Chakwal Ki Aawaaz

Chakwal Ki Aawaaz I am a graphics designer
if you want to creative advertisement so contact with me at
+974 3092 3197

We thank Almighty Allah for allowing us to live in a country with visionary and responsible leadership. 🇶🇦Qatar has neve...
15/03/2026

We thank Almighty Allah for allowing us to live in a country with visionary and responsible leadership. 🇶🇦

Qatar has never left its citizens or residents alone, even during difficult times. From security to everyday basic needs, everything is available in abundance, and the government always stands by the people.

May Allah continue to bless this country with peace, stability, and prosperity, and grant its leadership more wisdom and success. Ameen.



ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم ایسے بابرکت اور محفوظ ملک میں رہ رہے ہیں جہاں کی قیادت دوراندیش، باصلاحیت اور ذمہ دار ہے۔ 🇶🇦

قطر نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنی عوام اور یہاں مقیم افراد کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ سیکیورٹی سے لے کر روزمرہ کی بنیادی ضروریات تک ہر چیز بہترین انداز میں فراہم کی جاتی ہے، اور حکومت ہر وقت اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے اور اس کی قیادت کو مزید حکمت، کامیابی اور عزت نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲

15/03/2026
ارے سنیں............!!!!!!!آپ ،ہاں، آپ  سے مخاطب ہوں میںآپ  جانتے ہیں ؟ "قلب الابیض " کا مطلب۔۔؟؟اسکا مطلب ہے سفید دل جا...
20/02/2026

ارے سنیں............!!!!!!!
آپ ،
ہاں، آپ سے مخاطب ہوں میں
آپ جانتے ہیں ؟
"قلب الابیض " کا مطلب۔۔؟؟
اسکا مطلب ہے سفید دل جانتے ہیں ایسا کیوں؟
کیونکہ یہ ہر قسم کی گندگی، منافقت اور برائی سے پاک ہوتا ہے۔۔۔اس میں صرف اچھائی، دوسروں کیلئے احساس اور خلوص پنہاں ہوتا ہے۔
جس میں کوئی کھوٹ نہیں۔۔۔۔ صرف کھرا پن ہوتا ہے۔
اسلئے یہ سفید روشنی کی طرح جگمگانے لگتا ہے
اور جانتے ہیں ۔۔!!
جب انسان کا دل "قلب الابیض " بن جائے نا تو اسے زمانے کے ڈھکوسلوں کی کوئی پرواہ نہیں رہتی۔۔۔ کوئی بھی غم اور پریشانی اسے ہرا نہیں سکتی۔
کیونکہ اسکے دل میں نور داخل ہو چکا ہوتا ہے۔۔۔جو اسے مضبوط کر دیتا ہے۔۔۔۔بہت مضبوط۔۔!!
اسلئیے میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اپنے دل کو" قلب الابیض" کی مانند بنا لیں،
تاکہ کوئی آپ کو توڑ نہ سکے ۔۔🤍
الســـلام و علیکم
خوش رہیں،خوشیاں بانٹیں دعاؤں میں یاد رکھا کریں
درود پاک کا زیادہ سے زیادہ ورد کریں۔🙃

15/01/2026

میں ایک شادی میں گیا ہوا تھا۔ شادی ہال کے پچھلی طرف گھاس پر چٹائیاں بچھا کر نماز کے لیے جگہ بنائی گئی تھی۔
طہارت خانے کی طرف گیا تو دیکھا ایک ہی واش روم ہے، اور اس کے باہر پہلے سے چند احباب انتظار میں کھڑے ہیں۔

میں نے سوچا وضو کر لیتا ہوں، واش بیسن بالکل ساتھ ہی لگا ہوا تھا۔
ابھی وضو شروع ہی کیا تھا کہ اندر سے ایسی کراہنے کی آوازیں آنے لگیں کہ دل بیٹھنے لگا۔
یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی شدید تکلیف میں ہو… جیسے دردِ زہ میں کراہ رہا ہو۔

وضو مکمل کیا اور نماز پڑھنے چلا گیا۔

نماز کے بعد جب واپس آیا تو احباب بدستور واش روم کھلنے کے منتظر تھے، اچانک دروازہ کھلا اور ایک صاحب باہر نکلے جو، پسینے میں شرابور، چہرے کا رنگ بدلا ہوا، جیسے کوئی کشتی لڑ کر آئے ہوں۔

پتہ چلا وہ میرے ایک رشتہ دار کے بہنوئی ہیں۔
حسنِ اتفاق کہ ہم ایک ہی ٹیبل پر آ کر بیٹھ گئے۔

باتوں باتوں میں کہنے لگے:
“میں شوگر کا مریض ہوں، سردیاں شروع ہوتے ہی قبض نے جان نہیں چھوڑی۔
معدے کے کیپسول، دوائیں سب کھا لیں، مگر فرق کوئی نہیں پڑا۔”

