06/09/2026
سبق اموز واقعہ
ایک کا نام ادم خان اور دوسرے کا نام ممتاز خان تھا
پشاور میں دونوں کافی مشہور تھے۔۔۔۔
دونوں کے اپنے اپنے گینگز تھے۔۔۔
دونوں کے پاس اپنے اپنے لوگ تھے۔۔اورکافی اثروروسوخ رکھتے تھے۔۔۔۔
سوشل میڈیا پر دونوں کافی مشہور تھے۔۔۔
دونوں کے باتوں کو سوشل میڈیا پر سنا ہے۔۔کافی گرم مزاج تھے۔۔۔بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے تھے۔۔قیمتی اسلحہ اور اسلحہ بردار بندے بھی رکھتے تھے۔دشمنیاں دونوں کی چل رہی تھی۔۔۔ایک دوسرے کے بندوں کو مارتے تھے۔۔اور پھر میڈیا پر اکر فخر سے کہتے ہیں۔۔کہ میں نے اپکے بندے کو مارا ہے۔۔اور نوجوان نسل سوشل میڈیا پر دونوں کو لاکھوں کی تعداد میں فالو کرتے تھے۔۔۔
اج دونوں اس دنیا میں نہیں ہے۔۔۔
نوجوان نسل کے لئے ایک پیغام چھوڑ کے گئے۔۔۔کہ یہ نوجوان تعلیم یافتہ ہوتے تو عزت اور شرافت سے اپنے بچوں کے ساتھ اج زندگی گزارتے ۔۔لیکن دونوں نے دوسرا راستہ چنا اور ہاتھ میں کتاب قلم کے بجائے کلاشنکوف اٹھایا۔۔۔اج نوجوان نسل نے کلاشنکوف کا انجام دیکھ لیا۔۔۔اللہ پاک دونوں نوجوانوں کو جنت الفردوس نصیب فرماویں۔۔اجکل نوجوانوں کو کونسا راستہ اپنانا چاہئے?
فیصلہ اپ پر؟