Irha SmA

Irha SmA I like smart work not hard work

*اکسیجن کی کمی*اس نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا یا پھر اس کی خودداری نے اسے کبھی سوچنے نہیں دیا کہ اس طرح اپنی زندگی کی کہانی...
29/10/2023

*اکسیجن کی کمی*

اس نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا یا پھر اس کی خودداری نے اسے کبھی سوچنے نہیں دیا کہ اس طرح اپنی زندگی کی کہانی سوشل میڈیا پر لوگوں کے سامنے شیئر کرنی پڑے گی زندگی نے اتنا مجبور کر دیا کہ اج سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کا ایک ایک حرف لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور ہو گیا شاید میری طرح ہزاروں لوگوں کی کہانی بھی اسی طرح ہو

میں جب پیدا ہوا تو سی کی دہائی میں میرے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکسیجن میسر نہیں تھی اور مجھے اکسیجن کی کمی تھی اور غالبا کوئی اٹھ دس دن بعد میری اماں کو پتہ چلا کہ اکسیجن کی وجہ سے میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے اکسیجن مطلب وہ کے بعد جس میں پیدا ہونے والے بچے کو اکسیجن پوری کرنے کے لیے رکھتے ہیں مجھے نہیں پتہ اس کو کیا کہتے ہیں میری والدہ اور نانی اماں لے کر مجھے الائیڈ ہاسپٹل فیصل اباد گئی جب وہ وہاں جا رہے تھے تو ہر بندہ کہہ رہا تھا کہ اس نے نہیں بچنا لیکن خدا کی کرنی کہ میں الائیڈ ہاسپٹل پہنچتے ہی بالکل مردہ کنڈیشن میں تھا میری والدا نے ایک بار میرے دل کی دھڑکن چیک کی کہ میں جی بھی رہا ہوں کہ نہیں یعنی کوئی امید نہیں تھی میرے بچنے کی اور ہاسپٹل جاتے ہی انہوں نے مجھے اکسیجن مہیا کی اور کچھ ہی منٹوں بعد میں بالکل شاش بشاش تھا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میں ٹھیک ہو گیا زندگی گزرنی شروع ہو گئی میں نے چلنا لیٹ شروع کیا تقریبا ڈیڑھ دو سال کی عمر میں چلنے میں بہت معمولی مسئلہ تھا اور کافی زیادہ علاج کروانا شروع کر دیا پھر ایک فیملی ہومیوپیتھک ڈاکٹر ملا یہاں سے میرے سب ننیال میڈیسن لیتے تھے اس نے میڈیسن دی تو میں ٹھیک ہونا شروع ہو گیا اس وقت فائننشل حالات کچھ خراب تھے اور ہومیوپیتھک پر لوگ ویسے بھی کم یقین کرتے تھے یہ 80 کی دہائی کی بات ہے اس لیے میری والدہ نے ڈاکٹر کو یہ کہہ کر میڈیسن بند کروا دی کہ اپ کیا یہ میٹھی دوائیاں دینی شروع کر دیتے ہو اور اپنے پیسے بنائی جا رہے ہو

