Shaikh cattle farm

Shaikh cattle farm sale and purchase of animals for meat or milk

08/07/2018






بکروں کا ونڈہ فارمولہمیظ گلوٹنرفحان %30 = 30 کلو مکئی دلیہ = 40 کلو چوکر گندم = 30 کلو وٹامن منرلرز . = 1 کلو سوڈا بائی ...
03/05/2018

بکروں کا ونڈہ فارمولہ
میظ گلوٹن
رفحان %30 = 30 کلو
مکئی دلیہ = 40 کلو
چوکر گندم = 30 کلو
وٹامن منرلرز . = 1 کلو
سوڈا بائی کارب = 2 کلو
1 پاو ونڈہ آدھا کلو توڑی یا سبز چارہ پر ڈال کردیں
براون توڑی 100% قابل ھضم ھے اس کا استعمال بہتر ھے

بھیڑ بکریوں میں پلورو نمونیہ کا مرض ناک سے رطوبت آنا اور کچھ دن بعد ریشہ ظاھر ھونا اس کا علاج فوری طور پر کریں بیماری کے...
03/05/2018

بھیڑ بکریوں میں پلورو نمونیہ کا مرض
ناک سے رطوبت آنا اور کچھ دن بعد ریشہ ظاھر ھونا اس کا علاج فوری طور پر کریں بیماری کے شروع میں جانور چارہ ٹھیک کھاتا اور مالک غور نہیں کرتا
مگر 1 ھفتہ بعد

ناک سے رطوبت ریشہ میں تبدیل ھو جاتا اور اس کے پھپھڑے گل جاتے ہیں اور موک بھی لگ جاتی ھے
علاج صیحیح نہ ھونے سے جانور مر جاتا ھے

تمام بکروں کے ناک چیک کریں اگر اس سے رطوبت ھے تو

علاج ۔اس کو OxtraLA ٹیکہ 5 ml لگانے سے یہ مرض ٹھیک ھو جاتا ھے مکمل کورس کریں 3 ٹیکے کا ھر 36 گھنٹے بعد گوشت میں ٹیکہ لگائیں

ماشاءاللہ 😍 ہماری غذا کے لیے اللہ پاک نے دیکھیں کیسے دودھ کی نہریں بہا رکھی ہیں ۔" تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعم...
26/04/2018

ماشاءاللہ 😍
ہماری غذا کے لیے اللہ پاک نے دیکھیں کیسے دودھ کی نہریں بہا رکھی ہیں ۔
" تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے " القران

پہلن گھبن ولاتیی گائیوں میں بچے کی پیدائش سے 2-3 ھفتہ پہلے حیوانہ کی قدرتی سوزش بعض جانوروں میں بہت شدید ھوتی ھےمگر یہ ق...
23/04/2018

پہلن گھبن ولاتیی گائیوں میں بچے کی پیدائش سے 2-3 ھفتہ پہلے حیوانہ کی قدرتی سوزش بعض جانوروں میں بہت شدید ھوتی ھے
مگر یہ قدرتی عمل ھے
اس میں گھبراھٹ اور دیسی نسخوں کی ضرورت نہیں اور نہ ھے ان چیزوں سے کوئی فرق پڑھتا ھے بچے کی پیدائش کے 1-2 ھفتے بعد یہ خود ھی ختم ھو جاتی ھے

یہ ان جانوروں میں بھی زیادہ ھوتی ھے جن گھبن جانور کو مناسب خوراک نہیں ملتی
روزانہ 4 کلو ونڈہ2+2 صبح شام
اور وٹامنز - منرلرز کا استعمال لگا تار نہ کرنا
کیونکہ
گھبن جانور میں وٹامنز کے علاوہ
میگنشیم/ ذنک /وٹامن E کا کردار بہت اھم ھے
اور اس وجہ سے بھی یہ سوزش شدت سے ھو سکتی ھے

