Syeda Saher Batool

Syeda Saher Batool Hi, I am a Digital Marketing Manager and Consultant. Currently I am offering free consultancy and helping several small businesses grow. Stay tuned.

Through this page i teach social media management to youngsters in a language they can understand easily.

محبت تیزگام ہو اور بےلگام ہو  ...
13/07/2025

محبت تیزگام ہو اور بےلگام ہو ...

There is no honor in honor ki!!ing! Shame on those who think like this.
03/06/2025

There is no honor in honor ki!!ing! Shame on those who think like this.

15/03/2025

بے روزگار، بد تمیز، بد لحاظ داماد کی خاطر داری میں کوئی کمی نہیں چھوڑتے مگر بیمار بہو آرام کر لے تو بات برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔

کیا بارہ تیرہ سال کا لڑکا جنسی زیادتی اور قتل کے بعد لاش تھکانے لگانے کے قابل ہوتا ہے؟ یا پھر یہ پولیس افسران نے کسی اور...
26/02/2025

کیا بارہ تیرہ سال کا لڑکا جنسی زیادتی اور قتل کے بعد لاش تھکانے لگانے کے قابل ہوتا ہے؟

یا پھر یہ پولیس افسران نے کسی اور کو بچانے کے لیے قانون کو ہاتھ میں لیا اور کسی غریب کا بچہ نا حق مارا گیا؟

وہ مجرم بھی تھا تو عدالتی کاروائی fair trialکا مستحق تھا. وطن عزیز میں انصاف کے علاوہ سب ممکن ہے۔

Want to convert your time into $$$Join this course now!DM for details...
06/05/2024

Want to convert your time into $$$

Join this course now!

DM for details...

Happiness doesn't come from material things, we all know thatIt comes from within, we also know thatBut what's the formu...
03/05/2024

Happiness doesn't come from material things, we all know that

It comes from within, we also know that

But what's the formula?

My psychology degree tells me that the brain releases happiness hormones whenever it "perceives" we have accomplished something.

So basically it's all about perception of success, rather than actual success

And this is why sometimes less "successful" people can sometimes feel more satisfied than the high achievers.

High achievers have higher expectations from themselves.

With a bar set higher, you are more likely to be disappointed.

Let's redefine those expectations from yourself.

You don't have to do it all by yourself.

Remember team work makes the dream work.

We at Dream Point Marketing, are your team that will help you achieve your goals, no matter how high you have set the bar.

Dm me to book a consultation call

Happy Labor Day Labor Day is a time to recognize and acknowledge the contributions of workers who have made our countrie...
01/05/2024

Happy Labor Day

Labor Day is a time to recognize and acknowledge the contributions of workers who have made our countries what they are today.

It's a day to celebrate the spirit of hard work, determination, and
resilience that has helped us overcome challenges and achieve success.

As we take a break from our daily routines and spend time with our loved ones, let us also remember those who have worked tirelessly to build our nation and make it a better place for all of us.

On this Labor Day, let us renew our commitment to creating a more equitable, just, and prosperous society for all workers.

Wishing everyone a safe and enjoyable holiday!

test post xyz
29/02/2024

test post xyz

14/02/2024

اس شوخ چنچل کے چیختے رنگین آنچل کے سائے میں
تمھیں کیوں اس کے اداس رنگوں کی چادر یاد آتی ہے۔
کیوں گونجتے قہقہے اور کھنکتے لہجے کے شور سے تمھیں
اس دھیمی سرگوشیوں اور پُرتکلف مسکان کی یاد آتی ہے
پہلے جھجکتے قدم اور جھکی نگاہ سے خائف تھے تم
مگر اب تیز رفتار اور ناچتی آنکھوں سے تم کو اذیت ہے
کہا تھا نہ رک جاؤ، کچھ نہیں رکھا دور کی منزلوں میں
اب منزل پر ہو تم مگر، ان کہی ان سنی تم کو اذیت ہے
ٹھیک تھا سب، جب نہیں تھا کچھ بھی، تمھارا اور ہمارا
سب کچھ ہے مگر سحر، سب کچھ ہی تم کو اذیت ہے

