Brand Faze

Brand Faze Ignite your online impact🔥

  (Sun Stroke)اب درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک روز پہنچ رہا ہے جو کہ ابھی مزید بڑھتا رہے گا اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرن...
29/05/2024

(Sun Stroke)

اب درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک روز پہنچ رہا ہے جو کہ ابھی مزید بڑھتا رہے گا اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں۔

انسانی جسم کا درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ (موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں لہذا بہتر ہے کہ انتہائی احتیاط سے کام لِیا جائے۔

احتیاط:
گوشت، انڈہ، اچار، کوک، پیپسی، تیز مرچ مصالحے، پالک، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں۔
کالا، نیلا، لال، میرون، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں۔
انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 4 بجے تک بِلا ضرورت سفر نہ کریں۔
نمک کا کم سے کم استمعال کریں۔
کالے رنگ کے اور مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں۔

کرنے والے کام:

کدو، ٹینڈے، اروی، گھیا توری، پیٹھا، مولی، کھیرا، دودھ، دیسی گھی، شربتِ بزوری، بلنگو اور شربتِ بادام۔
پھلوں میں تربوز، کیلا، خوبانی اور خربوزے کا استعمال کریں۔

سفید، گلابی، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں
گھر سے نکلتے وقت گِیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں۔ممکن ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استعمال بھی کریں۔

سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ہے۔
املی اور آلو بخارے کا زلال پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ہے۔
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں۔ٹھنڈے یخ پانی کے بجائے گھڑے کا پانی استمعال کریں۔پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔

جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں اور ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ہو۔

درخت لگائیں جو نہ صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں۔

ضرورت پڑنے پر اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
اللہ تعالی ہم سب پر رحم و کرم فرمائے...(آمین)

بشکریہ:
Dr.Waheed.Ur.Rehman (MBBS)

24/05/2024

موبائل فون خریدتے وقت چند باتیں جان لیں تو آپ اپنی ضرورت مطابق ایک اچھا موبائل فون خرید سکتے ہیں۔

1. Display

آپ جو بھی موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو اس میں سب سے اہم اور پہلی چیز ہے موبائل کا Display جو کہ تین طرح کے مارکیٹ میں آرہے ہیں

1. TFT Display
2. LCD Display
3. AMOLED Display

اس میں TFT Display اور LCD Display سب سے سستے موبائل فون میں آتے ہیں۔ اگر آپ ایسے انسان ہیں جنہیں موبائل فون صرف بنیادی کام یعنی کالز وغیرہ کیلئے چاہیے ہوتا تو ہی ان دونوں ڈسپلے والے موبائل فون لیجیے۔

لیکن اگر آپ ایک پروفیشنل ہیں اور موبائل فون پر پیسے بھی خرچ کررہے ہیں تو یاد رکھئیے آپ AMOLED DISPLAY والا موبائل فون ہی خریدیں۔

2. Refresh Rate

اس سے مراد یہ ہے کہ موبائل کی سکرین کتنی تیزی سے ادھر ادھر swipe کرتی ہے۔ آج کل موبائلز میں تین طرح کے Refresh Rate آتے ہیں۔

1. 60 Hz
2. 90 Hz
3. 120 Hz

اس میں بھی ایک پروفیشنل موبائل صارف اور پیسے خرچ کرنے ولے موبائل صارف کیلئے 90 Hz اور 120 Hz والے موبائل فون لینے کا مشورہ ہے۔

3. Build Quality

آپ کوئی بھی موبائل فون GORILLA GLASS کے بغیر مت لینا ۔۔۔۔اگر آپ موبائل پر پیسے خرچ کررہے ہیں تو GORILLA GLASS VICTUS اور میٹل باڈی والے موبائل فون ہی لینے چاہیے۔

اگرچہ آج کل موبائل کمپنی میٹل باڈی کے بجائے Leather باڈی کا اشتہار دے رہی ہیں لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ جب موبائل گر کر سکریچ زدہ دیکھنا پڑتا تو تب leather پانی میں جا کر چھپیک ہو جاتا ہے 🙂

مزید یہ کہ موبائل کی Water resistant کیلئے IP Rating ضرور چیک کرلیں تاکہ آپ کا پیارا موبائل لاہور کی بارش ، کراچی کے نالے اور فیصل آباد کے کموڈ میں زندہ رہ سکے۔ یہ کم از کم IP68 Water Resistant ہونی چاہیے۔

