Asad Marketing Hub

Asad Marketing Hub Helping businesses grow with targeted Meta Ads on Facebook/Instagram. An advertising service that delivers high results on a low budget.

Boost your brand visibility. A complete solution to increase leads, reach and sales. So don't delay, contact us now.

تمام اقسام کی برانڈڈ کیپس مناسب ریٹ پر حاصل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔
28/01/2026

تمام اقسام کی برانڈڈ کیپس مناسب ریٹ پر حاصل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔

08/12/2025

سنگل ایمبرائڈری،ڈبل ایمبرائڈری اور دیگر برینڈڈ کیپس ہمارے ہاں بنائی جاتی ہیں، ہولسیلر حضرات کے لۓ مناسب ریٹ پر مال دستیاب ہے، نیز مال آرڈر پہ بھی تیار کیا جاتا ہے، اپنے نام کا ٹیگ بھی لگ سکتا ہے، اور ریٹیل پر بھی مال دستیاب ہے۔

بوسٹ پوسٹ vs ایڈ مینیجر! ایک حقیقت جو ہر بزنس اونر کو جاننی چاہیے!اکثر بزنس اونرز سمجھتے ہیں کہ "Boost Post" پر کلک کرنا...
10/10/2025

بوسٹ پوسٹ vs ایڈ مینیجر!
ایک حقیقت جو ہر بزنس اونر کو جاننی چاہیے!
اکثر بزنس اونرز سمجھتے ہیں کہ
"Boost Post" پر کلک کرنا ہی Facebook Ads چلانا ہے…
لیکن حقیقت یہ ہے کہ Boost Post صرف ایک shortcut ہے، جب کہ Ads Manager پورا ایک Marketing Control Room ہے! 🚀
چلیے سمجھتے ہیں فرق 👇
🔹 Boost Post کیا ہے؟
یہ آپ کے پیج پر پہلے سے موجود پوسٹ کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا آسان طریقہ ہے۔
بس "Boost" دبائیں، تھوڑا بجٹ ڈالیں اور بس۔
لیکن یاد رکھیں… یہ صرف visibility دیتا ہے، results نہیں۔
آپ کو صرف likes اور comments تو مل جائیں گے،
لیکن کیا وہ لوگ آپ کے گاہک بنیں گے؟ شاید نہیں!
🔹 Ads Manager کیا ہے؟
یہ Facebook کا اصلی "marketing tool" ہے جہاں آپ اپنی audience، location، interest، gender، اور even behaviour تک کو target کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ ad objective چنتے ہیں —
چاہے وہ leads, sales, messages, یا website traffic ہو۔
یہاں آپ data پڑھ سکتے ہیں، results measure کر سکتے ہیں، اور strategy بدل سکتے ہیں۔
یعنی Boost Post جہاں “دکھانے” تک محدود ہے،
Ads Manager آپ کو “بیچنے” کا فن سکھاتا ہے۔ 💡
✨ سادہ الفاظ میں:
Boost Post = شور مچانا 📣
Ads Manager = Smart طریقے سے گاہک بنانا 🧠
اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ
آپ کے ایڈز views نہیں بلکہ sales لائیں،
تو Boost پر نہیں، Strategy پر invest کریں۔
کیونکہ Boost Post temporary growth دیتا ہے،
مگر Ads Manager long-term brand بناتا ہے۔ 🌟

تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ منقول😉

ایک عجیب واقعہ پیش آیا: ایک خاتون نے ایڈورٹائزنگ کے سلسلے میں رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایڈ تو میں خود چلالیتی ہوں لی...
28/09/2025

