11/09/2024
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پورے پاکستان میں مختلف سماجی فلاحی منصوبے (Social Welfare Projects) چلا رہی ہے- انہی میں سے ایک منصوبہ (Project) پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے- الخدمت فاؤنڈیشن حسن ابدال نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ گرین ٹاون نزد کیڈٹ کالج لگایا گیا ہے- جس میں پانی کو کشیدگی (Filtration) اور صفائی کے خاص عمل (RO Method) سے گزار کر جراثیم سے پاک اور پینے کے لیے موزوں بنایا جاتا ہے- اس منصوبے سے الحمدللہ ہزاروں لوگ بلامعاوضہ (Free) مستفید ہو رہے ہیں-
البتہ بہت سے قرب و جوار کے علاقے اس سہولت سے صرف اس لیے فائدہ نہیں اٹھا پارہے کیونکہ ان کے پاس وقت، افرادی قوت یا پانی لے جانے کا انتظام نہیں- اس ضمن میں ادارہ ہٰذا نے پانی کی فراہمی کو گھر گھر پہنچانے کے لیے گاڑی کا انتظام کیا ہے- ادارہ کی پوری کوشش تھی کہ اس ترسیل کو بلامعاضہ (Free) رکھا جاتا لیکن مہنگائی کی وجہ سے تنصیبات کی دیکھ بھال، آلات کی صفائی، عملہ کی تنخواہوں کے اخراجات پہلے ہی بہت بڑھ چکے
ہیں- اس کے ساتھ گاڑی کی دیکھ بھال اور پیٹرول کے اخراجات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا لہٰذا گھر پر فراہمی (Home Delivery) کا کچھ معاوضہ متعین کیا گیا ہے جو بازار کی قیمت (Market Rate) سے بہت کم ہے-
پانی کی ترسیل (Water Supply) کو آپ کے گھر (Door Step) پر شیڈول کے مطابق (As per schedule) اور طلب کرنے پر (On Request) بل معاوضہ (Paid) مہیا کیا جائے گا- تفصیلات درج زیل ہیں،
1- گھر پر فراہمی (Home Delivery) کے لیے 1500 روپے فی بوتل (19 لیٹر) اپنے استعمال کے حساب سے صارف کو خریدنا ہو گی- ادارہ صرف انہی صارفین کو پانی فراہم کرے گا جو اپنی ضرورت کے اعتبار سے الخدمت سے 19 لیٹر بوتل (PET Bottle) خریدیں گے-
2- آپ کے گھر بھری ہوئی (19 لیٹر) بوتل پہنچنے پر 130 روپے فی بوتل بھروائی (Refill) اور پہنچائی (Delivery) کا خرچ ہے جو آپ بذریعہ کیش فراہمی عملہ کو یا درج زیل ایزی پیسہ نمبر (03416986504) پر ادا کر پائیں گے-
3- تنصیب (Plant) سے مقررہ اوقات میں گھریلو بوتلوں میں بلا معاوضہ (Free) پانی حاصل کیا جا سکتا ہے- البتہ پیشہ ور اور کاروباری افراد کے لیے یہ سروس بل معاوضہ (Paid) ہو گی-
4- واہ کینٹ میں کمرشل گاڑیوں کا داخلے کا ایک طریقہ کار ہے, ادارہ اجازت نامہ کے لیے کوشاں ہے- البتہ پہلے مرحلے (Phase) میں بیریئر 3 سے آفیسرز کالونی تک کے علاقوں (Areas) میں ترسیل کو ممکن بنایا جائے گا-
https://www.facebook.com/profile.php?id=61564696094260&mibextid=ZbWKwL