Jalwa

Jalwa entertainment and information

27/12/2024
نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، گاڑیوں اور بین الاقوامی سفر، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے پر پابندیاسلام آباد(اسرار خان ) فی...
30/09/2024

نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، گاڑیوں اور بین الاقوامی سفر، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی
اسلام آباد(اسرار خان ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کر کے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

حکومت نے جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ایسے افراد کی نگرانی کی جائے گی جن کی آمدنی کی سطح ان کے لین دین کی مقدار کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی، وزیراعظم نے منظوری دیدی، آرڈیننس لایاجائےگا۔

چیئر مین ایف بی آر نے بتایا ہے کہ بینک چیک متبادل کرنسی بن چکا،اسےمحدود کیاجائیگا،پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے، چیئرمین ایف بی آرصنعتکاروں نے آٹو میشن کی حمایت کی ہے تاہم ان کا موقف ہے کہ اگر زراعت پر ٹیکس نہ لگاتو ٹیکس ٹوجی ڈی پی تناسب جمود کا شکاررہے گا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کوایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے۔

نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔

حکومت نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے ان لین دین پر ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کے لیے ایک معمولی فیس ادا کرتے تھے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال نے انکشاف کیا کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر پانچ کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔یہ اقدامات ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں، جسے وزیر اعظم کی منظوری مل چکی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ اس اقدام کو ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، اور ایف بی آر پہلے ہی اس کے قواعد پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو اس عمل میں شامل کر رہا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی درجہ بندیاں دنیا بھر میں نہیں پائی جاتیں اور انہیں ختم کر دینا چاہیے اورتوجہ ٹیکس کمپلائنس کرنے والے اور نہ کرنے والے افراد پر مرکوز ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا"ہم جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے، جب کہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں کیا جا سکا۔

نئی پالیسیوں کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا، سوائے کم آمدنی والے افراد کے بنیادی اکاؤنٹس کے۔

Hurry up
File tax return .

FBR extend 14 days only
Contact Us
M.idrees(Investment and Tax advisor)
0322-5044742

12/11/2023
Contant  # 03035533513
12/11/2023

Contant # 03035533513

23/09/2023

ٹیکس ریٹرن فائل کرائیں30سمتمبر سے پہلے ورنہ آپ کو ایک ہزار سے دس ہزار کا جرمانہ ہو سکتا ہے وقت سے پہلے ٹیکس ریٹرن فائل کرائیں۔۔۔ المیزان انویسٹمنٹ میں اکائونٹ اوپن کروانے پر سال 2023 کےٹیکس ریٹرن کی کوئی فیس چارج نہیں کی جائے گی ۔رابطہ نمبر 03035533513

وہ مینارِ پاکستان والی ٹک ٹاکر لڑکی یاد ہو گی جس نے مینارِ پاکستان پر بیہودگی کا مظاہرہ کیا تھا اور  وہاں موجود ہجوم سے ...
27/06/2023

وہ مینارِ پاکستان والی ٹک ٹاکر لڑکی یاد ہو گی جس نے مینارِ پاکستان پر بیہودگی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہاں موجود ہجوم سے اس کے ساتھ دست درازی کی تھی؟
پرسوں اس کی لاش کراچی کے جناح ہسپتال میں لائی گئی۔
جنگ نے اس پر ایک مضمون شائع کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ کیسے وہ لڑکی اور اس کا شوہر نشے کا شکار ہو گئے، گھر والوں نے ساتھ چھوڑ دیا اور دولت اور شہرت کا پیچھا کرتے وہ اس مقام پر آ گئے جہاں صرف موت اس کی منتظر تھی۔ شوہر وہی لڑکا تھا جو مینارِ پاکستان میں اس کے ساتھ تھا۔
۔
یہ جو لائیکس اور فالوورز کا نشہ ہے ناں ۔۔ بہت برا ہے۔ لائیکس ملتے ہیں تو انسان میں ڈوپامین ریلیز ہوتی ہے۔ انسان کو سرخوشی کا احساس ہوتا ہے۔ کچھ عرصے بعد لائیکس کے یہ تعداد ڈوپامین ریلیز کرنے کے لئے کافی نہیں رہتی۔۔ تب زیادہ لائیکس کی ڈیمانڈ ہوتی ہے ۔۔

زیادہ لائیکس کے لئے انسان کچھ اور کرتا ہے۔ حتیٰ کہ کپڑے تک اتار دیتا ہے۔ اس ٹک ٹاکر نے بھی یہی کچھ کیا۔ اس کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی گئیں ۔۔ لیکن تابکہ؟ جیسے جیسے لائیکس اور فالوورز کی طلب بڑھتی چلی جاتی ہے ویسے ویسے نفسیاتی مسائل میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ ناپختہ اذہان نشے میں پناہ ڈھونڈتے ہیں۔کچھ بہت ہی جذباتی افراد خودکشیاں تک کر بیٹھتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی دنیا میں یہ ایک عام بات ہے۔ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی وجہ سے خودکشی کرنے کے رحجان پر ریسرچ ہو رہی ہے۔ ذہنی امراض کے معالجین کو ان مسائل سے روزمرہ واسطہ پڑھتا رہتا ہے۔ ان کے مریضوں میں اچھی خاصی تعداد سوشل میڈیا کے متاثرین کی ہوتی ہے۔
۔
اپنی حقیقت کو سمجھیں۔ لائیکس اور فالوورز کے فریب سے خود کو بچائیں۔ قران میں دنیاوی زندگی کے لئے جو آیت آئی ہے ناں ۔۔ وہ سوشل میڈیا کی زندگی پر بھی پوری طرح صادق آتی ہے ۔۔ یہ دھوکے کا گھر ہے۔ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ ۔

اپنےاہلِ خانہ کو وقت دیجیے۔ اچھی کتب پڑھیے۔ اچھی مویز دیکھیے۔ دوستوں سے ملیے جلیے۔ سیروسیاحت کیجیے۔اور سب سے بڑھ کر اپنی آخرت پر نظر رکھیے۔
وَ اِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ لَہِیَ الۡحَیَوَانُ ۘ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ’’اور آخرت کا گھر ہی یقینا اصل زندگی ہے. کاش کہ انہیں معلوم ہوتا!‘‘
محمد ادریس

05/05/2023
05/05/2023

Intelligent search from Bing makes it easier to quickly find what you’re looking for and rewards you.

02/05/2023

Address

Tarnol, Islamabad
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jalwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jalwa:

Share