اگر آپ مزید پیسے خرچ کریں اور مہنگے موبائل فون کی طرف جائیں تو آپ کو موبائل میں Stainless steel والے موبائل بھی مل جائیں گے۔

4. BATTERY 🔋

ایک اچھے موبائل فون کی بیٹری کم از کم 5000 mAh یا اسے سے زائد ہونی چاہیے۔

5. Charger

ایک مناسب موبائل فون کا چارجر 33 W سے 50 W تک کا ہوتا ہے۔ جبکہ ایک مہنگے موبائل فون کا مہنگا چارجر W 80 سے 100 W تک کا ہوتا جو ہوتا تو اچھا ہے لیکن خرابی یا گم ہونے کی صورت میں جب نیا لینے جاتے ہیں تو اس کی قیمت سن کر ایک بار شاہد انور کی یاد ضرور آجاتی ہے Ghareebo 😁

6. Camera

کیمرہ موبائل فون خریدتے وقت کبھی موبائل کیمرے کے زیادہ سے زیادہ MP میگا پکسل سے متاثر نہ ہوں۔ یاد رکھیں کہ iphone 13 کا کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔ موبائل میں 50 سے اوپر جتنے میگا پکسل بڑھتے جائیں گے Low light performance گرتی چلی جائے گی۔

موبائل فون کیمرے سے متعلق سیدھے سادے دو اصول ہیں۔

1۔ اگر آپ کو Natural Photography کیلئے موبائل کیمرہ درکار ہے تو مندرجہ ذیل کمپنیوں کے موبائل لیجیے۔

1. Samsung
2. Apple
3. Nothing
4. One Plus
5. Motorola

لیکن اگر آپ کو ششکے والی تصاویر چاہیے تو مندرجہ ذیل موبائل فون لیجیے۔

1. Oppo
2. Vivo
3. Xiaomi
4. Redmi

موبائل کے کیمرے میں دو اہم چیزیں دیکھنی ہوتی ہیں۔

1. Primary Camera
2. Wide Angle

7. Processor

اس چیز کا بہت شور مچایا جاتا ہے لیکن یہ عام آدمی کے سمجھنے کی چیز نہیں اس لیے اس کو ایسے اگنور کریں جیسے انجینئر محمد علی مرزا کو مفتی منیب الرحمان اگنور کرتے ہیں 😁 پھر بھی اگر آپ پروسیسر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں۔ آج کل مارکیٹ میں 3 پروسیسرز آتے ہیں
1. Exynos
2. Snapdragon
3. MediaTek

ان میں سب سے اچھا پروسیسر Snapdragon ہے

8. Nano Meter

کسی بھی سمارٹ موبائل فون میں جتنا کم نینو میٹر ہوگا موبائل اتنا اچھا ہوگا۔ موبائل میں اچھے 7 - 4 NM ہوتے ہیں۔

9. RAM

اس میں بھی زیادہ سے زیادہ RAM کی گنتی سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ Tech Burner کے مطابق 4 GB RAM اگر LPDDR5X ہو تو وہ بہت بہتر ہے جبکہ 4 GB RAM اگر LPDDR4X ہو تو کوالٹی گر جاتی ہے۔ اس لیے ریم کی گنتی کے بجائے کم از کم LPDDR5X والے موبائل فون لیجیے۔

10. Storage / Memory:

اس میں بھی زیادہ سے زیادہ کے چکر میں پڑنے یہ دیکھیں کہ سٹوریج کم از کم UFS 3.0 - UFS 4.0 تک ہونی چاہیے تبھی میموری آپ کے کام آئے گی۔

