Voice Of Sargodha

Voice Of Sargodha وائس آف سرگودھا۔۔ ہر ظلم وزیادتی ، سرگودھا کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر۔
(1)

10/09/2026

آج پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ۔!
ڈیزل کی قیمت 5.37 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جبکہ پیٹرول 3.05 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

10/09/2026

میرے عزیز ہم وطنو!
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے بھی کراس کر گئی ہے
آپ سب سے گزارش ہے سیٹ بیلٹ مظبوطی سے باندھ لیں۔

10/09/2026

سرگودھا کے بیٹے صوبیدار دلدار خان کو چک 65 شمالی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔!

سرگودھا کے سپوت دلدار خان دہشت گردوں سے مقابلے میں وطن عزیز کی حفاظت کرتے شہید ہوئے تھے۔

اللہ پاک شہید کی مغفرت فرمائے درجات کو بلند فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

سرگودہا کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا۔۔۔!سرگودہا سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے صوبیدار دلدار خان نے وطن کی حفاظت ک...
10/09/2026

سرگودہا کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا۔۔۔!

سرگودہا سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے صوبیدار دلدار خان نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

سرگودھا کے سپوت صوبیدار دلدار خان کا تعلق چک نمبر 65 شمالی سے تھا۔

دلدار خان دہشت گردوں کے ایک حملے میں جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔

پوری قوم اور بالخصوص سرگودھا کے عوام کو اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

ان شاءاللہ شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں اور وطن عزیز میں عنقریب امن کا سورج طلوع ہوگا۔

اللہ پاک دلدار خان کی شہادت کو قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اینٹی کرپشن  سرگودھا نے نائب تحصیلدار ساہیوال کو رشوت لیتے دھر لیا۔۔۔!اینٹی کرپشن ٹیم نے ساہیوال کے نائب تحصیلدار محمد ب...
10/09/2026

اینٹی کرپشن سرگودھا نے نائب تحصیلدار ساہیوال کو رشوت لیتے دھر لیا۔۔۔!

اینٹی کرپشن ٹیم نے ساہیوال کے نائب تحصیلدار محمد بخش بھرتھ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

محمد بخش بھرتھ نے جائیداد کی تقسیم کے معاملہ میں 30 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی: اینٹی کرپشن حکام

اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ساتھ چھاپہ مار کارروائی میں نائب تحصیلدار کو دھر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

10/09/2026

جھال چکیاں کے قریب ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ الٹ گیا۔۔۔!

رکشے میں موجود مسافروں کو کافی چوٹیں آئیں، لیکن جانی نقصان سے بچت ہوئی

10/09/2026

سی سی ڈی سرگودھا کی کاروائی۔۔۔!
سرگودھا کے چک نمبر 106 جنوبی سے تعلق رکھنے والے معروف ڈکیت مظہر عرف مظہری کو مقابلے میں پار لگا دیا گیا

10/09/2026

سرگودھا میں اینٹی کرپشن کےخوف سے پٹواریوں میں سوگ کا سماں
پٹواریوں کی اکثریت دفاتر بند کرکے غائب،
عوام رل گئے کوئی پرسان حال نہیں

اجنالہ میں باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کو سرگودھا پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔!چند روز پہلے اجنالہ میں بیٹے نے اپنے سگے باپ ک...
10/09/2026

اجنالہ میں باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کو سرگودھا پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔!

چند روز پہلے اجنالہ میں بیٹے نے اپنے سگے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جسے پولیس نے اب گرفتار کر لیا ہے

بدبخت بیٹے نے اپنی مرضی کی جگہ پر رشتہ نہ کرنے پر باپ کی جان لی تھی۔

بدقسمت انسان نے اپنی دنیا بھی خراب کی اور آخرت بھی، اب ساری زندگی جیل میں گزارنے کے بعد کرلے پسند کی شادی۔

سرگودھا پولیس سے گزارش ہے کہ اس ظالم انسان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے۔

10/09/2026

پرائیویٹ اسکولز اور کینٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔۔۔!

پی اے ایف لنک روڈ پر واقع تین پرائیوٹ سکولز عوام کیلئے باعث زحمت بن گئے۔

ایل جی ایس، کونیسر اور روٹس سکول کی وجہ سے یہاں صبح اور دوپہر میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔

غریبوں پر چڑھ دوڑنے والے کینٹونمنٹ بورڈ سرگودها نے اس سنگل روڈ پر تین عدد سکولوں کو باقاعدہ مک مکا کرکے بغیر پارکنگ کام کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔

پرائیویٹ سکولوں اور کینٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے اس غیر قانونی اقدام کی سزا اس علاقے کے عوام گھنٹوں ٹریفک میں پھنس کر بھگت رہے ہیں۔

اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے، سکولوں کی انتظامیہ اور کینٹونمنٹ بورڈ کے مک مکا کے ذمہ دار عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

Address

Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Sargodha:

Shortcuts

Share