Voice of Swabi

Voice of Swabi Share fact based news to audience stay tuned for factual news

میرا اور اپ کے ٹیکس کا پیسہ کیسے ہڑپ کیا جاتا ہے
26/08/2025

میرا اور اپ کے ٹیکس کا پیسہ کیسے ہڑپ کیا جاتا ہے

16/09/2024

نمبر کی حد تک کوئی مسئلہ نہیں ، مولانا نے اپنی رائے پیش کی ہے ، علمائے کرام مقالہ کا شوق رکھتے ہیں ، زیادہ وقت نہیں لگے گا'، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی اردو نیوز کیساتھ گفتگو
‎ ‎ ‎ ‎

16/09/2024

‏دستوری پیکج کا ایک 24 صفحات پر مشتمل مسودہ سوشل میڈیا پر گردش میں ہے میں نے ابھی ایک نظر اس پر ڈالی اگر یہ مسودہ مستند ہے تو چند گزارشات عرض ہیں کہ اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینے کی سوچ رہی ہے تو صرف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے عدالتی نظام پر کیوں حملہ آور ہے ،کھل کر قومی مفاد میں عوامی فلاح و بہبود کا دستوری پیکج لائے اور سب کو ساتھ لیکر اس کو پاس کرائیں۔حکومت مخلص ہے تو
1-آرٹیکل 19 میں ترمیم کرکے آزادی اظہار رائے پر دوست ممالک(امریکہ؟)سے تعلقات پبلک آرڈر جیسے مجہول الفاظ ہٹائیں ،تاکہ حکومت پر تنقید اور اختلافی آوازوں کو نہ دبایا جاسکے۔
2-آرٹیکل 27 میں ترمیم کرکے سرکاری جبری گمشدگی کو سنگین جرم بنائے،کہ جبری گمشدگی دستور آئین اور بشری حقوق پر سنگین حملہ ہے(یاد رہے کہ یہ دستوری ترمیم پہلے سے ہی سینیٹ میں، میں پیش کرچکا ہوں )
3-آرٹیکل۔30(2)کو حذف کریں کہ جس نے پرنسپلز آف پالیسی کو شو پیس بنایا ہے اور کوئی فرد پرنسپلز آف پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت کے خلاف عدالت نہیں جاسکتا۔پرنسپلز آف پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم کو دستور کا حصہ بنایا جائے۔پرنسپلزآف پالیسیز پر عملدرآمدسے پروٹوکول کلچر،طبقاتی ،استحصالی نظام، غربت،سود،ناخواندگی کا خاتمہ ہوجائے گااور ریاست پر لازم ہوگا کہ وہ ہر پاکستانی کوچھت،تعلیم، علاج معالجہ، اور مفت،فوری انصاف فراہم کرے۔(یہ دستوری ترمیم بھی میں پہلے ہی سینیٹ آف پاکستان میں پیش کرچکا ہوں )
4-آرٹیکل۔32 میں ترمیم کرکے لوکل گورنمنٹ کے نظام اور انتخابات اور اختیارات کو دستوری حیثیت دے اور اسے دستوری طور پر تیسرا دائرہ حکومت تسلیم کیاجائے۔کہ اس کے ذریعے جمہوریت اور سیاسی جماعتیں مضبوط ہونگی اور پیراٹروپرز، سیاسی مسافروں اور اے ٹی ایم مشینوں اور مافیا سے ایوانوں کو نجات ملے گی اور عوام کو معیاری قیادت فراہم ہوگی۔
4-آرٹیکل 45 میں صدرکے اختیارات کہ وہ کسی بھی عدالت کا کوئی بھی سزا معاف کرسکتا ہے ختم کردیا جائے ،یہ مکمل طور غیر اسلامی ہے۔
5-ارٹیکل 203D کے اس شرط( proviso )کو حذف کیا جائے جس کوئی فرد/حکومت وفاقی شرعی عدالت کے کسی بھی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے تو وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ قابل نفاذ نہیں رہتا،اس شرط( proviso )نے وفاقی شرعی عدالت کو ڈاکخانہ بنایا ہے،شرعی عدالت کے فیصلوں کا کوئی نفاذ نہیں ہوتا۔(یہ دستوری ترمیم بھی میں سینیٹ آف پاکستان میں پہلے ہی پیش کرچکاہوں۔
رہنما جماعت اسلامی مشتاق احمد خان

اطلاعات ہیں کہ محسن نقوی کے وزیراعلیٰ کے پی کے سے رابطے کے بعد اعظم سواتی کی ملاقات کرائی گئی اور آپ نے جلسہ ملتوی کردیا...
28/08/2024

اطلاعات ہیں کہ محسن نقوی کے وزیراعلیٰ کے پی کے سے رابطے کے بعد اعظم سواتی کی ملاقات کرائی گئی اور آپ نے جلسہ ملتوی کردیا، لیکن اسی محسن نقوی پر آپ کڑی تنقید کرتے ہیں؟ صحافی کا سوال

یہ ساری حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے،میں تو ان کی خبر تک نہیں پڑھتا، میرا اسٹیبلیشمینٹ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے، عمران خان کا جواب۔۔۔!!!

28/08/2024

‏مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جو درست دائر کی ہے اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب خط و کتابت میں الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی مان رہا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر رہا۔ اس میں تو ابہام کی بات نہیں بیرسٹر گوہر کے بھیجے لیٹر پر عمل کرتے ہوئے باقی 41 ممبران کو بھی پی ٹی آئی ڈیکلیئر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

‏🔴 بائنینس Binance نے اسرائیل کی درخواست پر فلسطینیوں کے تمام اثاثے ضبط کر لیے۔
28/08/2024

‏🔴 بائنینس Binance نے اسرائیل کی درخواست پر فلسطینیوں کے تمام اثاثے ضبط کر لیے۔

‏🔴 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن: روس کے جوہری ہتھیار امریکہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ترقی یافتہ ہے۔
28/08/2024

‏🔴 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن:

روس کے جوہری ہتھیار امریکہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ترقی یافتہ ہے۔

28/08/2024

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سکینڈ شفٹ ختم کردی

پشاور کے 43
مردان کے 42
اپر دیر کے 25
سوات کے 17
چارسدہ کے 14
شانگلہ کے 8
ہری پور کے 7
کوہاٹ کے 5
ملاکنڈ کے چار
بٹگرام کے تین
لوئر دیر کے تین
نوشہرہ کے دو
ایبٹ آباد کے دو
مانسہرہ کا ایک سکول شامل ہیں
ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت

21/04/2024

اٹک پل پر ریل گاڑی کا دلکش منظر
゚viral

21/04/2024

Address

Swabi-Mardan Rd
Swabi
23330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share