Sialkot Head Marala

Sialkot Head Marala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sialkot Head Marala, Internet Marketing Service, sialkot punjab, Sialkot.
(502)

Sialkot will always stay alive,♻️
Your enemy will forever be ashamed.🦅
•
Sialkot, the city of Exporters, is famous for its high-quality sports goods, surgical instruments, and leather products etc.™ 🏆 معزز

آپ یہاں سے سیالکوٹ اور پورے پاکستان کی وہ انفارمیشن لے سکتے ہیں جو آپ کو پتہ بھی نہیں ہو گی۔ سیالکوٹ شہر میں مفکر پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور فیض احمد فیض جیسی نامور شخصیات پیدا ہوئیں اسکے علاوہ
سیالکوٹ کے تاریخی مقامات اور انکی تفصیل آپ لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
عزیز ممبران یہ پیج سیالکوٹ ہیڈ مرالہ ہمارا نہیں آپکا ہے اور ہمارا مقصد صرف علم پھیلانا ہے اور شہر اقبال کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل جو مختلف مشاغل میں مصروف ہے وہ اپنے شہر کے بارے میں بھی جانیں اور آگاہی حاصل کریں۔ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے علم میں بھی اضافہ کریں اور ہماری معلومات میں بھی اور ہم چاہتے ہیں کہ شہر اقبال کے وہ لوگ جو پردیس میں روزگار کی تلاش میں مصروف عمل ہیں وہ جب بھی اس پیج کو دیکھیں انکو سکون ملے کہ وہ دور رہ کر بھی اپنے سیالکوٹ کے پاس ہیں یاد رکھیں کہ اس شممبران اسلام و علیکم!ہر نے ہمارے آبائو اجداد کو پناہ دی اور آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں ہم کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہ ہیں ہم صرف سیالکوٹی ہیں اور ہم سب مل کر کام کریں کہ کل کو ہم اپنی نسل کو اپنے شہر بارے بتا سکیں اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم سیالکوٹ کے بارے میں جانیں گے
خوش رہیں آباد رہیں اس دعا کے ساتھ کہ
سیالکوٹ تو زندہ رہے گا
تیرا دشمن شرمندہ رہے گا
ایڈمن

27/09/2026

افسوس ہے والدین پر ہم ڈرائیونگ کرتے ہیں سارا دن ان بچوں کو دیکھ کر بہت ڈر لگتا ہے اللّٰہ پاک انکو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین

یہ کیا ہورہا ہے پاکستان میں 😳
25/09/2026

یہ کیا ہورہا ہے پاکستان میں 😳

23/09/2026

سوال کرونا ویکسین لگانے سے پہلے آپ خود کو زیادہ فٹ محسوس کرتے تھے یا اب؟ اگر نہیں تو کیا آپکو صحت کے مسائل درپیش ہیں ؟

22/09/2026

ہمارے ملک میں ٹھیکدار ایک ہی سڑک کو بار بار تعمیر کر کے پوری عمر کی روٹیاں سیدھی کر لیتا ہے

حالات سے تنگ 30 سالہ نوجوان زہیب جاں بحق، سمبڑیال نہر سے لاش کی تلاش جاریسمبڑیال: سیالکوٹ کے محلہ لاہوری شاہ کا رہائشی 3...
22/09/2026

حالات سے تنگ 30 سالہ نوجوان زہیب جاں بحق، سمبڑیال نہر سے لاش کی تلاش جاری

سمبڑیال: سیالکوٹ کے محلہ لاہوری شاہ کا رہائشی 30 سالہ نوجوان زہیب ولد محمد یحییٰ مبینہ طور پر خودکشی کے واقعے میں جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق زہیب رکشے کے ذریعے سیالکوٹ سے سمبڑیال آیا تھا۔ راستے میں ساہووالہ نہر کے قریب بھی رکشہ روکا گیا، تاہم وہاں پانی کم ہونے کے باعث وہ سمبڑیال نہر کی جانب روانہ ہوا۔ سمبڑیال نہر کے قریب پہنچ کر نوجوان نے اپنا سامان رکشہ ڈرائیور کے حوالے کیا، جس کے بعد وہ نہر کی جانب چلا گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور تلاش کا عمل شروع کیا، جبکہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق ریسکیو کارروائی تقریباً 20 سے 30 منٹ بعد شروع ہوئی، جبکہ پولیس تقریباً 15 منٹ بعد موقع پر پہنچی۔

واقعے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ریسکیو اہلکار نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

سیالکوٹ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ چک مڈاہر میں گھریلو رنجش پرسنگ دل باپ نے اپنی 3سالہ بچی کو مبینہ طور پر زمین پر پٹخ...
16/09/2026

سیالکوٹ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ چک مڈاہر میں گھریلو رنجش پرسنگ دل باپ نے اپنی 3سالہ بچی کو مبینہ طور پر زمین پر پٹخ کر جان سے مار دیا امریکہ پلٹ ملزم عدنان کو پولیس نے حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ۔

15/09/2026

جب کسی پر مشکل وقت آتا ہے تو وہ اپنی محنت اور کام زیادہ کردیتے ہیں۔
ہمارے ہاں چھٹیاں دے دیتے ہیں۔ 😕

