24/02/2026
گلپور ، حلقہ5 چڑھوئی کی یونین کونسل تھروچی چنگپور خواص میں تیر چل گیا ، پرانے مسلم لیگی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گے ، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مغل خاندانوں نے وزیر لوکل گورنمنٹ و دہی ترقی عامر یاسین چوہدری کی قیادت میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی ، اس موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے وزیر بلدیات عامر یاسین چوہدری ڈاکٹر محمد شوکت ، چوہدری لیاقت علی کنیالوی ، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ گلپھٹان خان ، کونسلر چوہدری منظر حسین ، راجہ سمیع اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چڑھوئی راجہ شکور خان نے بھی خطاب کیا ،
وزیر لوکل گورنمنٹ و دہی ترقی عامر یاسین چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں پیپلز پارٹی تمام برادریوں کا گلدستہ جماعت ہے اور پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مایوس نہیں کریں گے
انہوں نے کہا کہ حلقہ5 چڑھوئی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کا آبائی حلقہ ہے جس سے 2021ء کے الیکشن میں چوہدری محمد یاسین نے الیکشن جیتا اور حلقہ کوٹلی سٹی سے بھی اور ضمنی الیکشن کے لیے حلقہ چڑھوئی کی سیٹ خالی کی جس پر میں نے جیل میں قید ہوتے ہوئے الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے مخالفین کو الیکشن ہرایا
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین ٹکٹ کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم الیکشن کمپین چلا رہے ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے کثیر تعداد میں لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور انیوالے وقت میں مخالفین کو دن بدن سرپرائز دیتے رہے گے اور حلقہ5 چڑھوئی کے عوام کے بھرپور تعاون سے ایک بار پھر مخالفین کو شکست دیں گے ۔۔۔۔