسے تو پنجابی نہ آتی تھی۔ انگریزی میں پوچھتا رہا ہوگا کہ بھائی کیا کیا ہے میں نے۔ تم نے تھپڑ دے مارے۔ پھر گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے۔ "گستاخ ۔ گستاخ" کے نعرے لگائے۔ مزید عوام اکٹھی کی۔ لوگ بھڑکائے۔ پھر کیا کیا؟ پھر اس کے سر میں ڈنڈے مارے اور چہرے پہ پتھر پھینکے؟ تب اسے ماں یاد آئی ہوگی۔ ہاں۔ ماں یاد آئی تو ہوگی اسے۔ سری لنکا کے کسی خاموش محلے کے کونے والے گھر میں سبزی بناتی ہوئی ماں۔

مائیں تو سانجھی ہوتی ہیں۔ ہیں ناں؟ تمھاری بھی تو ہے۔ ماں۔ مگر تم نہ رکے۔ نہ تھمے۔ ادھ مرے کو ٹانگ سے پکڑ کر سڑک پر گسیٹتے رہے؟ اور پھر۔۔۔ اور پھر جلا دیا؟ تم نے بندہ جلا دیا؟؟؟ پھر کیا کیا ؟ سیلفیاں لیں جلتے انسان کے ساتھ ؟ سیلفیاں۔ لبیک یا رسول اللہ کے نعرے۔ الامان۔ بندہ جلا دیا۔

میں کیا لکھوں اور تم کیا پڑھو گے۔ سکوت سا ہے ہر سو۔ عجب سا۔ فضا میں بُو ہے۔ گوشت جلنے کی بُو؟ دیکھو تو ذرا۔ آگے بڑھ کے دیکھو آیا گوشت جلنے کی بُو تو نہیں ؟ نہیں۔

تم سب کے ضمیر جلنے کی بُو ہے بدبختو۔ اس کی ماں کو اب تک خبر مل گئی ہوگی۔ بیوی بچے بھی ہونگے۔ بھائی بھی اور اس کی بہنیں۔ بہنوں کو کون صبر دلائے گا اب؟
مسافر تھا۔ ۔
پردیسی بھی۔ ۔
مہمان بھی تھا۔ ۔
غیر مسلم بھی تو تھا۔ ۔
جانے دیتے۔ ۔
تمھارا کیا جاتا؟

منقول

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 24/7:

Share