جانور میں اندرونی کرم کس طرح پیدا ھوتے ہیں ۔۔۔۔۔ایسے جانور جس کے پیٹ میں کیڑے ہیں ان کی الودہ گوبر جس میں ان کے انڈے جو ...
23/04/2018

جانور میں اندرونی کرم کس طرح پیدا ھوتے ہیں ۔۔۔۔۔ایسے جانور جس کے پیٹ میں کیڑے ہیں ان کی الودہ گوبر جس میں ان کے انڈے جو خودر بین سے نظر آتے ہیں ان سے لاورہ نکلتے ہیں جو بھی عام آنکھ سے نظر نہیں آتے
مگر یہ اس وقت ھوتا ھے
جب موسمی حالات بہتر ھوں نہ شدید گرمی ھو نہ شدید سردی ھو اور ھوا میں نمی بھی ھو ورنہ لاورا بننے کا عمل نہیں ھوتا
کرموں کے انڈے جوکہ سیکٹروں کی تعداد میں گوبر میں موجود ھوتے ہیں اور ان کی تعداد ایک گرام گوبر سے 500 سے لے کر کئی ھزار ھو سکتی ھے

یہ انڈے جانوروں کی چراہ گاہ کی گھاس پر موجود ھوتے ہیں اور مگر شدید موسمی حالات سخت سردی اورگرمی میں یہ انڈے ضالع ھو جاتے ہیں اور ان سے لاورہ نہیں نکلتے
لیکن جب موسمی حالات بہتر ھوتے ہیں موسم بہار میں جب درجہ حرارت مناسب ھوتا ھے تو تازہ گوبر سے کچھ دن بعد انڈوں سے سنڈی نما لاورہ جو صرف خوردبین سے نظر آتے ہیں گھاس پر نکل آتے ہیں ان کو L1 لاورا اور اس کے کچھ دن بعد L2 سیٹج اور پھر کچھ عرصہ بعد L3 میں تبدل ھو جاتے ہیں
( یہ عمل بھی درجہ حرارت اور خاص نمی میں ھوتا ھے)

اس لاورہ L3 گھاس پر موجود ھوتے ہیں اور موسمی حالات کے ساتھ 1-2 ماہ تک گھاس موجود رھتے مگر گرمی زیادہ یا نمی کم ھونے پر زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکتے

اچھے موسم میں اس لاروہ آلودہ گھاس کھانے سے
ایسے جانور جن میں کیڑے نہیں ھوتے یہ لاروا کھانے سے لاورا سے کیڑا بن کر جانور کی آنتوں میں چپک کر
جانور کے خون پر پلتے ہیں
آسڑیلیا نیوزی لینڈ ڈنمارک ھالینڈ میں ھزاروں ایکڑ پر چارگائیں ہیں جن پر کروڑوں گاہیں اور بھیڑ بکریاں
کئی کئی ماہ ان چراگاھوں میں
انکے قدرتی گھاس پر پلتے ہیں

اب سوال یہ ھے کہ پنجاب میں اس طرح کی چراگاھیں اور چارائی کے لیے رقبہ ھی دستیاب نہیں 80% زمیں
پر نقدآور فصلیں لگائی جاتی ہیں
اور 20% رقبہ پر بھی چراہ گائیں نہیں مگر چولستان اور تھل ایریا جب وقت پر بارشیں ھو تو 10% لائیو سٹاک کو 3-4 ماہ کے لیے چرائی کے لیے موقع درکار ھوتا ھے
ان حالات میں
تو محکمہ لائیو سٹاک 100% جانوروں کو دوائی پلا چکا ھے
جس جگہ جانوروں میں اندرونی کرم کا Chance 5% سے بھی کم ھے
کر اب محکمہ دوبارہ بغیر لیباٹری ٹیسٹ کے تمام جانوروں کو دوائی پلانے کی مہم شروع کر چکا ھے
جن جانوروں میں انرونی کرم پیدا ھونے کا کوئی شُبہ بھی نہیں ان کو اربوں روپے کی ادویات پلانے کا فاھدہ کیا یہ
قومی رقم کا زیاں نہیں 😇😇😇
ان ادویات کا اثر 7 دن تک دودھ میں ھوتا ھے جوکہ انسانی صحت کے لیے بہت مضر ھے مگر لوگ دودھ ضالع نہیں کرتے اور لاکھوں دودھ پینے والے خاص طور پر نوزائیدہ بچوں میں ان کے مضر اثرات کا کون ذمہ دار ھے
ھمارے کسانوں کے دماغ میں یہ وھم ھے کہ
گندے پانی پینے سے یا مٹی کھانے یا گندہ چارہ کھانے سے جانور کے اندر کرم بن جاتے ہیں اور ان کو ھر 3 ماہ بعد دوائی پلائی جائے جو کہ سراسر% 100غلط ھے

