What is going on in Swabi

What is going on in Swabi It's all about General Posts

صوابی ترلاندی میں اسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی
10/05/2026

صوابی ترلاندی میں اسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی

08/05/2026
08/05/2026
08/05/2026

پریس ریلیز :08 مئی 2026
*تھانہ صوابی پولیس کی کامیاب کارروائی،مسمی مقرب خان کے اندھا قتل ٹریس، قاتل قریبی دوست نکلا*

تفصیلات کے مطابق اندھے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے *ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* نے خصوصی ٹاسک جاری کیا، جس پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی شفیع الرحمن خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان ،بیٹ آفیسر محسن خان معہ تفتیشی افسران نے جدید سائنسی بنیادوں اور ہر ممکن پہلو پر تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کئے، مشتبہ افراد سے تفتیش کی اور جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم محمد علی نے اعتراف کیا کہ مقتول مقرب خان کے ساتھ آئس نشہ کرنے کے دوران دونوں کے درمیان تکرار ہوئی، جس پر ملزم نے طیش میں آکر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کردیا اور واردات کو اندھا قتل ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد آمان سید ساکن مانیری پایاں کو گرفتار کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

*ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد صاحب اور ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل عمران خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر، ڈسٹرک...
07/05/2026

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد صاحب اور ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل عمران خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی نگرانی میں پری مون سون تیاریوں اور ایمرجنسی رسپانس پلاننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ریلیف محمد قمر صاحب کے ہمراہ مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ضلع صوابی میں ممکنہ سیلاب، کلاؤڈ برسٹ، نہری حادثات، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر بڑی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیموں، فائر فائٹنگ یونٹس، واٹر ریسکیو، غوطہ خور ٹیموں، ایمبولینس سروس اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ حساس مقامات کی نشاندہی، ایمرجنسی آلات کی دستیابی، کنٹرول روم کی فعالیت، الرٹ سسٹم اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں عوام کو مون سون سیزن کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، دریاؤں اور نہروں کے قریب غیر ضروری جانے سے گریز کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

السلام علیکممیں *محمد عرفان* MP/EPI Tech RHC شیخ جانہ، فضل حکیم پینل کی جانب سے *جنرل سیکرٹری* کی نشست کے لیے نامزد امید...
07/05/2026

السلام علیکم

میں *محمد عرفان* MP/EPI Tech RHC شیخ جانہ، فضل حکیم پینل کی جانب سے *جنرل سیکرٹری* کی نشست کے لیے نامزد امیدوار تھا۔

آج ہونے والے ہنگامی اجلاس کے مطابق شاہین پینل نے پیرامیڈکس برادری کے وسیع تر مفاد، اتحاد اور تنظیمی یکجہتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک قابلِ ستائش فیصلہ کیا، جس کے تحت شاہین پینل کے 6 امیدواران نے دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں مجھے بطور *_جنرل سیکرٹری PMA*_ صوابی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

میں ضلع صوابی کے تمام پیرامیڈکس بھائیوں اور بہنوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے فضل حکیم پینل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ اعتماد نہ صرف ہمارے لیے اعزاز ہے بلکہ پورے صوبے میں پیرامیڈکس برادری کے اتحاد اور مثبت سوچ کا ایک بہترین پیغام بھی ثابت ہوگا۔

فضل حکیم پینل کا مقصد صرف اور صرف پیرامیڈکس برادری کی خدمت، ان کے حقوق کا تحفظ اور ہر فورم پر ان کے جائز مسائل کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ تاہم یہ سب اسی وقت ممکن ہوگا جب آپ سب اسی طرح ہمارا شانہ بشانہ ساتھ دیتے رہیں گے، جیسا کہ آپ نے اس الیکشن میں کیا۔ ان شاء اللہ جب تک پورا پینل کامیاب نہیں ہوتا، ہم متحد ہو کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ پینل ہر اُس فرد کا پینل ہے جو پیرامیڈکس برادری سے تعلق رکھتا ہے۔ *فضل حکیم* پینل خدمت میں کسی قسم کے رنگ، نسل، زبان، علاقے یا مذہب کی بنیاد پر فرق نہیں رکھتا۔ آپ سب کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہر معاملے کو میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر حل کیا جائے۔

میں مصالحتی کمیٹی کے تمام معزز اراکین اور ان تمام پیرامیڈکس ساتھیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتحاد و اتفاق کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ اللہ پاک ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتفاق، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ پیرامیڈکس برادری کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

**محمد عرفان
جنرل سیکرٹری**
PMA ضلع صوابی

07/05/2026
07/10/2025

Facebook Facebook for Creators

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is going on in Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share