Discover Swabi

Directions Website

Discover Swabi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Discover Swabi, Social Media Agency, SWABI, Swabi.

Discover Swabi 🌿
ایک خوبصورت پلیٹ فارم ہے جہاں صوابی کے خوبصورت مقامات، ثقافت، روایات، تاریخی ورثے اور مقامی لوگوں کی زندگی کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد صوابی کی خوبصورتی اور مثبت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

صوابی کی پہچان،

کیا لکھوں ایسے الفاظ نہیں ہے جو لکھ سکوں اپنے ش ہ ی د والد کو آہوں سیسکیوں کے ساتھ روتے ہوئے سلامی...
19/09/2026

کیا لکھوں ایسے الفاظ نہیں ہے جو لکھ سکوں
اپنے ش ہ ی د والد کو آہوں سیسکیوں کے ساتھ روتے ہوئے سلامی...

19/09/2026

Mufti Nadeem sab viral clips 🖇️🌼

19/09/2026

مناگی گاؤں کا سب سے قدیم حجرہ، جہاں آج بھی گاؤں کی پرانی روایات، یادیں اور بزرگوں کی محفلوں کی جھلک نظر آتی ہے۔ 🏡❤️

آج کی خوبصورت ملاقات 🌹آج گورنمنٹ ہائی سکول مناگی کے سابق ہیڈ ماسٹر اور پشتو کے نامور شاعر شیر افضل صاحب نے سکول کا دورہ ...
19/09/2026

آج کی خوبصورت ملاقات 🌹

آج گورنمنٹ ہائی سکول مناگی کے سابق ہیڈ ماسٹر اور پشتو کے نامور شاعر شیر افضل صاحب نے سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کے ساتھ خوشگوار گپ شپ ہوئی اور سب نے ان کے خوبصورت کلام سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔ ایک یادگار اور خوشگوار نشست رہی۔ ❤️

📢 اہم اطلاع — مناگی گاؤںمناگی گاؤں میں تنور پر روٹیاں لگانے کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔ تنور کو اب دوسری جگہ منتقل کر دیا...
19/09/2026

📢 اہم اطلاع — مناگی گاؤں

مناگی گاؤں میں تنور پر روٹیاں لگانے کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔ تنور کو اب دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہری حضرات روٹی کے لیے نئی جگہ کا رخ کریں۔

صوابی، تحصیل رزڑ میں باؤلے کتوں کا خطرہ، انتظامیہ فوری مؤثر کارروائی کرےصوابی کی تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں باؤلے کتو...
19/09/2026

صوابی، تحصیل رزڑ میں باؤلے کتوں کا خطرہ، انتظامیہ فوری مؤثر کارروائی کرے
صوابی کی تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں باؤلے کتوں کے حملوں سے درجنوں شہریوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کچھ کارروائی جاری ہے، تاہم مقامی شہریوں کے مطابق موجودہ اقدامات مسئلے کے مقابلے میں ناکافی ہیں اور لوگ مزید مؤثر کارروائی چاہتے ہیں۔

یہ صرف ٹی ایم اے کے چند اہلکاروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوامی صحت اور انسانی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ خطرناک اور باؤلے کتوں کی نشاندہی، محفوظ طریقے سے گرفتاری اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کے لیے باقاعدہ اور منظم مہم چلائیں، خصوصاً اسکولوں، بازاروں، مساجد اور گنجان آبادیوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔

ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ یہ عوام کی ذمہ داری نہیں کہ وہ بندوقیں اٹھا کر باؤلے کتوں کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیں۔ ہم نے خود دیکھا ہے کہ جب شہری باؤلے کتوں پر فائرنگ کرتے ہیں تو بعض اوقات گولیاں نشانے سے ہٹ کر گلیوں اور بازاروں میں جا لگتی ہیں، جس سے وہاں موجود عام شہریوں کے لیے مزید خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر باؤلے کتوں کی تعداد بڑھتی رہی اور ہر شخص اپنی طرف سے فائرنگ شروع کر دے تو مسئلہ حل ہونے کے بجائے انسانی جانوں کو مزید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اسی لیے ڈپٹی کمشنر صوابی کو چاہیے کہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان واضح اور مربوط ذمہ داری طے کریں اور اگر ضرورت ہو تو پولیس، ٹی ایم اے اور متعلقہ محکموں کی نگرانی میں ایک مجاز ٹیم کے ذریعے خطرناک کتوں کے خلاف کارروائی کرائی جائے، تاکہ شہریوں کو خود فائرنگ کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ کارروائی بہرحال قانون، عوامی سلامتی اور جانوروں سے متعلق قابلِ اطلاق ضوابط کے مطابق ہونی چاہیے۔

پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 96 حقِ دفاعِ ذات کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ دفعہ 97 جسم اور جائیداد کے دفاع کے حق کا ذکر کرتی ہے۔ تاہم دفعہ 99 اس حق پر حدود عائد کرتی ہے، جن میں یہ اصول بھی شامل ہے کہ جہاں سرکاری حکام سے تحفظ حاصل کرنے کا وقت موجود ہو وہاں نجی دفاع کا حق اسی طرح لا محدود نہیں رہتا۔

لہٰذا شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ باؤلے یا خطرناک کتے کو دیکھ کر اپنی طرف سے فائرنگ نہ کریں بلکہ فوری طور پر انتظامیہ، پولیس یا ٹی ایم اے کو اطلاع دیں۔ اگر کسی شخص کو فوری اور حقیقی حملے کا سامنا ہو تو قانون میں موجود حقِ دفاع اپنی مقررہ حدود کے اندر قابلِ اطلاق ہو سکتا ہے۔

حکومتِ خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ صوابی اور ٹی ایم اے رزڑ سے مطالبہ ہے کہ تین دن کی وقتی کارروائی تک محدود رہنے کے بجائے تحصیل رزڑ میں باؤلے اور خطرناک کتوں کے خلاف مستقل، منظم اور مؤثر مہم شروع کی جائے، تاکہ شہریوں کو کتے کے حملوں اور ممکنہ ریبیز کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ مسئلہ صرف کتوں کو ختم کرنے کا نہیں، بلکہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کا مسئلہ ہے۔ انتظامیہ ایسی حکمتِ عملی اختیار کرے جس میں نہ شہریوں کو بندوقیں اٹھانے کی ضرورت پڑے اور نہ ہی فائرنگ کے نتیجے میں کسی بے گناہ کی جان خطرے میں آئے۔

رپورٹ: مستقیم شاہ باچہ ایڈیٹر کڑہ مار ٹی وی

اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہ نوجوان آج باؤلے کتے سے لڑتا رہا ، خود بہت زخمی ہوا، ترلاندی میں خواجہ ونڈ اور کالوڈھیر مین...
19/09/2026

اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہ نوجوان آج باؤلے کتے سے لڑتا رہا ، خود بہت زخمی ہوا، ترلاندی میں خواجہ ونڈ اور کالوڈھیر مین تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے اور تمام لوگ صرف اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں ، کوئی بھی سرکاری محمکہ ذمہ داری نہیں لے رہا ،آخر لوگ کیا کریں گے. ...

اہم خبر | مناگی گاؤں میں نہیں مناگی گاؤں نہیں مناگی گاؤں سے باہر  ہورو روڈ پر گولی لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے...
18/09/2026

اہم خبر | مناگی گاؤں میں نہیں

مناگی گاؤں نہیں مناگی گاؤں سے باہر ہورو روڈ پر گولی لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کامران (18 سال) جاں بحق جبکہ شاہ زیب (22 سال) شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق نوجوان کو کالو خان ہسپتال منتقل کیا۔

18/09/2026

🥹
18/09/2026

🥹

Address

SWABI
Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share