اس کے علاوہ کیلشیم کی کمی سے کی وجہ سے جانور مٹی یا پتھر کھانا شروع کر دیتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پیٹ میں کیڑے ہیں جوکہ غلط ھے جانور خاص کر نوزائیدہ بچوں کو کسان دودھ فروخت کرنے کے چکر میں ان کو ان کی روزانہ 4-5 کلو دودھ فراھم نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ ان میں اندرونی کرم ھیں جو کہ وھم اور بد گہمامی پر منبی ھے

21/04/2018

حاملہ جانوروں کی دیکھ بھال۔۔۔۔۔

1: حاملہ جانوروں کو ابتدا ہی سے اچھی اور متوازن خوراک اور دیکھ بھال کریں۔
2: شروع کے ایام میں حاملہ جانوروں کو کسی خاص خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی لہذا عام چارے کی وافر فراہمی سے ہی وہ اپنی ضروریات پوری کرلیتے ہیں۔
3: آخری دوماہ میں بچے کی نشوونما بڑھ جاتی ہے اس دوران زیادہ غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کریں یعنی ونڈہ اوراعلی قسم کے چارے۔
4: حمل کے آخری ایام میں جانور کو ریوڑ کے ساتھ باہر چرانے کے لیے نہ بھیجیں۔
5: حمل کے آخری ایام میں دوسرے جانوروں سے دور رکھیں۔
6: بچے کی پیدائش سے چار روز قبل اور بعد میں پینے کے لیے نیم گرم پانی اور کھانے کے لیے زود ہضم اور قبض کشا خوراک دیں۔
7: حاملہ جانور کو ہر قسم کی شدید موسمی حالات سے بچائیں۔
8: حاملہ جانوروں کو جراثیم سے پاک اور صاف جگہ پر رکھیں۔
9: حاملہ جانوروں کو گرمیوں میں کھلی اور تازہ ہوا دار جگہ پر رکھیں۔
10: حاملہ جانوروں کو سردیوں میں سرد ہوا کے جھونکوں سے بچائیں۔
11: حاملہ جانوروں کے لیے فرش پر بچھائی ڈال دینے سے جانور سکون محسوس کرتا ہے۔
12: جونہی بچے کی پیدائش کی علامت ظاہر ہوں حاملہ جانوروں کو باقی جانوروں سے علیحدہ کر دیں تاکہ کوہی ٹکر نا مارے۔
13: بچہ دینے کے بعد جانور کو چند یوم کیلئے زود ہضم خوراک دیں مثلاً ونڈہ یا چوکر وغیرہ۔

21/04/2018

جانوروں کے مشہور چارہ جات

پاکستان میں اگائی جانے والی چارہ جات کو ان کی پیداواری موسم کے مطابق دو بڑے گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے
1. موسم خریف یا گرمیوں کے چارے.
2. موسم ربیع یا سردیوں کے چارے۔