ایک عجیب واقعہ پیش آیا:
ایک خاتون نے ایڈورٹائزنگ کے سلسلے میں رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایڈ تو میں خود چلالیتی ہوں لیکن ریچ ڈاؤن ہوجاتی ہے،
یہ مسئلہ عموماً خود سے سیکھ کر تجربہ کرنے والوں کے ساتھ پیش آتا ہے، چنانچہ انہیں اطمئنان دلایا کہ بے فکر رہیں اب ریچ ڈاؤن نہیں ہوگی، آپ بس اپنے بزنس مینیجر اکاؤنٹ کی ایکسس دےدیں، (ایڈورٹائزنگ عموماً بزنس مینیجر اکاؤنٹ سے کی جاتی ہے، اور یہی پروفیشنل طریقہ ہے، اس میں کلائنٹ اپنے اکاؤنٹ سے ایڈورٹائزر کے اکاؤنٹ کو ایکسس دیتا ہے، تاکہ وہ کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے ایڈ چلا سکے، اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ کلائنٹ ایڈورٹائزر کی ہر حرکت پر نظر رکھ سکتا ہے، اور ایڈچلانے والا ایڈ چلانے کے لئے جو طریقہ کار بھی اختیار کرتا ہے وہ کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوجاتا ہے، اور اس سے حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے)
انہوں نے مجھے ایکسس دے دی، میں نے ان کی ٹارگٹ آڈینس چیک کی تو اس میں کچھ بنیادی غلطیاں تھیں جو میں نے درست کردیں، اور وہ محترمہ میسنی بنی سب کچھ دیکھ رہی تھیں، پھر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ریچ کیوں ڈاؤن ہوتی ہے؟ میں نے اپنی معلومات کے مطابق اس کی وجہ بتائی اور یہ بھی بتایا کہ میں اب کیا طریقہ کار اختیار کروں گا، تاکہ ریچ دوبارہ ڈاؤن نہ ہو،
اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے میری سکرین ہینگ سی ہوگئی، مجھے لگا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ لیکن اس کے سگنل تو پورے تھے، پھر میں نے پیج ریفریش کیا تو اب ان کا اکاؤنٹ ہی اوپن نہیں ہورہا تھا، خیر دیر سے سمجھ آئی لیکن آگئی کہ انہوں نے میری ایکسس اپنے اکاؤنٹ سے ختم کردی ہے، مجھے حیرت کا جھٹکا لگا کہ یہ کیوں ہوا، تھوڑی دیر میں ان کا میسج آیا کہ ابھی میری ضروری میٹنگ ہے، باقی کا کام کل صبح کرلیں گے، میں سمھ گیا کہ مجھے چونا لگ گیا ہے، بقول شاعرے:
کل کا وعدہ نہ کرو، کل سے بےکل نہ کرو
کل تو آتی ہی نہیں، یوں ہی کل کل نہ کرو

اور پھر توقع کے عین مطابق نہ کل ہوئی اور نہ ہی صبح، چونکہ کافی محنت بھی کی تھی اسلئے دکھ تو ہوا لیکن اس سے یہ بات سیکھی آپ اپنا لائحہ عمل کسی دوسرے کو مت بتائیں۔

کیا آپ جانتے ہیں مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں کیا فرق ہے؟ مارکیٹنگ کوئی ایک مخصوص چیز نہیں ہے، بلکہ بہت سی چیزوں کا مجمو...
22/09/2025

کیا آپ جانتے ہیں مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں کیا فرق ہے؟
مارکیٹنگ کوئی ایک مخصوص چیز نہیں ہے، بلکہ بہت سی چیزوں کا مجموعہ مارکیٹنگ کہلاتا ہے، یا یوں کہہ لیں کہ ایک پوری حکمت عملی کا نام مارکیٹنگ ہے، مثلاً یہ کہ کیا کاروبار کرنا ہے، کون سی پراڈکٹ یا سروس بیچنی ہے، کس کو بیچنی ہے، کتنے کی بیچنی ہے، کتنا نفع رکھنا ہے، پروموشن کیسے کرنی ہے، کسٹمر کو کیسے مطمئین کرنا ہے تاکہ مزید آرڈر لئے جاسکیں وغیرہ وغیرہ۔
اور ایڈورٹائزنگ مارکیٹنگ کا ایک جز ہے، یعنی ماریکیٹنگ ایک مکمل حکمتِ عملی ہے اور ایڈورٹائزنگ اس حکمتِ عملی کا ایک حصہ ہے، ایڈورٹائزنگ نام ہے لوگوں میں آگہی پھیلانے کا، یہ بتانے کا کہ بھئی فلاں فلاں پراڈکٹ ہمارے پاس موجود ہے، جس کی اتنی قیمت ہے، جو لینا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے، اور اس کا صرف ایک مقصد ہے کہ سیل کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے۔
خلاصہ یہ مارکیٹنگ اگر ایک درخت کا نام ہے تو ایڈورٹائزنگ اس کی ایک شاخ ہے، جس کے ذریعے اس درخت کی تکمیل ہوتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کسی بزنس کے لئے مارکیٹنگ زیادہ اہم ہوتی ہے یا ایڈورٹائزنگ؟

کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، لیکن میٹا کے الگوردم کو کیا پتہ وہ کیا ہوتی ہے، 😁دو دن آپ پوسٹ نہ کریں آپ کے پیج کی ...
19/09/2025

کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے،
لیکن میٹا کے الگوردم کو کیا پتہ وہ کیا ہوتی ہے، 😁
دو دن آپ پوسٹ نہ کریں آپ کے پیج کی ریچ زیرو ہوجائے گی،😕
یار بندہ مصروف بھی ہوسکتا ہے، اور خاص طور پر ہم جیسے لوگ جہیں فری لانسنگ سے سوائے تجربے کے کچھ نہیں ملا،😄 ان کی مصروفیات کے کیا ہی کہنے
لیکن میٹا کو چاہئے ہر روز ایک تازہ پوسٹ، اب کہاں سے پیدا کروں روز نیا کونٹنٹ! ویسے فیسبک پر پوسٹنگ کے حوالے سے آپ لوگوں کی کیا روٹین ہے؟

زیر نظر تصویر گوگل اے آئی سٹوڈیو سے بنائی گئی ہے۔

اگر آپ لگام سنبھالنے کا ہنر سیکھ جائیں تو کسی بھی گھوڑے کو دوڑایا جاسکتا ہے، وٹس ایپ کے میٹا اے آئی کا فیچر شروع میں کاف...
17/09/2025

اگر آپ لگام سنبھالنے کا ہنر سیکھ جائیں تو کسی بھی گھوڑے کو دوڑایا جاسکتا ہے، وٹس ایپ کے میٹا اے آئی کا فیچر شروع میں کافی بےکار لگا تھا لیکن اب سمجھ آیا کہ ہم ہی نابلد تھے😁 خیر نیچے نظر آنے والا شاندار پوسٹر بھی اسی بے کار میٹا اے آئی سے بنایا گیا ہے۔

فراغت کے بعد الحمدللہ کچھ کورسز کا موقع ملا، ان میں سے ایک E-commerce کا کورس بھی تھا، جس میں بیسک سے پروفیشنل لیول تک آ...
15/09/2025

فراغت کے بعد الحمدللہ کچھ کورسز کا موقع ملا، ان میں سے ایک E-commerce کا کورس بھی تھا، جس میں بیسک سے پروفیشنل لیول تک آنلائن مارکیٹنگ مرتب انداز میں تفصیل سے سمجھائی گئی تھی، اس میں کچھ اصطلاحات ایسی بھی تھیں جو ہم سابعہ میں بلال قاضی صاحب سے پڑھ چکے تھے اسی لئے دوبارہ جب ان کا تکرار ہوا تو بہت خوشی ہوئی کہ یہ تو ہمیں پہلے سے آتا ہے، احباب کی یاد دہانی کے لئے ان فنی اصطلاحات کو ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے:
CP:
یہ cost price کا مخفف ہے، یعنی وہ قیمت جس پر پروڈکٹ آپ خریدتے ہیں۔