تحریر: شاویز احمد

23/05/2024

گوگل Next Level HD Images اور Ai Generative Videos کے ساتھ کاپی رائٹ فری میوزک کیلئے نئے Free Tools لے کر آرہا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ میں Google نے بتایا ہے کہ وہ اپنے Ai Image Generative جس کا نام Imagen 3 ہے کو ایک ماہ تک اپ ڈیٹ کرنے جا رہا ہے۔ گوگل کا دعویٰ ہے اب تک گوگل کے Ai Image سے Decent تصاویر بن پارہی تھیں لیکن اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد گوگل سے آپ Next Level HD Images مفت جنریٹ کر پائیں گے۔ اس کے ساتھ گوگل ان تصاویر کو ہمیں اپنی من مرضی کے مطابق مفت میں Edit کرنے کی سہولت بھی دے گا۔ اور ان تصاویر کی کوالٹی بہت زیادہ Next Level ہوگی اور وہ بھی 100 فیصد مفت ۔۔۔۔مفت۔۔۔۔۔۔مفت۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری اپ ڈیٹ کے مطابق گوگل نے اپنا مفت کا Ai Music Generator لانچ کرنا ہے۔ اس میں آپ Prompt دے کر Unique میوزک بنوا سکتے ہیں جس کو آپ یوٹیوب ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاؤہ Prompt میں اپنے اشعار لکھ کر مفت میں اپنا گانا بھی بنوا سکتے ہیں۔

تیسری اپ ڈیٹ یہ ہے کہ گوگل اب چیٹ جی پی ٹی کے Ai video generative بنام Sora کے مقابلے میں اپنا

Free Ai video generative Tool " Veo "

لانچ کرنے جارہا ہے جس کی کوالٹی گوگل کے مطابق 1080 px ہوگی۔

تحریر و تحقیق: شاویز احمد

Source: Google IO Annual Event

22/05/2024

تو جناب بات کچھ یوں ہے کہ Google نے اپنی تمام مفت اور عام استعمال کی services میں بھی Artificial intelligence کو شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

👉 Google Search >>> Google Search Ai

اگر آپ آج سے ایک مہینے بعد گوگل سرچ پر لمبے لمبے سوال یا سرچنگ ٹائپ کریں گے تو گوگل اس کا جواب بھی دے گا۔ جو کہ ابھی تک گوگل دینے سے قاصر تھا۔ جبکہ Google Search Ai آنے کے بعد گوگل آپ کی لمبی لمبی سرچنگ کا بہترین رزلٹ مہیا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

مزید گوگل کی طرف سے.......

Google Docs
Google Sheets
Google Mail ( Gmail )

کے اندر بھی Ai کو add کردیا جائے گا۔ اور اس نئے فیچر کو Google Sidebar کا نام دیا گیا ہے۔

Google meet >>> Google meet Ai

اب اگر آپ گوگل میٹ پر میٹنگ attend نہیں کر پائے تو Google meet Ai آپ کو چند سیکنڈز میں اس میٹنگ کی Summary یعنی خلاصہ بنا کر بھیج دے گا اور میٹنگ کے پوائنٹس بھی بنا کر دے دے گا۔ اس میں اگر آپ کو میٹنگ کو سمجھنے کیلئے مزید سوال پوچھنے ہو تو آپ google meet Ai سے پوچھ سکو گے جس کا جواب چند سیکنڈ میں حاضر ہوگا۔

Gmail >>> Gmail Ai

اب آپ کو لمبی لمبی جی میل پڑھنے کے بجائے اگر اس کو مختصر سمجھنا ہو تو جی میل آرٹیفیشل انٹیلیجنس آپ کو ای میل کی سمری بنا کر دے دے گا۔ اگر آپ کو کسی مخصوص شخص یا ادارے یا کلائنٹ کی تمام جی میل کا ایک folder بنانا ہو تو صرف کچھ الفاظ کی prompt دینے کے بعد آپ کو یہ کام چند سیکنڈز کے اندر جی میل خود ہی کردے گا۔

تحریر و تحقیق: شاویز احمد

Source: Google IO Annual Event

15/01/2024

ہمارے ہاں اکثریت ان لوگوں کی ہے جن کو اپنا ذہن اپ گریڈ کرنے سے زیادہ موبائل اپ گریڈ کرنے کی فکر زیادہ ہوتی ہے

1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ س...
03/12/2023

1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،

لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم ‏کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصے‏کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے" 😰

زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلیئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہیں لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں ‏بھول جاتے ہیں،
اس لیئے سب کے مفادات کا خیال ضرور رکھیں مگر کبھی کسی سے کوئی امید یا توقع کبھی نہ رکھیں۔
ایک سبق 🧘

