08/09/2026
🌹 الحمدللہ ثم الحمدللہ! 🌹
آج جامعہ دارالقرآن رحیمیہ، لیہ روڈ ٹبی قیصرانی میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے ایک نہایت بابرکت موقع نصیب ہوا۔
جامعہ کے ایک خوش نصیب طالبعلم نے حفظِ قرآنِ مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ دو طلبہ کرام نے ناظرہ قرآنِ مجید مکمل کیا۔ 📖✨
اس خوشی کے موقع پر مولانا محمد اعجاز رحیمی صاحب نے تینوں طلبہ کے لیے خصوصی اجتماعی دعا فرمائی۔
🤲 اللہ تعالیٰ ان طلبہ کرام کو قرآنِ مجید سے ہمیشہ وابستہ رکھے، انہیں دین کا خادم بنائے، ان کے والدین و اساتذہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور جامعہ دارالقرآن رحیمیہ کو قرآن و سنت کی خدمت کے لیے مزید ترقی و استقامت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️