COGS:
یہ cost of goods sold کا مخفف ہے، یعنی پروڈکٹ خریدنے سے لیکر کسٹمر کے ہاتھ میں دینے تک اس پر جتنا بھی خرچ آیا ہے وہ سب COGS کہلاتا ہے، مثلاً ایک لائٹر آپ کو دس روپے کا ملا ہے، اس پر پانچ روبے پیکجنگ کے لگے مثلاً ڈبہ سٹکر وغیرہ، اور پانچ روپے شپنگ کے کورئر وغیرہ کے ذریعے، تو یہ ٹوٹل 20 روپے ہوئے، اور اسی ٹوٹل کو COGS کہا جاتا ہے، اب لگے ہاتھوں آنلائن ریٹیل پرائس کا فارمولا بھی دیکھتے جائیں، تو عموماً(ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا) اس کا فارمولا ہوتا ہے COGS + CP = ریٹیل پرائس۔

Revenue:
کسٹمر سے حاصل شدہ مکمل رقم ریوینیو کہلاتا ہے، اور سمجھ دار بزنس مین کبھی بھی ریوینیو کو دیکھ کر خوش نہیں ہوتا کیونکہ اصل کامیابی ریونیو نہیں بلکہ نیٹ پرافٹ دیکھنے میں ہے۔

Gross profit:
یعنی اگر ریٹیل پرائس سے COGS نکال دیں تو باقی بچنے والا گراس پرافٹ ہوتا ہے، اور گراس پرافٹ اصل پرافٹ نہیں ہوتا بلکہ اس میں سے ابھی مزید کچھ اخراجات نکلنے ہوتے ہیں مثلا بجلی کے بل ملازمین کی تنخواہیں وغیرہ۔

Net Profit:
یہ خالص منافع ہوتا ہے یعنی گراس پرافٹ سے تمام اخراجات نکالنے کے بعد جو باقی بچے وہ نیٹ پرافٹ کہلاتا ہے، اور یہی اصل نفع ہوتا ہے۔

الحمدللہ ہماری ڈگری Specialization in Islamic Jurisprudence and Legal Verdicts (Fatwa) اپنے آخری مراحل میں ہے، حیران مت ...
13/09/2025

الحمدللہ ہماری ڈگری Specialization in Islamic Jurisprudence and Legal Verdicts (Fatwa) اپنے آخری مراحل میں ہے، حیران مت ہوں یہ تخصص فی الفقہ والافتاء کا ہی انگریزی ورژن ہے، مقالہ چل رہا ہے، اسی لئے دوسری مصروفیات کافی حد تک کم ہوگئی ہیں، ایک ساتھی کی طرف سے ان کی پراڈکٹ کی ایڈورٹائزمنٹ کا ایک آرڈر ملا تھا جس کو اب کافی وقت ہوچکا ہے لیکن لگانے کو اور کچھ تھا نہیں تو سوچا اسی آرڈر کے نتائج عوام سے شئیر کئے جائیں، جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ پہلے تین آرڈر کے کوئی سروس چارجز نہیں لئے جائیں گے تو ان صاحب سے بھی سروس چارجز کے نام پر کچھ نہیں لیا گیا، انہوں نے 500 کا ایڈ چلوایا فیسبک اور انسٹا پر ایک دن کے لئے، جس کے انہیں اتنے نتائج تو ملے کہ جو انہوں نے ایڈورٹائزمنٹ پر خرچ کیا تھا وہ منافع سمیت وصول ہوگیا، لیکن پھر بھی خاطر خواہ نتائج کے لئے ایک دن کی ایڈورٹائزمنٹ کافی نہیں ہوتی، بلکہ مسلسل کچھ وقت کے لئے ایڈ چلانا پڑتا ہے، کیونکہ تقریباً 40 سے 50 دفعہ ایڈ چلانے کے بعد میٹا کا ایلگوردم آپ کی ایگزکٹ آڈینس کو پہچان پاتا ہے، اس سے پہلے وہ بھی تجربے کر رہا ہوتا ہے، اور پھر آپ کو اچھے نتائج ملنا شروع ہوتے ہیں، یعنی ان نتائج کو آپ واقعتاً اچھا کہہ سکتے ہیں، جس کی مثال یہ ہے کہ ہمارا ایک ایسے بندے سے تعارف ہوا جنہوں نے مسلسل ایڈورٹائمنٹ کے ذریعے لگ بھگ چھ ماہ کے عرصے میں 80 لاکھ سے زائد کی سیل جنریٹ کی، اور ان کا ایڈ سپینڈ تقریبا 12 لاکھ کے آس پاس تھا، اور یہ بات آپ کو پتہ ہونی چاہئے کہ آنلائن چیزوں کی قیمت عموماً COGS + CP کے فارمولے کے مطابق ہوتی ہے، یعنی پروڈکٹ کی قیمتِ خرید کے بقدر نفع رکھا جاتا ہے، اس حساب سے اگر 100 روپے کی چیز پر 100 روپے پیکچنگ، شپنگ مارکیٹنگ کے لگائے جائیں اور اوپر 100 روپے نفع رکھ کر 300 کی فروخت کی جائے، اور 80 لاکھ کی آپ سیل کریں، تو ساڑھے 26 لاکھ سے زائد خالص منافع آپ کو ملا، اور اس کا سبب آنلائن کاروبار میں صرف ایگزکٹ آڈینس کی ٹارگٹنگ ہے جس کے لئے میٹا کو کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔
امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے جو میں سمجھانا چاہتا ہوں❤

