Kinzi Social Spark

Kinzi Social Spark Welcome to the world of marketing magic! our page is your go -to source for all things advertising

کیا آپ اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتے ہیں ؟کیا آپ اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کروانا چاہتے ہیں ؟ آپ بذریعہ اشتہارات اپنے ک...
09/07/2024

کیا آپ اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتے ہیں ؟

کیا آپ اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کروانا چاہتے ہیں ؟

آپ بذریعہ اشتہارات اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کروا سکتے ہیں اور ترقی کر سکتے ہیں ۔

آپ مجھ سے
#فیسبک
#انسٹاگرام
#لنکڈان
#گوگل
پر ایڈز چلوا سکتے ہیں ۔

میں نے الحمد اللّٰہ چھ ماہ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کورس مکمل کیا ہے اور اب پریکٹس کے لیے ایڈز چلانا چاہتی ہوں ۔

سب سے اہم بات میں ایڈز چلانے کے سروس چارجز ایک روپے بھی وصول نہیں کروں گی ۔

امید ہے آپ کو میرے کام سے بہت فاہدہ ہو گا اور آپ مایوس نہیں ہوں گے ۔

تھیم (theme) کا مطلب" موضوع" یہ تو ہم سب جانتے ہی ہیں ۔لیکن ورڈ پریس میں theme  کیا ہوتا ہے ؟کسی بھی ویب سائٹ کی appeara...
03/07/2024

تھیم (theme) کا مطلب" موضوع" یہ تو ہم سب جانتے ہی ہیں ۔

لیکن ورڈ پریس میں theme کیا ہوتا ہے ؟

کسی بھی ویب سائٹ کی appearance کو تھیم کہا جاتا ہے ۔
اب تھیم کہاں سے انسٹال کیے جاتے ہیں ؟
اگر آپ فری کے تھیم استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ کے اندر ہی ڈیش بورڈ میں appearance پر کلک کریں پھر theme پر اور پھر add new پر ۔

ایسا کرنے سے کافی زیادہ تھیمز آ جاہیں گئے آپ جسے مرضی انسٹال کر کے استعمال کر سکتے ہیں ۔

اور اگر آپ بہترین قسم کا تھیم استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کروم (chrome) پر envanto elements کے نام سے ویب سائٹ سرچ کریں اور اور اپنے من پسند تھیم ڈونلڈ کر لیں ۔

پھر اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیں ۔

اگر آپ بھی اپنی ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایڈز چلوانا چاہتے ہیں تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں انشاء اللّٰہ آپ مایوس نہیں ہوں گے ۔



مارکیٹنگ کی دنیا میں اشتہارات کی مختلف اقسام ہیں۔۔مثلاً ✔️ Lifestyle Ads.ان اشتہارات میں آپ اپنی پروڈکٹ کا روزمرہ زندگی ...
01/07/2024

مارکیٹنگ کی دنیا میں اشتہارات کی مختلف اقسام ہیں۔۔

مثلاً

✔️ Lifestyle Ads.

ان اشتہارات میں آپ اپنی پروڈکٹ کا روزمرہ زندگی میں استعمال دکھاسکتے ہیں۔۔مثلا آپ کی پروڈکٹ ایک صابن ہے تو اشتہار میں صبح اٹھ کر یا واش روم سے نکلنے کے بعد ہاتھ دھوتے ہوۓ دکھایا جاسکتا ہے۔۔

✔️ Problem Solution Ads.

ان اشتہارات میں آپ پہلے پرابلم دکھائیں گے پھر اس کا حل آپ کی پروڈکٹ ہے یہ بتائیں گے۔۔مثلا آپ کا صابن جراثیم کش ہے۔۔تو پہلے ہاتھوں پر لگے جراثیم اور ان کے سبب پھیلنے والی بیماریاں دکھانی ہوں گی۔۔اس کے بعد اس صابن سے ہاتھ دھو کر ان جراثیم کو پانی کے ذریعے بہتے ہوۓ دکھایا جائے گا۔۔۔

✔️ Review Ads.

ان اشتہارات میں آپ پوسٹس کے ذریعے صارفین کے مثبت تاثرات اور مثبت ریویوز دکھائیں گے۔۔۔جیسے کسی نے لکھ کر ریویوز دیے ہوں یا پھر ایک پوسٹ بنا کر اس پر لکھا جاسکتا ہے کہ کتنے فیصد لوگ آپ کی اس پروڈکٹ سے مطمئن ہیں اور اسے ریکمنڈ کرتے ہیں۔۔

✔️UGC Ads.

ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ مختلف لوگ استعمال کرتے ہوۓ جو ویڈیوز/تصاویر بناتے ہیں۔۔ان کو دکھایا جاتا ہے۔۔مثلا ایک نائٹ کریم / سکن کئیر پروڈکٹس یوز کرتے ہوۓ یا پھر صابن سے ہاتھ دھوتے ہوۓ، ہئیر آئل لگاتے ہوۓ، ڈریس اپ ہونے کے بعد کی ویڈیوز وغیرہ جو اکثر لوگ بنا کر اپنے اکاؤنٹس پر شئیر کرتے ہیں۔۔یہ حقیقی کسٹمرز کی طرف سے بنائ گئ ویڈیوز یا تصاویر ہوتی ہیں۔۔

✔️Call Out Ads.

ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ کو درمیان میں دکھا کر آس پاس تیر/انڈیکیٹر کے ذریعے اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد لکھے جاتے ہیں جو کہ بڑے پرکشش دکھائ دیتے ہیں۔۔ساتھ آپ کوئ ڈسکاؤنٹ آفر بھی لکھ سکتے ہیں۔۔

اگر آپ ان میں سے کسی بھی ٹائپ کا اشتہار بنا کر اسے استعمال میں لاتے ہیں تو یقیناً آپ کو بے حد فائدہ ہوگا ان شاءاللہ

نوٹ: کوئ بھی تحریر جو آپ کے لیے مفید ہو آپ کے کام آسکتی ہو اسے اپنے سرکل میں بھی شئیر کردیا کریں کہ ہوسکتا ہے کسی اور کا فائدہ ہوجاۓ اور آپ کے پاس بھی ڈیٹا محفوظ رہ جاتا ہے۔۔

سلامت رہیں

سدرہ نسیم
ڈیجیٹل مارکیٹر ، انٹرپرینیور

بطور ڈیجیٹل مارکیٹرز ،سوشل میڈیا مارکیٹرز ہمیں تین ٹرمز کے بارے میں جاننا چاہیے آئیے دیکھتے ہیں وہ ٹرمز کیا ہیں ۔1) کی -...
11/06/2024

بطور ڈیجیٹل مارکیٹرز ،سوشل میڈیا مارکیٹرز ہمیں تین ٹرمز کے بارے میں جاننا چاہیے آئیے دیکھتے ہیں وہ ٹرمز کیا ہیں ۔

1) کی -ورڈز keywords وہ الفاظ ہیں جو ایڈورٹائزر یعنی ایڈز چلانے والے اپنے ایڈز میں استعمال کرتے ہیں ۔اور جتنے اچھے کی ورڈز ہوں گے اتنا ہی کامیاب ایڈ ہوگا ۔

2)سرچ ٹرمز وہ الفاظ ہیں جو یوزر (user) گوگل پر سرچ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔

اسی طرح queries بھی وہ الفاظ ہیں جو یوزر سرچ کرنے گوگل پر یا کسی اور سرچ ایپ پر استعمال کرتا ہے ۔

آپ مزید ان ٹرمز کے بارے میں کیا جانتے ہیں ؟

نوٹ: اگر آپ اپنے بزنس کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی رابطہ کریں ۔


کسی بھی چیز کا جواب ڈھونڈنا ہو یا کسی بھی قسم کی سرچ کرنی ہے تو یقیناً گوگل بابا کی مدد حاصل کی جاتی ہے ۔۔۔گوگل جس پر bi...
01/06/2024

کسی بھی چیز کا جواب ڈھونڈنا ہو یا کسی بھی قسم کی سرچ کرنی ہے تو یقیناً گوگل بابا کی مدد حاصل کی جاتی ہے ۔۔۔

گوگل جس پر billion's کی تعداد میں لوگ موجود ہیں ۔ان لوگوں کو اپنے کاروبار سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکتی ہے ۔۔۔

لیکن کیسے ؟؟؟

بذریعہ گوگل ایڈز ۔۔۔۔۔

جیسے فیس بُک ،ٹک ٹاک ،انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر بزنس کو پرموٹ کرنے کے لیے ایڈز چلائے جاتے ہیں ۔۔۔

اسی طرح سب سے بہترین اور فائدے مند پلیٹ فارم گوگل ہے ۔جس پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں ۔۔۔

اتنے زیادہ لوگ جب آپ کے کاروبار کے متعلق معلومات حاصل کریں گے تو وہ ضرور آپ کے کاروبار میں دلچسپی لیں گے ۔۔۔۔
جب دلچسپی لیں گے تو آپ کے کاروبار کو چارچاند لگ جائیں گے ۔۔۔
تو انتظار کس چیز کا ہے گوگل ایڈز مجھ سے چلوانے کے لیے ابھی رابطہ کریں ۔۔۔۔
اپنے کاروبار کو ترقی دیں ۔۔۔


24/05/2024

آج کل کے دور میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے جسے آن لائن نا بیچا جا سکے ۔۔۔۔
اگر آپ بھی اپنی پروڈکٹس آن لائن سیل کروانا چاہتے ہیں تو ابھی رابطہ کریں ۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ اگر اپنے بزنس کی مارکیٹنگ بذریعہ سوشل میڈیا کروانا چاہتے ہیں تو آپ رابطہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔
مارکیٹنگ دراصل انوسٹمینٹ ہے جو آپ کے کاروبار کو وسعت دے گی ۔۔۔۔

if you want to sell any kind of product online, then contact me.
24/05/2024

if you want to sell any kind of product online, then contact me.

