Tips And Trick

Tips And Trick Welcome to my page

30/01/2026
04/01/2026

آج سے ٹھیک سو سال کے بعد 26 پھر سے آئیگا : 2126ء
لیکن اس وقت نہ آپ زندہ ہونگے نہ ہی میں۔
اس وقت کسی گنجان قبرستان میں ہماری قبریں گم ہو چکی ہوں گی۔
لہٰذا کوشش کریں ان مختصر لمحات کو ہم خوشگوار بنائیں۔
کوئی روح ایسی نہ ہو جو اس دنیا سے زخم لیکر جائے اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر پر ہو.
زندگی ایسی گزاریں کہ کوئی آپ کے لیے بد دعا کرنے والا نہ ہو۔🥰

04/01/2026

ہائے یہ منافق لوگ۔۔دوسروں کی عزت پے باتیں کر کے خود کو پاک دکھانے والے 🍂

03/01/2026

آنے والے تعلیمی سال 27-2026 میں نویں جماعت کی صرف کمپیوٹر کی کتاب تبدیل ہو گی۔

03/01/2026

صبح سویرے اٹھنے،
حلال کمائی کمانے کے لیے نکلنے والوں کو السلام و علیکم ..

02/01/2026

Tips And Trick

24/12/2025

اس سال صرف آٹھویں کلاس کا بورڈ یعنی پیکٹا کا پیپر ہوگا پانچویں کا نہیں ہوگا۔100 فیصد کنفرم نیوز ان شاء اللہ

18/12/2025

‏محکمہ موسمیات پاکستان کی ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

‏محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا جو 20 دسمبر سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

‏بلوچستان اور سندھ:
‏19 (شام) سے 20 دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں جن میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، برنائی، ژوب، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، واشک، چاغی، خاران اور قلات شامل ہیں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
‏سندھ میں 19 اور 20 دسمبر کے دوران بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود سے ابر آلود رہے گا، جبکہ بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں سموگ اور دھند برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

‏خیبر پختونخوا:
‏20 (رات) سے 22 دسمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے۔

‏گلگت بلتستان اور کشمیر:
‏20 (رات) سے 23 (صبح) دسمبر کے دوران دیامر، استور، غذر، سکردو، گلگت، گانچھے، شگر اور آزاد کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بعض مقامات پر شدید برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

‏ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
‏20 سے 22 دسمبر کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، سکردو، مری، گلیات اور وادی نیلم سمیت دیگر بالائی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
‏بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
‏محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو دورانِ بارش اور برفباری غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Address

Rojhan
33700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tips And Trick posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share