باقی فری ایڈ کی سہولت فی الوقت موجود ہے 2 بندوں کی گنجائش ہے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اب سے کچھ عرصہ قبل جب ہم نے اپنی پروڈکٹ آن لائن سیل کرنے کا ارادہ کیا تو ہمیں بالکل نہیں پتہ تھا کہ اس کے لئے کیا طریقہ ...
19/06/2025

اب سے کچھ عرصہ قبل جب ہم نے اپنی پروڈکٹ آن لائن سیل کرنے کا ارادہ کیا تو ہمیں بالکل نہیں پتہ تھا کہ اس کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے، لے دے کر یہی طریقہ سمجھ میں آیا کہ وٹس ایپ پر اسٹیٹس اور فیسبک/انسٹا پر سٹوری وغیرہ لگا کر کسٹمر تلاش کئے جائیں، لیکن ظاہر ہے ہمارے سٹیٹس اور سٹوری کتنے لوگوں تک پہنچ سکتی تھی؟ اسلئے یہ طریقہ مؤثر دکھائی نہ دیا، چنانچہ جب ریسرچ کی تو پتہ چلا کہ آن لائن پروڈکٹ سیل کرنے کا پروفیشنل طریقہ سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ ہے۔
آج کے گلوبل دور میں جبکہ عالمی فاصلے مٹ چکے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سروس یا پروڈکٹ گلی محلے یا شہر تک محدود نہ رہے بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ کے متعلق جانیں، چلئے اسے سادہ انداز میں سمجھتے ہیں:

ایڈ کیا ہے؟
فیسبک/انسٹاگرام وغیرہ پر دکھائی دینے والے ایڈز دراصل ایک پیغام ہوتے ہیں جس میں یہ بتایا جارہا ہوتا ہے کہ ایڈچلانے والا صارف کو یہ یہ پروڈکٹ یا سروس مہیا کر سکتا ہے، یہ ٹھیک ایسے ہی ہے جیسے ٹی وی یا اخبار میں اشتہار دیا جاتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ سوشل میڈیا ایڈز زیادہ سستے اور مؤثر ہوتے ہیں، اور جس طرح اخبار وغیرہ میں اشتہار چلانے کے پیسے دیے جاتے ہیں ٹھیک اسی طرح یہاں بھی اشتہار چلانے کے میٹا(فیسبک) کو پیسے دیے جاتے ہیں۔