سوشل میڈیا مارکیٹنگ ایک ایسی سکل ہے جس کے ذریعے ہم  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بُک،ٹک ٹاک،انسٹاگرام وغیرہ پر لوگو...
22/05/2024

سوشل میڈیا مارکیٹنگ ایک ایسی سکل ہے جس کے ذریعے ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بُک،ٹک ٹاک،انسٹاگرام وغیرہ پر لوگوں کے کاروبار کو پروموٹ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
آپ لوگوں نے سڑکوں پر دیکھا ہوگا کہ بڑے بڑے اشتہارات کے ذریعے لوگ اپنے کالجز ، ہوٹل اور دیگر کاروبار کو پروموٹ کرتے ہیں ۔۔۔۔
اس طرح سے ٹی۔وی پر بھی لوگ کمرشلز کے ذریعے اپنے پروڈکٹس لوگوں کو دکھانے تاکہ لوگ دیکھیں اور خریدیں ۔۔۔۔
چونکہ اب فیس بُک ،ٹک ٹاک ،انسٹاگرام وغیرہ پر بھی بہت لوگ موجود ہیں تو اس لیے ان لوگوں اشتہار چلا کر پروڈکٹس اور کاروبار کو وسعت دی جاتی ہے اور اس پورے طریقہ کار کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔۔۔۔
اگر آپ بھی اپنے کاروبار کو ترقی دینا چاہتے ہیں یا اپنا ذریعہ آمدن بڑھانا چاہتے ہیں تو ابھی رابطہ کریں ۔۔۔۔۔
نوٹ:( گزشتہ دنوں میں نے کور فوٹو تبدیل کیا تھا اور لوگوں کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے بارے میں پتہ نہیں تھا وہ کمنٹس میں پوچھ رہے تھے اس لیے میں نے یہ پوسٹ تحریر کی ہے ۔۔۔۔۔)
امید ہے سب کو سمجھ لگ گئی -----

21/05/2024

السلام علیکم!
نے آنے والے احباب کے لیے مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔۔

میرا نام کنزا ظفر ہے۔پاکستان کے تاریخی شہر شیخوپورہ سے میرا تعلق ہے۔ میں فری لانسر ، سوشل میڈیا مارکیٹر اور lecturer ہوں۔

درج ذیل سکول اور کالجز میں بطور کیمسٹری لیکچرار فرائض سر انجام دیے ہیں ۔۔۔
Radiant college Nankana Sahib
Descent Public High School Manawala
Fast Academy

فری لانسنگ میں میری فیلڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہے۔۔۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ بے حد مفید ہےاگر آپ اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ سوشل میڈیا کے ذریعے کروائیں گے تو یہ ایک بہترین انوسٹمنٹ ہے۔۔۔۔۔۔
اگر آپ مجھ سے اپنے کاروبار کی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کروائیں گے تو آپ کا کاروبار دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔۔

اس کے علاوہ میں فیس بُک ،ٹک ٹوک ،انسٹاگرام،لنکڈن اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف طرح کے ایڈز چلانے میں ماہر ہوں جیسا
Sales, Follower's, Engagement Awareness۔۔۔۔

کاپی رائٹنگ یعنی تشہیری مواد پر بھی مضبوط گرفت رکھتی ہوں ۔۔۔۔

میرا خواب ہے کہ پاکستان کی معیشت اپنی بلندیوں پر پہنچے۔۔

میرا مشن ہے کہ پاکستان کے زرخیز اور قیمتی اذہان اپنی قدر پہچان کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھیں۔۔

میرا مقصد لوگوں کے کاروبار کو ترقی دینا ۔۔۔لوگوں کو خوشحال بنانا ہے۔۔ان شاءاللہ۔۔
جتنا گُر ڈالیں گے اتنا ہی میٹھا ہو گا اسی طرح جتنی آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کروائیں گے اتنا ہی آپ کا کاروبار ترقی کرے گا ۔۔۔۔۔

مگر میرا ایمان اور یقین ہے کہ نیک نیتی، لگن اور سچائی ہمیشہ جیت جاتی ہے سرخ رو ہوتی ہے۔۔۔

وہ دن آئے گا۔۔جب لوگ جوق درجوق مجھ سے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کروائیں گے اور ہم سب مل کر وطن عزیز کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے ان شاءاللہ۔۔

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
خدا کرے میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

❣️❣️

پاکستان ذندہ باد۔۔❣️

کنزا ظفر

17/05/2024

Address

Sheikhupura
39170

Telephone

+923221064052

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kinzi Social Spark posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kinzi Social Spark:

Share