Post credit Sir Hisham Sarwar 💚

11/07/2023

آپ جب بھی کچھ انوکھا کر گزرنے کا خواب دیکھیں تو یاد رکھیں لوگ تب تک اس کا یقین نہیں کریں گے جب تک آپ کر کے دکھا نہ دیں۔ لوگ آپ کے خواب کو غیر حقیقیت پسندانہ کہیں گے کیوں کہ انہوں نے وہ خواب دیکھا ہی نہیں

#رشید

10/07/2023

آج سے ایک فیصلہ کریں کہ کوئی بھی چیز کتنی ہی مشکل ہو کتنا ہی آپ کو مایوس کرے لیکن آپ اس کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیں گے ۔آپ دیکھیے گا ایک دن ضرور اس چیز پر حاوی ہوں گے

🙂

09/07/2023

10 skills that will pay you forever

1. Ability to walk away

2. Ability to sell & negotiate

3. Ability to invest in yourself

4. Ability to manage time effectively

5. Ability to stay positive and optimistic

6. Ability to keep trying even after failure

7. Ability to convey what you feel and think

8. Ability to read, understand, and memorize

9. Ability to break a process down into smaller steps

10. Ability to write words to persuade and influence others

20/06/2023

Freelancing.

ہم کیسے بغیر انویسٹمنٹ کے آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں؟
اکثر لوگوں کے لئے یہ ڈیسائد کرنا مشکل ہوتا ہے کے وہ کیا سکل سیکھیں کہاں سے شروعات کریں کیسے اس کام سے جلد ان لائن ارننگ شروع کردیں۔
میں اپنے ایکپیرینس سے ہائی ڈیمانڈ سکلز اور ان کے بارے میں گائیڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔
Content writing

کانٹینٹ رائٹنگ قدرے آسان اور ہائی ڈیمانڈ سکل ہے اس کے لئے آپ کی انگلش اچھی ہونا ضروری ہے اور آپ 15 دن میں کانٹینٹ رائٹنگ سیکھ کر ان لائن بزنس فیسبک پیجز ویب سائٹس کے لئے کانٹینٹ لکھ کر اپنی سروسز دے کر جلد اچھی ارننگ سٹارٹ کر سکتے ہیں
Copy writing

کانٹینٹ رائٹنگ اور کاپی رائٹنگ میں فرق اتنا ہے کہ کانٹینٹ رائٹنگ میں بتایا جاتا ہے اور کاپی رائٹنگ میں بیچا جاتا ہے۔ مطلب کانٹینٹ رائٹنگ میں کسی چیز کی مکمل انفارمیشن بتائی اور کاپی رائٹنگ میں مختصر اور جاندار الفاظ لکھ کر کسٹمر کو متوجہ کیا جاتا ہے

Digital marketing

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہائی ڈیمانڈ سکل ہے جس کی ہر بزنس کو ہمیشہ ضرورت رہتی ہے ہر بزنس کو ایک ڈیجیٹل مارکیٹر چاہئے ہوتا ہے کیونکہ جب تک وہ مارکیٹنگ نہیں کریں گے تو ان کی برانڈ اویرنس نہیں ہو گی برانڈ اویرنس نہیں ہو گی تو سیلز نہیں ہوں گی ڈیجیٹل اس سکل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کے آپ ان سکلز کی بیس پر اپنا آن لائن بزنس سٹارٹ کر سکتے ہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بھی اگر صرف سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیکھ لیں یہ آپ 2 مہینے میں آسانی سے سیکھ لیں گے اور ارننگ کرنے کے کمانے کے قابل ہو جائیں گے
Amazon virtual assistant

ورچوئل اسسٹنٹ آج کے دور کی مشہور اور ان ڈیمانڈ سکل ہے اس میں آپ جو لوگ امیزون پر بزنس کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ امیزون ایکسپرٹ نہیں ہیں آپ ان کا امیزون اکاؤنٹ مینیج کرتے ہیں اور ایک کسٹمر سے مہینہ 50 ہزار سے ایک لاکھ تک چارج کرتے ہیں جتنے آپ ایکپسرٹ ہوں گے اتنی زیادہ آپ منتھلی فیس لیں گے۔یہ سکل آپ تین مہینے میں سیکھ جائیں گے
اور یقین کریں کے کاش میں آپ کو سمجھا سکوں اس وقت بہت سے بزنس کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ان کا بزنس مینیج کر سکیں