ایڈ کی ضرورت کن لوگوں کو ہوتی ہے؟
ایڈ کی ضرورت ہر اس شخص یا کاروبار کو ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی سروسز یا پروڈکٹ پہنچانا چاہتا ہے، مثلاً:
کاروباری حضرات جو اپنی دکان یا آن لائن بزنس کو بڑھانا چاہتے ہیں، ایڈ کی مدد سے اپنے مطلوبہ کسٹمر یا نئی آڈینس تک پہنچ سکتے ہیں۔
اسی طرح سروسز فراہم کرنے والے حضرات جیسے ٹیوشن ٹیچر، ٹیلر ماسٹر، فوٹوگرافر، ہوم بیوٹی پارلر، میکینک، پلمبر یا کار واش کرنے والے، ایڈ کے ذریعے یہ سب اپنی خدمات کے لئے مقامی گاہک حاصل کرسکتے ہیں۔
اسی طرح یوٹیوبرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز جنہیں اپنی ویڈیوز، پیجز یا سوشل میڈیا پروفائلز کو مشہور کرنا ہوتا ہے، میٹا ایڈز کے ذریعے یہ سب بھی اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

ایڈ کے ذریعہ کیا فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں؟
سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ صرف پیسے خرچ کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک سرمایہ کاری ہے جو آپ کے کاروبار، پہچان اور کمائی کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے، دیگر چند بنیادی فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
ایڈ کے ذریعہ آپ کی رسائی ہزاروں، لاکھوں لوگوں تک ہوسکتی ہے۔(جتنا گڑ اتنا میٹھا)
نئے کسٹمر ملتے ہیں جس سے آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایڈ کے ذریعے لوگ آپ کے بزنس اور نام کو پہچاننے لگتے ہیں، چاہے وہ آپ سے کچھ نا بھی خریدیں۔
مطلوبہ لوگوں تک رسائی ممکن ہے، یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ایڈ کراچی میں موجود کورنگی کے علاقے میں بسنے والے لوگوں کو نظر آئے، تو آپ ایسا کر سکتے ہیں۔

تو اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی پروڈکٹ یا سروس زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے تو ہم سے انبکس میں رابطہ کریں اور ہماری خدمات حاصل کریں۔

یاد رہے ہم اپنے پہلے تین کسٹمرز کے ایڈز ایک ہفتہ تک بغیر کسی سروس چارجز کے چلائیں گے۔

