VNN

VNN جہاں روشن است ازجمال▪️مُحمد رسُول اللہ

08/08/2026

#ویہاڑی 165WB کے رہائشی محمد اکبر نے اپنی اہلیہ فیضہ کو طلاق دے دی ہے۔ بچوں کی جانب سے بیان کیا گیا ہے کہ ان کی والدہ کے اسلم، سکنہ 89/WB، کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔ بچوں کے مطابق مذکورہ شخص اس سے قبل بھی رات کے اوقات میں ان کی والدہ کے پاس آتا اور وہاں قیام کرتا رہا ہے۔
بچوں کے بیان کے مطابق مذکورہ صورتحال اور ازدواجی تنازع کے باعث ان کے والد اکبر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی، جس کے بعد فریقین کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
بچوں کا مزید مؤقف ہے کہ اسلم نامی شخص مبینہ طور پر انہیں ڈراتا، دھمکاتا اور ذہنی دباؤ میں لاتا رہا ہے۔ بچوں کے مطابق انہیں کہا جاتا رہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے والد اکبر کے خلاف بیان نہ دیا تو ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جائے گا اور انہیں جیل بھجوا دیا جائے گا۔
بچوں کے مطابق مذکورہ شخص خود کو ڈی پی او کا آدمی ظاہر کرتے ہوئے انہیں مبینہ طور پر دھمکاتا اور اسلحہ بھی دکھاتا رہا، جبکہ انہیں کہا جاتا تھا کہ وہ اپنے والد کے خلاف بیان دیں، بصورتِ دیگر انہیں جیل بھجوا دیا جائے گا۔ ان مبینہ دھمکیوں کے باعث بچے شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں اور خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
بچوں نے اپنی والدہ فیضہ کے حوالے سے بھی اپنی جان کو مبینہ خطرہ ظاہر کیا ہے۔ بچوں کے مطابق ایک موقع پر فیضہ مبینہ طور پر ان کے پیچھے چھری وغیرہ لے کر آئی، جس کے باعث بچوں کے تایا اور دیگر رشتہ داروں نے انہیں اپنی حفاظت کے لیے اپنے گھر میں رکھ لیا ہے۔
مزید برآں، بچوں نے ایک انتہائی تشویشناک واقعہ بھی بیان کیا ہے۔ ان کے مطابق تقریباً تین سالہ ایک کم سن کزن ان کے گھر آیا تھا۔ بچوں کے مطابق جب انہوں نے اپنی والدہ کو گھر سے باہر جانے کا کہا تو بعد میں مذکورہ کم سن بچے کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ یا گلا دبانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد بچہ رونے اور چلانے لگا۔ بچوں کے مطابق جب وہ واپس آئے تو بچے نے بتایا کہ اسے مبینہ طور پر مارا گیا ہے، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم راستے میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
مندرجہ بالا واقعات بچوں کے بیان کردہ مؤقف پر مبنی ہیں، جن کی غیر جانب دارانہ اور مکمل قانونی تحقیقات انتہائی ضروری ہیں۔ بالخصوص کم سن بچے کی مبینہ موت کے واقعہ کی بھی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں.
Rashid Latif
Vᴇʜᴀʀɪ Wɪʀᴇ

30/07/2026

#ویہاڑی تھانہ مترو کے علاقے میں CNF نے کاروائی کے دوران اکرام صفدری کھرل کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا ▪️مقدمہ درج
Zahid Haans
Vehari Wire

27/07/2026

#ویہاڑی 20 دن گزر گئے، نہ کوئی سراغ ملا نہ بچے! 10 سال اور 14 سال کے دو معصوم بہن بھائی کی گمشدگی/ اغواء کاری نے پورے خاندان کو زندہ درگور کر دیا ہے۔
#پولیس کی عدم توجہ کے خلاف مجبور باپ، رشتہ دار اور محلے دار احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ سی ایم پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ اللہ واسطے ہمارے بچے زندہ ہیں یا مردہ، ہماری نظروں کے سامنے لائے جائیں۔ اس بے بس ماں باپ کی آہ کو سنیں اور فوری ایکشن لیں!"
Zahid Haans VNN
Vehari Wire V.W

