29/08/2026
ٹیم ( پریس کلب شرقپور ®)
🚨 شرقپور شریف: ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین پر ناقص کولڈ ڈرنک کی مبینہ فروخت کا انکشاف
شرقپور شریف کے تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال کی کینٹین پر مبینہ طور پر ناقص اور غیر معیاری کولڈ ڈرنک کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
شہریوں نے تحصیل انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کینٹین پر فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال کی جائے اور اگر شکایت درست ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
متعلقہ انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آنا باقی ہے۔
#کینٹین #خبر #شیخوپورہ