موسم خریف

1: جوار یا چری۔
2: سدا بہار سڈان گراس۔
3: مکئی۔
4: میزنٹا۔
5: باجرہ۔
6: روانھہ۔

موسم ربیع

1: برسیم۔
2: جئی/ جوی۔
3: لوسرن۔
4: سرسوں یا توریا۔
5: ماٹ گراس۔

اوانس یا پیچھا مارنااوانس کا لفظی مطلب جسم کے کسی حصے کا اپنی جگہ سے ہٹ کے باھر آ جانااوانس یا پرولیپس دو قسم کا ہوتا ہے...
21/04/2018

اوانس یا پیچھا مارنا
اوانس کا لفظی مطلب جسم کے کسی حصے کا اپنی جگہ سے ہٹ کے باھر آ جانا
اوانس یا پرولیپس دو قسم کا ہوتا ہے
1۔۔ویجاینل پرولیپس
ویجاینل پرولپس ہعنی پیشاب گاہ کا اندرونی حصہ باہر آنا
یہ مرض عموما حمل کے آخری ماہ میں ہوتا ہے
جانور پیچھا مارنا شروع کر دیتا ہے جس کا حجم ایک فٹبال تک یااس سے تھوڑا زیادہ ہوتا ہے
اس مرض کی عموما وجہ موروثی ہوتی ہے
بچے کا سایز بڑھنے کیوجہ سے پیٹ پہ دباو پڑتاہے جس سے جسم اندرونی حصہ باھر آتا ہے
ایسٹروجن ہارمون کابڑھنا۔غیرمتوازن خوراک۔کمزوری۔قبض۔خوراک میں چکنای کا زیادہ استعمال۔
احتیاط وعلاج۔
جانور کو فورا اٹھایں
اگر نہ اٹھے تو اگلا حصہ ڈھلان کی طرف ہو پیچھے والا حصہ اونچا ہو۔گاے کی جسامت کے حساب سے بیل یا سانڈ کا انتخاب کریں
انجکشن پروجیسٹرون دس سی سی لگایں
مل ڈی فورٹ ڈرپ لگایں
سکون آور ادویات دیں
قبض ہو تو اسکا علاج کریں
اوانس کو صاف کر کے رسی لگادیں۔

2۔یوٹراین پرولیپس
یہ بچہ دینے کے بعد کچھ ہی وقت بعد ہوتا ہے
اس میں یوٹرس یعنی بچہ دانی مکمل باہر آ جاتی ہے۔
کیلشیم کی کمی۔جانور کاکمزور ہونا۔خون کادباو کم ہونا
بچہ کوکھینچ کے نکالنا
اگر کسی جانور کے ساتھ ایسا مسلہ ہو تو فورا ڈاکٹر کو بلایں اس میں خون بھت زیادہ ضایع ہوتا ہےاور جانور کی جان جانے کا خطرہ ہوتا ہے
اوانس کو کسی صاف شیٹ پہ رکھیں
اگر اس پہ جیر ہے تو جیر کو علحدہ کریں۔
اوانس پہ ٹھنڈا پانی ڈالیں
اس سے اسکا حجم کچھ کم ہونے لگ جاے گا
اسکو آرام سے ہاتھوں کی مٹھیوں سے اندر دھکیل دیں تاکہ وہ زخمی نہ ہو
طاقت کی ڈرپ لگایں
سکون آور دوا دیں
تاکہجانور زور نہ لگاے
نوٹ۔یہ مسلہ موروثی نھی ہوتا اور ایسا جانور بچہ دینے کے بعد بھی بریڈنگ کے قابل رہتا ہے۔

19/04/2018
تھنوں میں گندے ھاتھ سے جراثیم اندر داخل ھو سکتے ہیں حیوانہ کی سوزش گندے ماحول کی اھم وجہ ھے
19/04/2018

تھنوں میں گندے ھاتھ سے جراثیم اندر داخل ھو سکتے ہیں حیوانہ کی سوزش گندے ماحول کی اھم وجہ ھے

Address

Shorkot City, Shorkot Road
Shorkot Road
35050

Telephone

03356559980

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaikh cattle farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share