کچھ عرصہ گزرنے کے بعد تقریبا 1994 میں اور ڈاکٹر نے کہا تھا کہ اگر اپ یہ میڈیسن بند کر دو گے تو پھر اس کو یہ مسئلہ ہو جائے گا ابھی یہ چھوٹا ہے بعد میں یہ مسئلہ بہت بڑھ جائے گا کچھ دیر بعد میں پھر ویسے ہی مسئلہ ہونا شروع ہو گیا لیکن اس وقت تک ڈاکٹر صاحب قتل ہو چکے تھے اور پھر میری اس بیماری کی دوائی اج میری 33 سال عمر ہے کہیں سے نہیں ملی حالانکہ ہزاروں ڈاکٹرز ایسے ہیں جن سے میں نے علاج کروایا ارتھوپیڈک سرجنز ہومیوپیتھک اور دیسی ادویات والے ڈاکٹرز شامل ہیں اصل میں مجھے مسئلہ اس اٹھ دن اکسیجن نام ملنے کی وجہ سے نروس سسٹم کا ہے جس کی وجہ سے میں صحیح چل نہیں سکتا مجھے چلنے میں اتنا زیادہ مسئلہ بھی نہیں ہے لیکن بالکل نارمل نہیں ہوں ائی مین ائی ایم سپیشل پرسن وہ ڈاکٹر صاحب جو قتل ہوئے تھے ان کی میڈیسنز پوری دنیا سے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن پتہ نہیں وہ پرچی نہیں دیتے تھے اور کون سی میڈیسن دیتے تھے اصل میں مجھے نروس سسٹم کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے میری ٹانگوں پر افیکٹ اگیا اور مجھے یہ مسئلہ ہے زندگی اسی طرح ہی گزرتی گئی چار پانچ سال کا ہوا تو میں اور میری چھوٹی بہن کھیل رہے تھے اور میں باتیں کرتا ہوں ہوں بنتی ہوئی چارپائی میں داخل ہوتے گر گیا اور میری زبان کٹ گئی اور دونوں طرف کے دانت اپس میں زبان میں سے گزر کے مل گئے اس وقت میں اپنے گاؤں میں تھا اور گاؤں میں بھی جن کا جو سلنڈر تھا وہ اوپن نہیں ہو رہا تھا شاید میرے لیے زندگی میں ہمیشہ اکسیجن کی کمی رہی ہے اور میری طبیعت بے حد خراب تھی بڑی مشکل سے میں مرتا مرتا بچا لیکن اللہ نے پھر زندگی دے دی اہستہ اہستہ گزرنے لگی اور میں سکول میں داخل ہو گیا

سن 2000 میں میں پانچویں پاس کی
اور پھر اہستہ اہستہ سال گزرتے گئے اور 2003میں اٹھویں کلاس میں پہنچا اِس سے پہلے مجھے کچھ یاد نہیں مطلب میرا بچپنا تھا اٹھویں کلاس تک میں انتہائی لائک سٹوڈنٹ تھا لیکن اٹھویں کلاس کے بعد کچھ ایسے دوست ملے اور کچھ حالات ایسے ہو گئے جو ہر کسی کے ساتھ ہوتے ہیں کہ میں نے اپنی میٹرک کی پریکٹیکل کی بک تک دی صرف اپنی کزن کے کہنے پر اس نے اتنا کہا تھا کہ مجھ سے زیادہ پیاری تمہیں یہ کتاب ہے اس وجہ سے میری میٹرک میں پانچ سپلیاں ائی اور میں نے یہ سوچا کہ اب میری پڑھائی ختم ہے اللہ کا نام لے کر میں نے پانچ کتابوں کا دوبارہ سے ایگزام دیا لیکن کتاب کوئی نہیں خریدی اور بغیر پڑھے سب میں سے پاس ہو گیا چلیں باقی کتابوں میں تو میں نے کچھ لکھ دیا ہوگا لیکن ریاضی کا ایک سوال بھی نہیں اتا تھا لیکن تھرڈ ویژن میں پھر بھی پاس ہو گیا میٹرک میں میرے 339 نمبر تھے پھر میں نے کیونکہ میں پڑھائی میں کمزور ہو چکا تھا حالانکہ ذہنی طور پہ میں بہت ذہین تھا پڑھائی میں کمزور ہونے کی وجہ سے میں نے2007 میں وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایڈمشن لیا اور ساتھ ہی یہ سوچ کر ایف اے کا ایڈمشن بھیج دیا کہ میرے باقی دوست ایسے کر لیں گے اور بغیر کتابیں خریدیں ایف اے بھی کر لیا وہ بھی تھرڈ ویژن میں کیا صرف ایک لڑکی کے کہنے پر لیکن اٹھویں کلاس میں لڑکپن کا پہلا پیار ہونا ہے شروع ہو گیا حالانکہ میں اس چیز سے ناواقف تھا کہ میں ایک سپیشل پرسن ہوں اور نہ ہی میں نے یہ کبھی محسوس ہونے دیا خود کو اور نہ ہی میرے گھر والوں نے کبھی مجھے یہ محسوس ہونے دیا تھا اس وقت میری عمر شاید 15 یا 13 سال ہوگی اور وہ لڑکی جو میری کزن تھی مجھ سے تین سال چھوٹی تھی وہ شروع میں اس طرح ہوا کہ میرے چاچو کی شادی تھی اور سارے کزن کہہ رہے تھے کہ میری سیٹنگ اس سے ہو گئی ہے اور میری سیٹنگ اس سے ہوگئی ہے اب میرے دماغ میں پڑھا کہ یار میری سیٹنگ کسی سے ہونی چاہیے تو میرے ذہن میں اور تو کوئی نہیں ائی سب نے اپنی اپنے حصے کی کوئی نہ کوئی سیٹنگ کر لی تو میرے حصے میں جو ائی اس کے بارے میں میں نے سوچنا شروع کر دیا اور پاگلوں کی طرح کچھ دنوں بعد وہ میرے سامنے ائی تو میں نے سب کے سامنے کہہ دیا کہ ائی لو یو وہ تب سے بچوں والا پیار شروع ہو گیا 13 اور 15 سال کی لڑکا لڑکی کا پیار کیا ہوتا ہے اب 33 سال کی عمر میں میں کسی کو تیرا اور 15 سال کی عمر میں دیکھتا ہوں تو خود پر ہنستا ہوں کہ میں نے کس ایج میں کیا کرنا شروع کر دیا مجھ سے بڑے کزن مجھے یہ کہتے تھے کہ پہلے پڑھ تو لو بعد میں یہ سارا کچھ کر لینا اب میں اج کل کے بچوں کو سمجھاتا ہوں کہ پہلے پڑھو بعد میں سارا کچھ کر لینا لیکن میں نے بھی کسی کی نہیں مانی اور میری بھی کہاں کوئی مانے گا یہ تو چلتا ہی رہے گا بات ہو رہی تھی پہلے پیار کی ایسے کرتے کرتے کوئی تین چار سال بہت اچھے گزرے اس کے بعد ہم تھوڑا سا میچور ہو گئے اور اپس میں لڑائی ہونا شروع ہو گئی اور کافی غالبا سات اٹھ سال بعد میں نے اسے ایک دن کہا کہ میں نے تم سے شادی کرنی ہے تو اس نے مجھے کہا کہ میں مر جاؤں گی لیکن تم سے شادی نہیں کروں گی تب مجھے احساس جو ہے کہ کسی لڑکی کی وجہ سے کوئی کیسے روتا ہے زندگی میں پہلی دفعہ گھر والوں کی مار کے علاوہ میں کسی اور کی وجہ سے رویا تھا اسی دوران میرے ایک کزن کی سیٹنگ بھی میری اس کزن کے ساتھ تھی یہ سیٹنگ تب سے تھی جب سے میرے ساتھ میری اس کزن کی سیٹنگ تھی اور میری اس کزن کا کسی اور کے ساتھ بھی افیئر تھا میں نے اپنے اس کزن کو بتایا کہ یار اس کا کسی کے ساتھ ہے تو اس نے اگے سے کہا یار میں لاہور رہتا ہوں اور میں ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو معمولی سی بات سمجھتا ہوں اج کل اس کزن نے اس کی مت ماری ہوئی ہے اب یہ سوچ کر خوشی ہوتی ہے کہ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے بات وہاں تھی کے اہستہ اہستہ زندگی گزرتی گئی اور میری تقریبا 17 18 سال سے اوپر ہو گئی اور اس کی شادی اس لڑکی کی شادی میرے اس کزن کے ساتھ ہو گئی بس وہ کزن اس وقت پورے خاندان میں بدتمیز مشہور تھی اور اس دوران اس کی شادی کے کچھ عرصے بعد خاندان میں لڑائی ہوئی اور میں اسے تھپڑ مارنے تک گیا یہاں تک کہ مطلب یہ بتانے کا مقصد یہ ہے کہ مجھے اس سے شدید نفرت تھی اور میری اور اس کی مطلب بننا تو دور ایک دوسرے سے زیادہ نفرت تھی خاندان میں کافی ساری لڑائیاں ہوئی وہی بات کہ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے

اسی طرح اور میں نے اوپن یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا ہوا تھا اور ساتھ ساتھ میری پڑھائی چل رہی تھی کے بعد اب تک میں نے ہزاروں جابز پہ اپلائی کیا لیکن کہیں پر گورنمنٹ اور نہ پرائیویٹ جاب ملی ایک ادھ جابز ملی جن میں ایک جاب میں نے لاہور میں بھی کی کچھ عرصہ کے لیے
اب میری عمر تقریبا 20 22 سال ہو چکی تھی اس عرصہ میں میرے میری والدہ کی کزن یعنی میری انٹی کے گھر میرا جانا ہوا اور وہاں پر میں نے اپنی ایک کزن دیکھی جس کی ایک تقریبا کوئی یعنی وہ مجھ سے کوئی اٹھ سال چھوٹی ہوگی وہ مجھے اچھی لگی اور اس سے بات ہونا شروع ہو گئی وہ بات ہوتے ہوتے حالانکہ پہلے میسج مجھے اس کا ایا یہ بات اٹھ سال تک چلی اس بات کے دوران ہماری بات تب شروع ہوئی جب ہم ان کے گھر پہلی دفعہ گئے اور کچھ دن بعد اس کی مما کے نمبر سے اس کا میسج ایا اور میں نے اس کو رپلائی کیا ویری نائس کرتے کرتے ہماری بات اتنی زیادہ ہونی شروع ہو گئی کہ ایک گھنٹے میں اس وقت ایس ایم ایس کا دور تھا ایس ایم ایس ایک گھنٹے میں ہم کوئی دو تین بار ان باکس کلیئر کر دیتے تھے تقریبا یہ بات بغیر لڑے دو سال جاری رہی پھر ہماری لڑائی ہونا شروع ہو گئی کچھ دیر کالز پہ بات ہوئی راتوں کو بھی باتیں ہوتی رہیں اور اس نے ساری زندگی اٹھ سالوں میں یہی کہا کہ مجھے کال مت کیا کرو میں مجھے کال مت کرو مجھے کال کیوں کرتے ہو مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں لگتی کہ جب مجھ سے یا کسی سے بھی کوئی لڑکی بات نہیں کرنا چاہتی تو وہ یہ کیوں کہتی ہے کہ مجھے کال مت کرو یعنی وہ بات کرنے اور بات نہ کرنے کے بہانے چلیں ایسے کرتے کرتے اٹھ سال گزر گئے اس دوران اس سے بھی لڑائی ہو گئی اس کا ایک ہی کہنا تھا کہ میں نے تمہیں کب کہا کہ مجھ سے بات کرو اور ان اٹھ سالوں میں ایک دن میں میں کوئی چھ کے ساتھ ساتھ گھنٹے اس سے بات کرتا تھا جن میں ڈیڑھ سال تو پکے ہیں نا ڈیڑھ سال تو لگاتار بات کی میں نے اس سے۔۔۔ان ڈیڑھ سالوں میں اس کی ایک ہی بات ہے تھی مجھے کیوں فون کرتے ہو مجھے کیوں کال کرتے ہیں اور اس دوران اٹھ اٹھ گھنٹے گزر جاتے تھے یعنی اس میں ٹکا کر اپنا ٹائم پاس کیا اور میری ڈس بلٹی کا مذاق اڑایا کرتے کرتے عمر 30 سال ہو گئی کرتے کرتے عمر تقریبا 28 سال ہو گئی پھر ہم اپنے گھر سے شفٹ ہو گئے اور چار سال ویسے ہی گزر گئے گھر والوں نے میرا رشتہ دیکھنا شروع کیا ایک دو رشتے ویسے ہی ریجیکٹ ہو گئے پھر اللہ اللہ کر کے 2022 میں میری شادی میری کزن کی بیٹی کے ساتھ ہوئی جو الحمدللہ بالکل نارمل ہے اور ہماری زندگی پہلے دن سے ہی بہت اچھی گزر رہی ہے الحمدللہ اللہ نے پہلے ہی سال ہمیں بیٹی کی نعمت سے نوازا لیکن لوگوں نے پھر باتیں کرنا شروع کر دیں کہ اس کے ساتھ زیادتی ہے یہ نارمل ہے اور تم ایک ڈسیبل پرسن ہو اس کی ایج کم ہے میری وائف مجھ سے تقریبا 17 سال چھوٹی ہے وائف کو میری ڈسبلٹی سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ معاشرہ نہ تو مجھے