07/09/2026
🌹 7 ستمبر — یومِ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ 🌹
ختمِ نبوت ﷺ ہمارا بنیادی اور اٹل عقیدہ ہے، جس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ اسی عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ اور تجدیدِ عہد کے لیے آج ٹبی قیصرانی و مضافات سے احباب نے ریلی کی صورت میں شرکت کی اور تونسہ شریف کلمہ چوک پہنچ کر اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔
الحمدللہ! یہ اس عاجز کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دوستوں اور ساتھیوں سمیت اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی سعادت عطا فرمائی۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس حاضری، کوشش اور محبت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کی حفاظت کے لیے ہمیں ہمیشہ ثابت قدم رکھے اور ہمارے اس سفر کو اپنی رضا کا ذریعہ بنائے۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قبول و منظور فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
✍️ محمد طیب قیصرانی