"لگاؤ یونیورسٹی کے چکر، کھانا پھر تم بسوں میں دھکے، نوکری کرو گی، سڑکوں پر خوار ہو گی, کالی ہو جاؤ گی اور پھر کوئی شادی ...
13/02/2024

"لگاؤ یونیورسٹی کے چکر، کھانا پھر تم بسوں میں دھکے، نوکری کرو گی، سڑکوں پر خوار ہو گی, کالی ہو جاؤ گی اور پھر کوئی شادی بھی نہیں کرے گا" وہ نہ جانے مزاق اڑا رہا تھا یا اپنی عقل سے بڑی باتیں کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

"علی تم پر نہ یہ سب باتیں سوٹ نہیں کرتیں، جا کے اپنے ڈورے مون دیکھو۔"

"اچھا رشتہ ہے آپی کر لو شادی، گھر، گاڑی، اپنا کاروبار، اس کے پاس پہلے سے سب کچھ ہے۔"

"تو تم کر لو اس سے شادی۔"

"قسم سے کر لیتا اگر میں لڑکی ہوتا، راج کرتا اس کے بڑے سے گھر میں۔ پتا نہیں تم آج کل کی لڑکیوں کو کیا کیڑا لگ گیا ہے خود کمانے کا۔ اگر شوہر باہر سے کما کے لا رہا ہے تو کیا ضرورت ہے کہ تم بھی اس کے ساتھ ذلیل ہونے نکل پڑو۔"

علی تم نہیں سمجھتے، شازیہ آپا کا قصہ بھول گئے؟

ارے وہ تو بس ایک کیس ہے، سب کے شوہر تھوڑی غریب ہو جاتے شادی ہے بعد۔

نہ ہوں غریب، اریبہ کو بھول گئے۔

ہاں بھئی ہو گئی آصف بھائی کی ڈیتھ فیکٹری کے حادثے میں، مگر سب کے ساتھ تھوڑی ہوتا ہے۔

اور بانو باجی کے میاں نے جو چار بچوں کے بعد انھیں گھر سے نکال دیا تھا۔

ہاں پڑ گیا تھا اس گدھے انسان کی عقل پر پتھر، بعد میں معافی مانگ کے منا بھی تو لایا تھا، تو اب کیا اس سب کی وجہ سے تم شادی نہیں کرو گی کبھی؟

کروں گی، مگر ایسے مرد سے نہیں جو میری نوکری کے خلاف ہو۔

مرضی ہے، بیٹھی رہو ایسے ہی، سڑکوں کی دھول چاٹ کر کالی کلوٹی بڈھی ہو جاؤ۔ مگر جب میری چاند سی دلہن آئے گی تو اسے دیکھ کے جلنا مت۔

________________________

آٹھ سال گزر گئے، میں اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا سے واپس آئی تو علی ائیرپورٹ پر لینے آیا۔ "عدنان بھائی بھی ساتھ ہی آ جاتے"

ان کو چھٹی نہیں ملی۔ اگلے ہفتے آ جائیں گے۔ تمھاری بیگم کدھر ہے؟ اس کو بھی لے آتے۔

کھانا پکا رہی تھی آپ لوگوں کے لیے۔ آپ جائیں گی تو گرم گرم توے سے اتار کر روٹیاں کھلائے گی۔

ہیں تم نے اسے چھلے میں ہی چولہے پر کھڑا کر دیا؟ بازار سے منگوا لیتے کھانا۔

لو اب میری بہن اتنے عرصے بعد آئی ہے تو میں اسے ہوٹل کا کھانا کھلوں، ویسے بھی دانیہ کو تو امی نے پکڑا ہوتا ہے سارا ٹائم، ایک کھانا ہی تو اچھا پکاتی ہے، اتنا بھی نہیں کرے گی تو بلکل بستر کو جڑ جائے گی۔ آپ کی طرح تھوڑی سب گھر اور جاب اکیلے مینج کر سکتے۔ قسم سے لاٹری نکل آئی ہے عدنان بھائی کی۔