16/06/2025

درس نظامی سے فراغت کے بعد دوران تخصص ہم غیر رہائشی تھے، اور حفظ کے بعد یہ غیر رہائشی پڑھنے کا پہلا تجربہ تھا، اس سے قبل چونکہ جامعہ یا دارالاقامہ میں رہائش ہوا کرتی تھی اور باہر آنا جانا کم ہی ہوا کرتا تھا اس لئے ماہانہ خرچ کے لئے ایک لگی بندھی رقم جو ملا کرتی تھی اسی میں اچھے سے گزر بسر ہوجاتی تھی، اب جبکہ کچھ آزادی ملی اور دوستوں یاروں کے ساتھ سیر سپاٹے شروع ہوئے تو وہ ماہانہ خرچ اب بہت معمولی لگنے لگا، گھر بات کی کہ اب ہم بڑے ہوگئے ہیں کچھ اضافی خرچ دیا جائے، تو گھر والے بھی ہمارے ہی گھر والے تھے ترنت جواب آیا کہ ساری عمر مفت روٹیاں ہی توڑنی ہیں، کچھ کما کر لاؤ تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے کہ تم بڑے ہوگئے ہو، اب بات غیرت کی تھی، چنانچہ ہم نے بھی ٹھان لی کہ اب خود کمائی کرنی ہے، اور یہاں سے پیسے کمانے کا داعیہ شدت سے پیدا ہوا۔
ہماری تخصص کی کلاسز عصر تک ہوا کرتی ہیں، اس کے بعد کا وقت فارغ تھا، اسی فارغ وقت کو قیمتی بنا کر ہمیں پیسہ کمانا تھا، اب ایک عرصہ یہ سوچنے میں گزر گیا کہ کام کیا کریں، اسی اثناء میں ایک کلاس فیلو جن کی اپنی برانڈ تھی اور پروڈکٹ کی مینیفیکچرنگ بھی خود کی تھی انہوں نے آفر کی آپ چونکہ یہاں کے رہائشی ہیں اور گردونواح سے واقف ہیں تو آپ میری پروڈکٹ یہاں پنڈی میں سیل کریں اور منافع کمائیں چنانچہ یہاں سے کام شروع کیا اور شائد ایک ہفتے کی مسلسل محنت کے بعد ایک آرڈر ملا جس میں تقریباً 1000 روپے نفع حاصل ہوا، اور پھر آہستہ آہستہ جس اضافی خرچ کا مطالبہ ہم نے گھر والوں سے کیا تھا وہ ہمیں اپنی کمائی کی شکل میں حاصل ہونے لگا۔
اب ہم نے سوچا کہ کیوں نا ہم یہ پروڈکٹ آنلائن سیل کریں، لیکن کیسے؟ اس کے لئے کافی خواری اٹھائی، اور کچھ پیڈ کورسز بھی کیے، لیکن سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ مکمل سمجھ میں نہ آئی، وجہ یہی تھی کہ اب تک اس کے متعلق جو بھی میسر مواد دیکھا تھا اس میں ایڈورٹائزنگ کو دکھایا گیا تھا سمجھایا نہیں گیا تھا، پھر اتفاق سے انہی دنوں PMML کی طرف سے ایک فری سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ کورس کروایا گیا، وہ کورس کیا تھا ایک کھلی کتاب تھی جس میں ایڈورٹائزنگ کی بیسک سے اڈوانس لیول تک مکمل سائکی سمجھائی گئی تھی، اور ایک ایک چیز پر تفصیلی بحث کی گئی تھی، تو ہم نے بھی اس برستی خیرات کو اپنی وسعت کے بقدر سمیٹا اور خوب فائدہ حاصل کیا، اب ہم اس کام یعنی فیسبک اور انسٹا پر ایڈ چلانے میں ٹھیک ٹھاک مہارت حاصل کر چکے تھے اور پریکٹس کے لئے کئی فیک کمپینز بھی بنا چکے تھے، لیکن ابھی تک مال کی کمیابی کی وجہ سے مجھے اپنے کلاس فیلو کی طرف سے اپنی پروڈکٹ کے ایڈ چلانے کی اجازت نہیں ملی تھی، اور ہمارا فزیکلی کام اچھا چل رہا تھا تو پھر دوبارہ خیال بھی نہیں آیا ایڈ چلانے کا۔
لیکن ایک دن آنلائن ایک چیز کی خریداری کے دوران ایڈ کا تذکرہ ہوا تو یاد آیا کہ یہ کام تو ہمیں بھی آتا ہے چنانچہ سٹور کے اونر کو آفر کی کہ ہم آپ کے لئے ایک ہفتہ ایڈ بغیر کسی سروس چارجز کے چلائیں گے، جس پر ان کے کان کھڑے ہوئے کہ کوئی بندہ فری میں ایسا کیوں کرے گا، تو انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، انہیں کافی اطمئنان دلایا اور ان کے بزنس مینیجر پر موجود ان کے گزشتہ ایڈز کی کچھ غلطیوں کی طرف نشاندہی بھی کی لیکن آخر میں جبکہ میں اپنی سائڈ کا کام تقریباً مکمل کر چکا تھا انہوں نے پروگرام کینسل کردیا، اب صبر کے علاوہ کیا کیا جاسکتا تھا، تو سوچا کیوں نا اب جبکہ کام سیکھ ہی چکے ہیں تو دوسروں کو باقاعدہ سروس فراہم کی جائے اسی چکر میں یہ تحریر لکھنی پڑی، تو اگر کسی دوست کو اپنی پروڈکٹ یا سروسز کے لئے فیسبک/انسٹاگرام پر ایڈ چلانا ہو تو ہماری خدمات حاصل کریں۔
اور اہم بات یہ ہے کہ پہلے تین کلائنٹس کے ایڈز ہم بالکل فری چلائیں گے۔
رابطے کے لئے انبکس کریں، شکریہ

Send a message to learn more

Address

Alama Iqbal Colony
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 11:00 - 22:30
Tuesday 11:00 - 22:30
Wednesday 11:00 - 22:30
Thursday 11:00 - 22:30
Friday 11:00 - 22:30
Saturday 11:00 - 22:30
Sunday 11:00 - 22:30

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad Marketing Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share