 #وہاڑی پولیس کا خود ساختہ طلباء گروپس اور غنڈہ عناصر کے نام پیغامقانون ہاتھ میں لینے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور امن و ا...
27/07/2026

#وہاڑی پولیس کا خود ساختہ طلباء گروپس اور غنڈہ عناصر کے نام پیغام
قانون ہاتھ میں لینے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف وہاڑی پولیس کا کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
طلباء کے نام پر قائم خود ساختہ و غیر قانونی گروپس اور دیگر نوجوانوں پر مشتمل گروہوں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
کسی بھی شخص یا گروپ کو غیر قانونی سرگرمیوں، غنڈہ گردی یا بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ وہاڑی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔تصور اقبال ڈی پی او وہاڑی

Muhammad Zahid
Vehari Wire VNN

25/07/2026

#ویہاڑی تھانہ کرمپور پولیس نے کرمنل ریکارڈ یافتہ شیراز ولد ریاض موچی کو 5 پیکٹ سوا 6 کلو منشیات سمیت پکڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
محمد حسین بلوچ نامی ٹاؤٹ بارگین کیلئے متحرک ہو گیا.
موت کا سوداگر شیراز موچی موضع کھرل کھکھانی کے طاہر ولد ذوالفقار کھرل اور وقاص ولد ریاض کھرل کی منشیات سیل سمگل کرتا ہے.
Zahid Haans
Vehari Wire

20/07/2026

#ویہاڑی واپڈا ایکسیئن عمار صدیقی کی بدسلوکی نے لائن سپرنٹنڈنٹ وقار انجم کو DHQ ہسپتال پہنچا دیا. واقعے کے خلاف ملازمین کی بڑی تعداد عیادت اور اظہارِ یکجہتی کیلئے پہنچ گئی ۔ واپڈا یونین نے ظالم افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور اسے نوکری سے نکالنے تک مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
Muhammad Zahid
Zahid Haans VNN
Vehari Wire

19/07/2026

#ویہاڑی ڈپٹی کمشنر کی سیلفیاں کافی نہیں، کام چاہیے! پہلے سیوریج لائن بحال کریں پھر ٹف ٹائل لگوائی جائے. عوامی و سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے مطالبہ

اگر پہلے سیوریج لائن نہیں ڈالی جائے گی تو کل نئی ٹف ٹائل توڑنی پڑے گی۔ یہ بدعنوانی اور عوام کے پیسے کا ضیاع ہے، نمائشی دوروں کے بجائے عملی اور مستقل کام کی ضرورت ہے.

Zahid Haans
Vehari Wire
VNN

14/07/2026

#ویہاڑی منشیات کی لعنت نے زمیندار کی شان و شوکت کو برباد کر دیا۔ جس پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا، اسی نے سربراہ کو بری راہ پر لگا کر خاندان کو رول دیا۔
آج حقیقی بال بچے اپنے ہی باپ کے پیار اور جائیداد سے محروم ہو کر انصاف کے منتظر ہیں۔ہمارا مقصد اس معاشرتی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانا ہے تاکہ نمبردار/ زمیندار کو اس دلسوز حالت سے نکالا جا سکے۔ اس ویڈیو کو آگے پہنچائیں تاکہ انہیں منشیات سے نجات دلائی جا سکے اور ان کی حقیقی اولاد کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا خاتمہ ہو۔

Muhammad Zahid
Zahid Haans VNN

11/07/2026

#ویہاڑی پیر مراد جامع مسجد سے ملحقہ سرکاری سکول نشئیوں کا ائیر پورٹ بن گیا. کیا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اس بربادی کا نوٹس لے کر بچوں کا مستقبل بچائیں گے؟

Muhammad Zahid
Zahid Haans VNN

05/07/2026

#ویہاڑی واپڈا حکام نے بدعنوانی چھپانے کیلئے بیگناہ بندے کی ہڈیاں توڑ کر لہولہان کر دیا. پولیس نے مظلوم پر ہی پرچہ جڑ کے اسے ملزم بنا دیا.
قُلۡ اَمَرَ رَبِّیۡ بِالۡقِسۡطِ▪️کہہ دو حکم دیا ہے میرے رب نے عدل و انصاف کا. اعراف 29

Muhammad Zahid
Zahid Haans VNN

Address

26/Pir Murad
Vehari
61100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VNN:

Shortcuts

Share