11/09/2026
"بے شک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کریں۔"
(سورۃ الرعد: 11)
🌿 *ٹیکسلا گارڈن کے معزز رہائشیوں سے ایک اہم گزارش*
⚠️⚠️
جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے، گانگو سے ٹیکسلا گارڈن تک آنے والا روڈ انتہائی خراب حالت میں ہے اور دن بدن مزید خراب ہوتا جا رہا ہے۔ 🛣️
*اس مسئلے کا براہِ راست اثر ہمارے روزمرہ سفر، بچوں، بزرگوں اور تمام رہائشیوں پر پڑ رہا ہے۔*
🤝 لہٰذا تمام معزز رہائشیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہم سب مل کر اس مسئلے کے حل کے لیے آواز اٹھائیں اور متعلقہ حکام تک اپنی اجتماعی درخواست پہنچائیں۔
📢 اگر ہم متحد ہو کر آواز اٹھائیں گے تو ہماری بات سنی جانے کے امکانات بھی بڑھیں گے۔
"تبدیلی کا آغاز ہماری اپنی کوشش سے ہوتا ہے۔" 🤝