سکون سے جینے دیتا ہے اور نہ میری مسز کو ائے دن کوئی نہ کوئی نئی بات ائے دن کوئی نہ کوئی نیا پنگا خیر زندگی اچھی گزر رہی تھی اور میں نے اپنا ان لائن کام پھر سے سٹارٹ کیا اور الحمدللہ مجھے ارننگ انی شروع ہو گئی فیس بک ایڈز کے تھرو کچھ عرصہ یہ کام صحیح رہا پھر پاکستانیوں نے کیونکہ میں نیا ایڈورٹائزر تھا میری ایڈ پر رپورٹ کرنا شروع کر دی اور میرا پانچ سال پرانا اکاؤنٹ واٹس ایپ کا تھا جو کہ بین ہو گیا اور میرے پورے ایک سال کے کانٹیکٹ ضائع ہو گئے وہ بڑی مشکل سے اوپن ہوا اس دوران مجھے تقریبا 50 ہزار کا لاس ہو گیا اب مجھے بتائیں کہ میں اپنے گھر کا سرکل کس طرح چلاؤں کیا اپنی بیوی بچے پالنے کے لیے مانگنا شروع کر دوں اگر میں کوئی کام نہ کروں تو یہ سننے کو ملے گا کہ اس سے اپنے بچوں میں اور بیوی کا پیٹ نہیں پالا جاتا اور اگر میں کوئی انٹرنیٹ پر دو نمبر کام کرنا شروع کر دوں تو سننے کو یہ ملے کہ انٹرنیٹ پہ یہ لوگوں کو لوٹ رہا ہے اگر میں صحیح طریقے سے کام کر رہا ہوں تو یہ پاکستانی مجھے کیوں کام نہیں کرنے دیتے میں یہ سب کچھ اپ پر چھوڑتا ہوں یہ میری زندگی کی کچھ بنیادی باتیں تھیں جو میں نے اپ سے شیئر کی اگر ہو سکے تو کسی بھی طریقے سے مجھے سپورٹ کریں تاکہ میرے فائنینشل حالات کچھ بہتر ہو سکیں مجھے ان لائن فیلڈ میں شاید ہی کوئی ایسی فیلڈ ہو اس کے بارے میں پراپر نالج نہ ہو کسٹمر اتا ہے اور ڈیڑھ گھنٹے دماغ کھا کر چلا جاتا ہے اور بعد میں کہتا ہے کہ سر میں نے کام نہیں کرنا اگر میں جھوٹ بولوں تو وہی بندہ مجھے اچھے بھلے پیسے دے کر جائے گا میرا کیا قصور ہے اگر میں سچ کی بنیاد پر ان لائن فیلڈ میں کام کرنا چاہتا ہوں یا مجھے کوئی حل بتا دیں کے ایک سال کے اندر شاید کوئی ایسا اینکر ہو جس سے میں نے رابطہ نہ کیا ہو کہ میرا انٹرویو لے لیں تاکہ مجھے کوئی کام مل جائے میرا اس فیلڈ میں 17 سال کا ایکسپیرینس ہے لیکن یہاں پر فضول لوگوں کو پروموٹ کرنے کے لیے وہاں ہماری امام اگے ہیں اور مجھ جیسے بندے کو جسے اس چیز کی ضرورت ہے کوئی نہیں پوچھتا کہ میں کیا کروں مجبور ہو کر میں سوشل میڈیا پر اپنی یہ پوسٹ کر رہا ہوں جانتا ہوں کہ میری یادداشت کے مطابق اس پوسٹ میں لکھی ہوئی ایک ایک بات سچ ہے اس لیے برائے مہربانی مجھ سے صرف وہی بندہ رابطہ کرے جو واقعی میں مجھے سپورٹ کرنا چاہے میں ایڈ نہیں مانگ رہا مجھے صرف انویسٹمنٹ چاہیے لیکن صرف انویسٹمنٹ کا ایشو ہے اچھا بنا سر کل چل رہا تھا لیکن میرے ایڈز اکاؤنٹ اور فیس بک اکاؤنٹس کو بلاک کروا دیا گیا ہے صرف یہ پاکستانی ایڈورٹائزر کہ میں ان سے اگے نہ چلا جاؤں اس سٹوری کو اتنا شئیر کرو کہ کم از کم ان لوگوں کو کچھ حیا ا سکے جنہوں نے میرے ساتھ ایسا کیا باقی میں اپ پر چھوڑتا ہوں کہ اگر کوئی انویسٹر واقع ہی انویسٹ کرنا چاہتا ہے میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ مجھے جھوٹی تسلیوں کی کوئی ضرورت نہیں مجھے ریل انویسٹر چاہیے جو میرے ساتھ کام کر سکے فی امان اللہ