13/09/2026

اگر 80s میں چلے ہی گے ہو تو زمین خرید لینا سستی مل جائے گی 😅

13/09/2026

آجاو جی آجاو

پاکستان کے دریا اور مون سونپاکستان کے بیشتر دریا مون سون کے پانی پر انحصار کرتے ہیں۔ بارشوں کے دوران پانی بڑھ جاتا ہے، ج...
09/09/2026

پاکستان کے دریا اور مون سون
پاکستان کے بیشتر دریا مون سون کے پانی پر انحصار کرتے ہیں۔ بارشوں کے دوران پانی بڑھ جاتا ہے، جبکہ مون سون ختم ہوتے ہی دریاؤں کا بہاؤ کم ہونے لگتا ہے۔
2️⃣ دریاؤں کی آبی حیات
دریاؤں سے وابستہ مچھلیاں اور دوسری آبی حیات بھی قدرتی طور پر مون سون کے دوران افزائشِ نسل کرتی ہیں۔ اس لیے دریا کا قدرتی پانی کا چکر آبی حیات کے لیے بہت اہم ہے۔
3️⃣ مون سون کے بعد پانی کی کمی
مون سون ختم ہونے کے بعد بعض مقامات پر دریاؤں کا بہاؤ صرف تقریباً 2 ہزار سے 16 ہزار کیوسک تک رہ جاتا ہے۔ ڈیموں کے بعد کئی جگہوں پر یہ بہاؤ ذخائر کے انتظام سے بھی جڑا ہوا ہے۔
4️⃣ اصل مسئلہ کیا ہے؟
ضرورت اس بات کی ہے کہ دریاؤں کو صرف سیلاب یا مون سون کے دنوں میں نہیں بلکہ پورے سال مناسب ماحولیاتی بہاؤ کے ساتھ زندہ رکھا جائے۔
5️⃣ صرف ڈیم ختم کرنا حل نہیں
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈیم ختم کر دیے جائیں تو دریا خود بخود پورا سال چلیں گے، لیکن اگر قدرتی بہاؤ ہی کم ہو تو صرف ڈیم ختم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
6️⃣ زیرِ زمین پانی بھی مستقل حل نہیں
دریاؤں کا پانی کم ہونے کی صورت میں اگر ہم ٹیوب ویلوں سے زیرِ زمین پانی نکالتے رہیں تو زیرِ زمین ذخائر بھی متاثر ہوں گے۔ اس لیے صرف گراؤنڈ واٹر پر انحصار مناسب حل نہیں۔
7️⃣ دریائے ستلج کی مثال
اگر ستلج میں ننگل سے پنجند تک صرف قدرتی کم بہاؤ ہو تو راستے میں موجود آبادیوں، ٹیوب ویلز اور ماحولیاتی نظام کو مناسب پانی اور ری چارج ملنا مشکل ہو سکتا ہے۔
8️⃣ دریائے چناب کی صورتحال
چناب کا کم بہاؤ بھی بعض اوقات تقریباً 4 سے 8 ہزار کیوسک رہ جاتا ہے۔ اگر زیرِ زمین پانی کا اخراج اسی طرح جاری رہا تو محدود دریائی پانی کا بڑا حصہ راستے میں ہی استعمال ہو سکتا ہے۔
9️⃣ پھر حل کیا ہے؟
مون سون کے دوران آنے والے اضافی پانی کو ضائع ہونے کے بجائے سمجھ داری سے ذخیرہ کیا جائے اور اسے پورے سال ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے۔
🔟 دریاؤں میں پورا سال بہاؤ
ذخیرہ شدہ پانی کو حساب کتاب، آبی حقوق اور ماحولیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کیا جائے تاکہ دریاؤں میں پورے سال مناسب بہاؤ برقرار رہے۔
1️⃣1️⃣ اس کے فوائد
اس نظام سے:
دریا پورا سال زندہ رہ سکتے ہیں۔
نہروں کو ضرورت کے مطابق پانی مل سکتا ہے۔
زیرِ زمین پانی ری چارج ہو سکتا ہے۔
مچھلیوں اور دوسری آبی حیات کو بہتر ماحول مل سکتا ہے۔
دریائی تہذیب اور ماحولیاتی نظام محفوظ رہ سکتا ہے۔
1️⃣2️⃣ بنیادی حقیقت
پاکستان میں پانی کی بڑی مقدار چند مون سون کے مہینوں میں آتی ہے، لیکن ہماری زراعت، آبادیاں، زیرِ زمین پانی اور دریا پورا سال پانی چاہتے ہیں۔
1️⃣3️⃣ اصل سوال
اصل بحث صرف یہ نہیں ہونی چاہیے کہ ڈیم بنانے چاہییں یا نہیں؟
اصل سوال یہ ہے کہ:
مون سون کے چند ماہ میں آنے والے اضافی پانی کو کیسے منظم کیا جائے تاکہ ہمارے دریا، زراعت، نہری نظام، زیرِ زمین پانی اور دریائی آبی حیات پورا سال زندہ رہ سکیں؟

Address

Sialkot Punjab
Sialkot
92

Telephone

+923092948703

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot Head Marala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share