20/10/2025
گھکامیتر کرماناد روڈ سے موٹر سائیکل سوار سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لیا گیا
تھانہ سوہدرہ کی حدود میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیاس احمد ولد غلام حسین سکنہ گھکا میتر تحصیل و ضلع وزیرآباد، مورخہ 17 اکتوبر 2025 بوقت صبح 6 بجکر 30 منٹ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جا رہا تھا۔ جب وہ کرم آباد سے گھکا میتر جانے والے راستے پر مسجد کے سامنے پہنچا تو دو نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل ہنڈا 125 بلا نمبر پر سوار ہو کر پیچھے سے آئے اور اسلحہ کے زور پر اسے روک کر اس کی موٹر سائیکل ہنڈا CD/70 چھین کر جانب سیالکوٹ روڈ فرار ہو گئے۔
چھینی گئی موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر AKQ-22-5140، انجن نمبر D915034، ۔
ملزمان کی عمریں تقریباً 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں اور دونوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔
پولیس نے الیاس احمد کی تحریری درخواست پر مقدمہ نمبر 734/25 بجرم 392 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے تفتیش محمد طیب 1219/C کے سپرد کر دی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق رپورٹ مرتب کرنے والے افسر ASI صفدر علی نے بتایا کہ واقعے کی اسپیشل رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