06/10/2026
(تخت بھائی پریس کلب سب آفس ٹی ایم اے بلڈنگ)
صرافہ ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کی کابینہ تحلیل ۔ پولنگ 25 اکتوبر بروز اتوار کو ٹی ایم اے تخت بھائی میں منعقد ہوگا ۔ صدر اور جنرل سیکرٹری شپ کے عہدوں کے لئے 8 اکتوبر سے 12اکتوبر تک کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال ماڈل بازار سکول روڈ کے پاس صدارت کے لئے 30 ہزار جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے 25 ہزار روپے فیس کیساتھ جمع کئے جائینگے۔ اس سلسلے میں صرافہ ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کے الیکشن نگران کمیٹی کے چیئرمین محمد الیاس صراف آف شیرگڑھ،وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال ، ڈپٹی وائس چیئرمین حاجی مشتاق علی صراف آف شیرگڑھ نے تخت بھائی پریس کلب سب آفس میں پریس کانفرنس میں میڈیا کو الیکشن 2027-28 کے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 8 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک وصول کیئےجائینگے جبکہ انتخابات سے دستبرداری کی صورت میں امیدواروں کو 15سے 16 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ مقرر کرلی 17 اکتوبر تک امیدواروں کو انکے انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ انتخابات کے لئے پولنگ 25 اکتوبر بروز اتوار کو ٹی ایم اے تخت بھائی میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک منعقد ہوگی۔ جس میں تخت بھائی سٹی ،جلالہ ، شیرگڑھ ، ہاتھیان، لوند خوڑ کی 252 رجسٹرڈ صرافہ برادری اپنے ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ الیکشن کمیٹی کے ارکان نے صرافہ برداری سے اپیل کی کہ اس دن پر امن ماحول میں اپناحق رائے دہی استعمال کرکے صرافہ برادری کیساتھ یکجہتی کا کھل کر اظہار کریں۔اس موقع نگران الیکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال صراف ،ڈپٹی وائس چیئرمین حاجی مشتاق علی ، صرافہ ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کے سابق صدر سید قیوم سدا ،سابق جنرل سیکرٹری حاجی جہانگیر صادق ،سینئر نائب صدر حاجی نیاز علی صراف ، نائب صدر ظریف خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسرار ،فنانس سیکرٹری سلمان اقبال ، انفارمیشن سیکرٹری عبادالسلام ، سٹی نائب صدر علی اصغر صراف ، انفارمیشن سیکرٹری سٹی عطا اللہ اور دیگر صراف برادری کثیر تعداد میں موجود تھے ۔