Web development /graphic designing/video editing
یہ سب بھی ان ڈیمانڈ سکلز ہیں لیکن اب اتنا کمپیٹیشن ہو چکا ہے کے لوگ 10 ہزار میں ویب سائٹ بنا دیتے ہیں 500 میں لوگو ڈیزائن کر دیتے ہیں اگر پھر بھی آپ کا ان سکلز میں انٹرسٹ ہے تو آپ سیکھ سکتے ہیں انشاء اللہ ایک وقت میں آپ اس میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں
میرے مطابق ان سب سکلز میں سے آسان اور ہائی ڈیمانڈ جو تین سکلز ہیں وہ کانٹینٹ رائٹنگ ورچوئل اسسٹنٹ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہے اور ان سکلز کا سب سے بڑا فائدہ ہے آپ اپنا خود کا ان لائن بزنس بھی سٹارٹ کر سکتے ہیں.
ان سب سکلز کے لئے کسٹمر آپ فیسبک گروپس یا فائیور اور اپ ورک پر اپنی پروفائل بنا کر فائنڈ کریں گے۔اور جب آپ کسی ایک سکل میں ماہر ہو جائیں تو مختلف سکل کے ماہر 3.4 لوگوں سے مل کر اپنی مارکیٹنگ ایجنسی بنا کر 4.5 سکلز بھی بیچ سکتے ہیں
Passive income

پیسو انکم میں آپ کا یوٹیوب چینل اور بلاگ آجاتا ہے اوپر جو سکلز بتائی گئی ہیں ان میں ارننگ کے لئے آپ کو کلائنٹ کی ضرورت ہوتی ہے مطلب کلائنٹ ہو گا تو ہی ارننگ ہو گی ، لیکن اپنے یوٹیوب چینل اور بلاگ سے ارننگ کے لئے آپ کو کلائنٹ کے بجائے ویوز اور ٹریفک کی ضرورت ہوتی ہے، بہرحال یہ ایک لانگ ٹرم کام ہوتا ہے کیونکہ آپ اچھا کانٹینٹ بنائیں گے ویڈیوز آرٹیکل اپلوڈ کرتے رہیں اپنے چینل اور بلاگ کی ایس ای او کرتے رہیں تو ہی ویوز اور ٹریفک آئے گی
Out sourcing

آؤٹ سورسنگ مطلب آپ کسی سکل کے متعلق کسی حد تک نالج رکھتے ہیں لیکن کام کرنا نہیں جانتے لیکن اگر آپ کو اس سکل کا کلائنٹ ملتا ہے تو آپ اس سکل کے ایکسپرٹ سے کلائنٹ کو کام کروا کر دیتے ہیں اور 50/50 ارننگ شیئرنگ کرتے ہیں، آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ بڑے بڑے ایکسپرٹس اور فری لانسرز وقت کی کمی ہونے کے باعث آؤٹ سورسنگ ہی کرتے ہیں
Instagram influencers

اگر آپ کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ یا اس سے زیادہ فالورز ہیں اور آپ کی پوسٹس پر اچھی انگیجمنٹس آتی ہیں تو بزنسز کی پروموشن کر کے ان کے لئے اپنی پروفائل پہ پوسٹ کر کے ان سے چارجز لیتے ہیں، اگین آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ بہت سے انفلنسرز اس کام سے مہینہ 10 لاکھ سے اوپر کما رہے ہیں
E-commerce

ای کامرس اپنا آن لائن بزنس ہوتا ہے جس میں آپ سکلز کی بجائے اپنی کوئی پراڈکٹ سیل کرتے ہیں یاد رکھیں بزنس ہمیشہ ہر چیز سے بہتر ہوتا ہے لیکن ای کامرس کے لئے آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ سکل کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر آپ کو سوشل میڈیا مارکیٹر ہائیر کرنا ہوتے ہیں

یہ سب سکلز آپ یوٹیوب پر سرچ کر کے سیکھ سکتے ہیں سب کچھ یوٹیوب پر موجود ہے ون ٹو ون سپورٹ چائیے تو کوئی اچھا سا پیڈ کورس جوائن کر لیں

Jawad Shah 💚

Address

Sargodha

Telephone

+923030960710

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brand Faze posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Brand Faze:

Share