Topi Press Club

Topi Press Club عوام کی آواز، ہر خبر کے ساتھ!
📍رابطہ کریں: اپنی لوکل نیوز، ویڈیوز یا رپورٹس بھیجنے کے لیے! وٹس ایپ نمبر 03139504542

پریس کلب تحصیل ٹوپی کا سینیئر صحافی سلیم خان علی زئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت۔۔۔باپ کا سایہ اٹھ جانا ایک بڑا سا...
06/03/2026

پریس کلب تحصیل ٹوپی کا سینیئر صحافی سلیم خان علی زئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت۔۔۔
باپ کا سایہ اٹھ جانا ایک بڑا سانحہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری صحافی برادری سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عبدالصمد خان
پریس کلب تحصیل ٹوپی کے عہدیداران اور ممبران نے الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن صوابی کے سینیئر نائب صدر اور ممتاز صحافی سلیم خان علی زئی کے والد محترم وارث خان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پریس کلب تحصیل ٹوپی کی کابینہ جن میں سرپرستِ اعلیٰ فضل خالق، چیئرمین زبیر یوسفزئی، صدر عبدالصمد خان، سینیئر نائب صدر بخت شیر اسیر، نائب صدر اول وصال تبسم، نائب صدر دوم زر ولی خان، جنرل سیکرٹری محمد شاہد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر اعظم خان جدون، جوائنٹ سیکرٹری مفتی شہزاد، سیکرٹری اطلاعات قاری زاہد حسین، سیکرٹری فنانس ذیشان، آفس سیکرٹری منظور خان اور قانونی مشیر چنگیز خان ایڈووکیٹ شامل ہیں، نے اپنے مشترکہ بیان میں سلیم خان علی زئی اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر پریس کلب کے ممبران عظمت علی، امجد علی، صواب گل تنولی اور ظاہر شاہ اعوان نے بھی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ اٹھ جانا ایک بڑا سانحہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری صحافی برادری سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پریس کلب کے تمام عہدیداران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور درجات کی بلندی عطا کرے۔ ساتھ ہی پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

انتقال پُرملال: صوابی الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسویسی ایشن کے سینئر نائب صدر، سینئر صحافی سلیم خان علی زئی کے والد، وا...
01/03/2026

انتقال پُرملال:
صوابی الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسویسی ایشن کے سینئر نائب صدر، سینئر صحافی سلیم خان علی زئی کے والد، وارث خان کاکا جی انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر علیزئی جنازہ گاہ مینی لار میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پریس کلب تحصیل ٹوپی کے صدر عبدالصمد خان جنرل سیکرٹری شاھد خان سیمت تمام عہدیداران نے سینئر خاتون صحافی انیلہ شاہین کے ان...
26/02/2026

پریس کلب تحصیل ٹوپی کے صدر عبدالصمد خان جنرل سیکرٹری شاھد خان سیمت تمام عہدیداران نے سینئر خاتون صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافتی برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں عہدیداران نے کہا کہ مرحومہ انیلہ شاہین نے صحافت کے میدان میں نہایت پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور جرات کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات سے نہ صرف مقامی صحافتی حلقے بلکہ پورا ضلع صوابی ایک باصلاحیت اور متحرک آواز سے محروم ہو گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مرحومہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور صحافت کے شعبے میں ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔ ان کی جدوجہد، لگن اور اصول پسندی نوجوان صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

پریس کلب تحصیل ٹوپی کی تقریب حلف برداری کل منعقد ہوگی۔ انشاء اللہ پریس کلب تحصیل ٹوپی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف...
11/02/2026

پریس کلب تحصیل ٹوپی کی تقریب حلف برداری کل منعقد ہوگی۔ انشاء اللہ

پریس کلب تحصیل ٹوپی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کل بروز جمعرات 12 فروری 2026 کو ٹوپی میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ تقریب باوقار انداز میں منعقد ہو سکے۔
صدر پریس کلب عبدالصمد خان کی قیادت میں مختلف انتظامی، سیاسی، سماجی شخصیات اور علاقے کے معززین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں انہیں تقریب میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی جا رہی ہے۔ مقامی صحافتی حلقوں کے مطابق یہ تقریب تحصیل ٹوپی میں صحافتی سرگرمیوں کے فروغ اور صحافی برادری کے اتحاد کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

پریس کلب تحصیل ٹوپی کا ایک اہم اجلاس صدر عبدالصمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ اراکین اور جنرل باڈی ممبران ...
11/02/2026

پریس کلب تحصیل ٹوپی کا ایک اہم اجلاس صدر عبدالصمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ اراکین اور جنرل باڈی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تنظیمی امور، صحافتی سرگرمیوں اور آئندہ پروگرامز سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصی طور پر نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کے انتظامات زیرِ غور آئے، جہاں مہمانوں کی آمد، اسٹیج انتظامات، دعوت ناموں اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئیں تاکہ تقریب منظم اور باوقار انداز میں منعقد کی جا سکے۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب تحصیل ٹوپی صحافتی اقدار کے فروغ اور مقامی صحافیوں کے مسائل کے حل میں اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔

عبدالصمد صاحب صدر پریس کلب تحصیل ٹوپی
05/02/2026

عبدالصمد صاحب صدر پریس کلب تحصیل ٹوپی

پریس کلب تحصیل ٹوپی کے صدر عبدالصمد خان کی قیادت میں نومنتخب عہدیداروں کی تحصیل چیئرمین سے ملاقاتاس موقع پر سینئر نائب ص...
04/02/2026

پریس کلب تحصیل ٹوپی کے صدر عبدالصمد خان کی قیادت میں نومنتخب عہدیداروں کی تحصیل چیئرمین سے ملاقات

اس موقع پر سینئر نائب صدر بخت شیر اسیر نے عہدیداروں کا مختصر تعارف پیش کیا۔ اور جنرل سیکرٹری محمد شاھد نے پریس کلب تحصیل ٹوپی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
تحصیل چیئرمین رحیم جدون نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پریس ریلیزپریس کلب تحصیل ٹوپی کے ہنگامی اجلاس میں صحافی ایوب خان کو ملنے والی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اج...
04/02/2026

پریس ریلیز
پریس کلب تحصیل ٹوپی کے ہنگامی اجلاس میں صحافی ایوب خان کو ملنے والی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس معاملے کو آزادیٔ صحافت کے تناظر میں سنجیدہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کی صدارت صدر عبدالصمد نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری محمد شاہد اور سینئر نائب صدر بخت شیر اسیر سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے یا دباؤ میں لانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ایوب خان کے ساتھ پیشہ ورانہ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صحافتی برادری اپنے ساتھی کے ساتھ کھڑی ہے۔
سینئر نائب صدر بخت شیر اسیر نے کہا کہ اگر معاملے کا فوری اور شفاف حل نہ نکالا گیا تو ضلع صوابی کی صحافتی تنظیمیں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے سکیں۔

پریس کلب تحصیل ٹوپی کے صدر عبدالصمد صاحب کو پریس کلب تحصیل صوابی کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔Congratulations...
04/02/2026

پریس کلب تحصیل ٹوپی کے صدر عبدالصمد صاحب کو پریس کلب تحصیل صوابی کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
Congratulations 🎉

Address

Main Bazar
Topi
23460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Topi Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category