07/03/2022
میں آپ کو انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے کچھ Hard to Learn Skills اور کچھ Easy to Learn Skills کے بارے میں اپنا تجربہ شئیر کررہا ہوں تاکہ آپ کو ایک آئیڈیا ہو کہ ھارڈ سکلز سیکھنے میں کتنا ٹائم لگے گا یا نسبتاً اسان سکلز سیکھنے میں کتنا ٹائم لگ سکتا ہے۔ اور پھر اس سے اندازاً کتنی انکم ہوسکتی ہے۔
نیچے دئے گئے یہ کچھ سکلز ہیں جو Hard to Learn Skills یا پھر ٹیکنیکل سکلز میں آتے ہیں۔
1. Web Development
2. Android/mobile Development
3. Game Development
4. Computer Programing
5. Data Science & Machine Learning
6. WordPress Core (Backend)
7. Cloud Computing
8. Cyber Security
9. Augmented Reality & Virtual Reality
10. Blockchain Development
یہ وہ سکلز ہے جو تھوڑے ھارڈ ہیں اور اس میں ٹیکنیکل چیزیں سیکھنی پڑھتی ہے اور دماغ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے کیونکہ Concepts, Logics اور Complex پرابلمز کا Solution نکالنا ہوتا ہے۔ اس لئے ان کو سیکھنے کے لئے کم از کم 6 ماہ سے لیکر 2 سال تک لگ سکتے ہیں۔ لیکن اس میں سے کچھ سکلز میں آپ کو Math اور Statistics کی ضرورت پڑیگی اور اگر آپ ان دو Subjects میں سٹرونگ ہے تو آپ کو سیکھنے میں آسانی ہوجائیگی اور آگے بڑھنے کا امکان بہت زیادہ ہوگا۔
اس میں پیسے کمانے کا امکان بہت زیادہ ہے اور اگر آپ کو کسی اچھی کمپنی میں نوکری بھی ملتی ہے تو 1 لاکھ سے لیکر 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخوا مل سکتی ہے اور اگر گوگل، فیس بک یا اسی طرح کے کسی کمپنی میں آپ کی جاب لگ گئی تو پھر آپکی تنخوا 10 لاکھ سے اوپر ہوگی اور ترقی کے امکانات زیادہ ہوں گے۔
اب میں آپ کو کچھ Easy to Learn Skills کے بارے میں بتاتا ہوں۔ میرے خیال سے نیچے دئے گئے سکلز کو ہم نسبتاً آسانی سے سیکھ سکتے ہیں اور میں اس بارے میں آپکو نیچے دلیل بھی دونگا۔
1. Video Editing
2. Blogging
3. SEO
4. Graphic Designing
5. Content Writing
6. Copywriting
7. Digital Marketing
8. E-commerce
9. WordPress (Frontend)
10. Video Creator
یہ وہ سکلز ہیں جو میرے خیال میں ان کو ہم Easy to Learn Skills میں شمار کرسکتے ہیں۔ یہ سکلز کوئی بھی سیکھ سکتا ہے اور اس میں کچھ جگہ پر ٹیکنیکل چیزیں بھی آتی ہیں لیکن عام طور پر آپ کو اس کے لئے صرف سیکھنے کا جنون ہونا چاہئیے اور آگے بڑھنے کا جذبہ ہونا چاہیے اور اگر آپ تھوڑا بہت Creative بھی ہیں تو اس سے کافی مدد مل جائیگی۔ ان نسبتاً اسان سکلز کو آپ 2 ماہ سے لیکر 6 ماہ میں آرام سے سیکھ سکتے ہیں اور پھر کچھ ٹائم عملی کام کرکے آپ تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان سکلز سے آپ ماہانہ 50 ھزار سے لیکر 5 لاکھ تک کماسکتے ہیں لیکن اسکا تعلق اس بات سے ہوتا ہے کہ آپ جاب کررہے ہیں یا اپنا کام کررہے ہیں اور یا بزنس کررہے ہیں۔ اور کس لیول پر کررہے ہیں۔
اب اس کو آپ میری خوش قسمتی کہو یا بدقسمتی کہو، لیکن اوپر دئے گئے زیادہ تر Hard Skills کو اور تقریباً تمام Easy to Learn Skills کو میں نے ایک زمانے میں سیکھنی کی پوری کوشش کی تھی اور کچھ میں کامیاب بھی ہوگیا تھا۔ کیونکہ پرانے وقتوں میں کمپیوٹر سیکھنے کے بعد ہر بندے کے یہ کوشش ہوتی تھی کہ سب کچھ سیکھ لیا جائے اور میں نے بھی وہی کیا لیکن بعد میں مجھے پتہ چلا کہ پروگرامنگ اور ویب ڈیولپمنٹ میرا گیم نہیں ہے کیونکہ ایک جگہ پر پہنچ کر میں پھنس گیا تھا۔ اس لئے میں نے اپنی ساری توجہ نسبتاً اسان سکلز کی طرف کی اور اسکی وجہ یہ ہے کہ میں Math اور Statistics میں بلکل زیرو ہوں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی یہ چیزیں پڑھی نہیں تھی۔ شکریہ
تحریر کنندہ: عبدالولی Abdul Wali Khan