30/12/2025
تحصیل لاہور پریس کلب رجسٹرڈ صوابی کے انتخابات 2026 مکمل
انوارالحق مسلسل چوتھی بار صدر منتخب
صوابی تحصیل لاہور پریس کلب رجسٹرڈ، صوابی کے انتخابات برائے سال 2026 کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ انتخابات کے نتیجے میں انوارالحق کو مسلسل چوتھی مرتبہ صدر منتخب کر لیا گیا۔
انتخابی عمل مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اور لاہور بار کونسل کے ایڈووکیٹ مستجاب خان اور ایڈووکیٹ شاہ زرین کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، جس میں پریس کلب کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
نتائج کے مطابق روح الامین سینئر نائب صدر، عتیق الرحمن نائب صدر، سید گلزار محمد جنرل سیکرٹری، ظہور احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، استخار احمد فنانس سیکرٹری، محمد عاصم آفس سیکرٹری، خالد عثمان سیکرٹری اطلاعات، نیاز میر چیئرمین مجلس عاملہ، مستجاب خان ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر جبکہ بابو سلطان بہادر کو سرپرستِ اعلیٰ منتخب کیا گیا۔
نو منتخب صدر انوارالحق اور دیگر عہدیداران نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور تحصیل لاہور پریس کلب کو ایک فعال اور مضبوط ادارہ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
صحافتی حلقوں نے انتخابات کے پُرامن، شفاف اور ضابطے کے مطابق انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے