Vehari social media club

Vehari social media club social media

17/05/2026

🌿 جمنیزیم یوگا کلب وہاڑی میں خصوصی آگاہی نشست مع ناشتہ 🌿

17 مئی کے اہم عالمی دنوں
“ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے” اور “ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے” کے موقع پر جمنیزیم یوگا کلب وہاڑی کی جانب سے ایک پُروقار اور شعور اُجاگر کرنے والی خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس خوبصورت نشست کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے مثبت اور تعمیری استعمال، صحت مند طرزِ زندگی، ذہنی سکون، مثبت سوچ اور ہائی بلڈ پریشر جیسی خاموش مگر خطرناک بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنا تھا۔
تمام یوگیوں نے اس امر پر زور دیا کہ آج کے دور میں مؤثر اور مہذب گفتگو، باہمی احترام، مثبت روابط اور ذمہ دارانہ کمیونیکیشن ایک پُرامن اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہیں۔ شرکاء نے گفتگو کے آداب، سوسائٹی میں مثبت کردار اور انسانی تعلقات کی مضبوطی پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا۔
نشست کے دوران یوگا ٹیچر حافظ صالح محمد ،یوگا ٹیچر محمد اقبال ،صدر جمنیزیم یوگا کلب چوہدری اشفاق حسین ہنجراء ،جنرل سیکرٹری ملک ظفر ریحان،ملک اختر ندیم ایڈووکیٹ ،نصیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ ،مزمل سلیمی،اقبال گجر،فوجی اقبال،مشتاق تارڑ،لیاقت علی کے علاؤہ دیگر نے متوازن غذا، ذہنی سکون اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ یوگیوں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف دلچسپ اور صحت افزا گیمز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔

تقریب کا مرکزی پیغام یہی تھا کہ:
✨ “صحت مند جسم، مثبت سوچ اور مؤثر رابطے ہی ایک کامیاب اور پُرامن معاشرے کی ضمانت ہیں۔”

نشست کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے ناشتے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا، جس نے اس خوبصورت اجتماع کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

📍 جمنیزیم یوگا کلب وہاڑی






14/05/2026

اعلان انتقال
رlنا شادی خاں نمبردار مرحوم کی صاحبزادی ، انا طاہر محمود خاں نمبرادر مرحوم ، رانا مجاہد اسلام ، رانا قمر اسلام خاں اور رانا فخر اسلام خاں نمبرادر کی بڑی ہمشیرہ محترمہ رانا اظہر منظور نادر سثینڈ والے اور رانا احمد جہانزیب زیبی کی والدہ محترمہ اور رانا منظور احمد خاں کی اہلیہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحومہ کی نماز جنازہ آج جمعرات بعد نماز مغرب دانیوال والی جنازہ گاہ میں ادا کئ جائے گی

رابطہ
رانا اظہر
03004238844
رانا فخر اسلام خاں
03007728941

13/05/2026

خبر غم
تبدیلی وقت

چیئرمین پنجابی پختون اتحاد پاکستان خان عبدالغفار خان کی والدہ محترمہ جو طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئی ہیں انا للہ واناالیہ راجعون ان کی نماز جنازہ کل 14 مئی 2026 صبح 10 بجے مرکزی جناز گاہ نذد چڑیا گھر میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ان کی رہائش وصلی چوک کالج ٹاؤن وہاڑی ہے

برائے رابطہ
خان عبدالغفار خان چیئرمین پنجابی پختون اتحاد پاکستان03000973942

ایرانی صدر کا امت مسلمہ سے سوال ؟؟؟؟؟
12/05/2026

ایرانی صدر کا امت مسلمہ سے سوال ؟؟؟؟؟

12/05/2026

بجلی صارفین سے 3 سال کے دوران 19 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کا انکشاف

11/05/2026

جمنیزیم یوگا کلب وہاڑی کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الجہاد یوگا سیشن کا انعقاد

11/05/2026

صوفی تجھے خبر ہی نہیں راز عشق کی
آنا ہمارے پاس کبھی ہم بتائیں گے
ہم خود بتائیں گے تمہیں اپنی برائیاں
وہ اس لئے کہ لوگ تمہیں کم بتائیں گے

11/05/2026

پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔ انشاءاللہ 24 اگست بروز پیر کو سکول دوبارہ شروع ہوں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات

08/05/2026

Address

Vehari

Telephone

+923090725470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vehari social media club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vehari social media club:

Share