فری ڈیمو کے لیا ویڈیو کا لنک شیر کریں
22/10/2023

فری ڈیمو کے لیا ویڈیو کا لنک شیر کریں

السلام علیکم اج کے دور میں ہر بندہ کسٹمر اور  کلائنٹس کے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے اگر اپ کو پاکستان میں کسٹمر یا کلائ...
22/10/2023

السلام علیکم اج کے دور میں ہر بندہ کسٹمر اور کلائنٹس کے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے اگر اپ کو پاکستان میں کسٹمر یا کلائنٹس نہیں مل رہے تو پوری دنیا میں کمپین رن کریں اور بہترین ٹارگٹ کسٹمرز اور کلائنٹس حاصل کریں

Please tell us about your business so that we can understand your business and start working on it.👈 Some of our service...
20/10/2023

Please tell us about your business so that we can understand your business and start working on it.
👈 Some of our services that will benefit your business.
Services 👇
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته من فضلك أخبرنا عن عملك حتى نتمكن من فهم عملك وبدء العمل عليه. 👈 بعض خدماتنا التي ستفيد أعمالك.

👉 Digital Marketing, ✅
👉 Facebook Ads ✅
👉 Instagram Ads ✅
👉 Google Ads ✅
👉 Web Development, ✅
👉 Logo Design, ✅
👉 Business Post Design, ✅
👉 YouTube Branding Design, ✅
👉 YouTube Thumbnails Design, ✅
👉YouTube Channel Manage✅

Thanks For Contect us

Regards,
*Adeel Raza*
Irhan Services

20/10/2023

فیک فالونگ سے بچیں اور خود سے بلکل اصل اور ایکٹو فالونگ حاصل کریں۔ 03343151513

اگر اپ کی واٹس ایپ بین ہو چکی ہے تو گارنٹی کے ساتھ ان بین کروائیں فیس ایڈوانس ہوگی۔فری والوں سے معذرت
14/10/2023

اگر اپ کی واٹس ایپ بین ہو چکی ہے تو گارنٹی کے ساتھ ان بین کروائیں فیس ایڈوانس ہوگی۔فری والوں سے معذرت

افر سے فائدہ اٹھانے کے لیے کمنٹ کریں۔
14/10/2023

افر سے فائدہ اٹھانے کے لیے کمنٹ کریں۔

09/10/2023

اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
پلیز اپنے بزنس کے بارے میں بتائیں تا کہ ہم اپکے بزنس کو سمجھ کر اس پر کام شروع کر سکیں۔
👈 ہماری کُچھ سروسز جس سے اپکے کاروبار کو فائدہ پہنچے گا۔
Services 👇
👉 Digital Marketing, ✅
👉 Facebook Ads ✅
👉 Instagram Ads ✅
👉 Google Ads ✅
👉 Web Development, ✅
👉 Logo Design, ✅
👉 Business Post Design, ✅
👉 YouTube Branding Design, ✅
👉 YouTube Thumbnails Design, ✅
👉YouTube Channel Manage✅
ہم سے رابطہ کرنے کا بہت بہت شکریہ

Regards,
*Adeel Raza*
Irhan Services

Address

Toba Tek Singh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irha SmA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share