وہ بولے جا رہا تھا اور وہ سوچ رہی تھی، کینیڈا کی زندگی، نوکری سے آ کر گھر اور بیٹے کو دیکھو اور نوکری سے پہلے بھی سب کے ناشتے لنچ کپڑے ریڈی کرو، پھرکی جیسی ہو گئی ہے زندگی۔ پاکستان آنے کے لیے ایک مہینے کی چھٹی یوں ہی نہیں مل گئی تھی۔ اس کا نروس بریک ڈاؤن ہو گیا تھا تھکاوٹ سے، ڈاکٹر نے آرام کے لیے بولا تھا تو عدنان نے پاکستان بھیج دیا۔

گھر پہنچی تو بھاوج کا حال تو خود سے بھی بھرا پایا، آنکھوں کے گرد ہلکے، پچکے گال جھلسا رنگ۔

علی تم اس کا خیال نہیں کرتے؟

کرتا ہوں آپی یہ کچھ کھاتی نہیں، پتہ نہیں کون سے ٹینشنیں اس نے گود لے کر پالیں ہیں۔

"علی کی نوکری ختم ہو گئی ہے آپی، یہ آپ کو بتاتے نہیں، ہم پر تو قرض بھی چڑ گیا ہے۔ مجھے نوکری کرنے نہیں دیتے۔ ابھی میری انگوٹھی بیچ کے راشن لائیں ہیں۔
بکرے کا گوشت اس کے گلے میں پھنسنے لگا۔
بغیر تنخواہ کے مہینے کی چھٹی لے کر آئی تھی، پندرہ دن میں واپس چلی گئی۔
علی کی بیٹی کو سونے کی بالیاں اور انگوٹھی دے کر گئی۔

جو سنتا کہتا، اپنے بیٹے کے لیے مانگ گئی ہے وہ علی کی بیٹی۔

خبر عدنان تک پہنچی تو اس نے خوب ہنگامہ کیا، ایک تھپڑ بھی دھر دیا۔
بلآخر بات طلاق تک آ پہنچی۔

دیکھا آپی تم شروع دن سے نحس باتیں کرتی تھی کہ نوکری کرنی ہے تو آج یہ دن آ گیا۔

30/01/2024

"تم کبھی خالی پیٹ سوئی ہو؟ بغیر ڈنر کیے؟"

"نہیں" وہ جھٹ بولی۔ کیا ضرورت ہے سب کے سامنے پیٹ ننگا کرنے کی۔ جو بھوک افلاس کے دن تھے وہ گزر گئے۔ وہ ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اہنی نئی روم میٹ سے تو بلکل نہیں۔

"نیند نہیں آتی خالی پیٹ۔ مجھے نیند نہیں آ رہی۔"

"تو کچھ کھا لو۔" اس نے دھیمے سے کہا۔

"نہیں، ڈائٹنگ کر رہی ہوں نہ، سولہ گھنٹے بھوکا رہنا پڑتا ہے۔"

"تمھیں ڈایٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ گال پچک جائیں گے ڈھانچہ لگو گی۔" اس نے چڑ کر کہا۔

"تمھاری طرح؟ ان پچکے گالوں کا ہی تو فیشن ہے۔ تم کتنی لکی ہو بغیر ڈائٹنگ کے ہی اتنی سلم سمارٹ ہو۔"

لکی اور میں؟ وہ دل میں بولی، بچپن کے فاقوں سے جسم بے جان رہ گیا ورنہ پیدا تو وہ بھی گول مٹول ہوئی تھی۔

عجیب ہے نہ یہ دنیا، غریب کے پاس کھانے کو نہیں ہے اور جس کے پاس ہے وہ غریبوں جیسے دبلے بے جان جسم اور پچکے گالوں کے لیے زبردستی خود کو بھوکا مار رہا ہے۔

ایسی دبلی پتلی عورت تھی اس کی ماں، جس کو دادی ہڈو کہتی تھی، اور ابو زندہ لاش۔

"تم نے کھانا ہے کھاؤ، بھوکا مرنا ہے بھوکا مرو، مجھے سونے دو۔ میری صبح کلاس ہے۔"

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 10:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Friday 10:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 21:00
Sunday 12:00 - 14:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syeda Saher Batool posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share