ساتھ ہی ایک بزرگ انکل جی بیٹھے تھے، وہ بھی شوگر کے پرانے مریض نکلے۔
مسکرا کر بولے:
“حاجی صاحب، یہی مسئلہ مجھے بھی ہوا کرتا تھا۔ میں نے تو اس کا حل اسپغول سے نکالا ہے۔
کھانے سے پندرہ بیس منٹ پہلے ایک چمچ اسپغول آدھے گلاس پانی میں گھول کر پیتا ہوں،
اوپر سے فوراً ایک اور بھرا ہوا گلاس پانی۔
قبض کا نام و نشان نہیں رہا۔
اور مزے کی بات یہ ہے کہ پہلے میں دن میں تین وقت شوگر کی گولی لیتا تھا،
اب صرف صبح کی ایک گولی سے شوگر کنٹرول میں ہے۔”

یہ کہہ کر انہوں نے جیب سے اسپغول کی ڈبیا نکالی،
ایک گلاس میں گھولا، خود پیا،
اور دوسرا گلاس اس مہمان کو پکڑا دیا۔

پھر میں نے ان دونوں احباب کو شوگر کو متوازن رکھنے کا روحانی علاج بتایا وہ یہ کہ
(اس آیت
وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَ جَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا۔
صبح کی نماز کے بعد پانی پر تین مرتبہ پڑھ کر چالیس دن پیٸیں۔
اسکے بعد معمول بنالیں)
اور قبض کیلیے
سات مرتبہ سورہ کوثر اول و آخر درود شریف پڑھ کر ہاتھ کی ہتھیلی پر دم کرکے پیٹ پر پھیر لیں۔

قریباً بیس دن بعد اسی گھر میں ایک فوتگی ہو گئی۔
وہی رشتہ دار وہاں آئے ہوئے تھے۔
میں نے موقع پا کر اسپغول کا حال پوچھ ہی لیا۔

کہنے لگے:
“آپکا بتایا ہوا وظیفہ تو س دن شروع کردیا تھا، البتہ اسپغول ہفتہ بعد شروع کیا، پہلے چار پانچ دن تو کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا،
مگر اب قبض بالکل کھل چکی ہے،
کھانا ہضم ہو جاتا ہے،
کھٹی ڈکاریں ختم، منہ کی بدبو ختم،
اور صبح اٹھتے ہوئے سر بھی نہیں چکراتا۔
شوگر بھی ٹھیک ہی رہتی ہے۔”

احبابِ گرامی!

یہ سب سننے کے بعد میں نے اسپغول (Psyllium Husk) کے بارے میں خود باقاعدہ تحقیق کی۔
تب جا کر سمجھ آیا کہ جس چیز کو ہم صرف “قبض کی دوا” سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں،
وہ دراصل نظامِ ہاضمہ، شوگر، کولیسٹرول اور وزن کے لیے ایک پورا قدرتی نظام ہے۔

👈 اسپغول کے چھلکے میں بنیادی طور پر
حل پذیر فائبر (Soluble Fiber)، میوسیلیج (Mucilage) اور قدرتی پری بایوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
اسپغول کے چھلکے میں نہ شوگر، نہ ہی چکنائی پاٸی جاتی ہے جبکہ کیلوریز بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
یہی حل پذیر فائبر وہ جز ہے جو مہنگے فائبر سپلیمنٹس، شوگر کنٹرول فارمولاز اور کولیسٹرول کم کرنے والی دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔
🖐️ اسپغول کن مسائل میں مددگار سمجھا جاتا ہے؟
👈شوگر کے مریضوں کے لیے
کھانے کے بعد شوگر کے اچانک اضافے کو روکتا ہے۔ انسولین کی کارکردگی بہتر بناتا ہے

اسی لیے شوگر کے مریض کھانے سے پندرہ بیس منٹ پہلے یا بعد
ایک چمچ ڈیڑھ گلاس پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔

👈کولیسٹرول میں
خراب کولیسٹرول کو آنتوں میں باندھ کر خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

👈قبض میں
پاخانے کو نرم کرتا ہے،
آنتوں کی قدرتی حرکت بہتر بناتا ہے،
نہ عادت ڈالتا ہے، نہ آنتوں کو سست کرتا ہے۔

👈اسہال میں
کم لوگ جانتے ہیں کہ اسپغول اضافی پانی جذب کر لیتا ہے،
جس سے پاخانہ گاڑھا ہو جاتا ہے۔
اسی لیے یہ قبض اور اسہال دونوں میں کام آتا ہے۔

👈معدہ اور آنتوں کے لیے
تیزابیت، گیس اور اپھارے میں بعض افراد کو افاقہ محسوس ہوتا ہے، IBS یعنی Irritable Bowel Syndrome
جسے اردو میں جسے آنتوں کا چڑچڑاپن مرض کہا جاتا ہے، میں بھی بہترین معاون سمجھا جاتا ہے

👈آنتوں کے مفید بیکٹیریا کے لیے
اسپغول ان کی خوراک بنتا ہے،
جس کا فائدہ بالواسطہ قوتِ مدافعت تک جاتا ہے۔

👈وزن کم کرنے میں
پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے،
بھوک کم لگتی ہے،
غیر ضروری کھانے سے بچاؤ ہو جاتا ہے۔

👈بزرگوں اور بچوں کے لیے
نرم، محفوظ اور قدرتی ہے،
نہ تیز، نہ محرک —
اسی لیے ان کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔

🤚 استعمال کا سادہ طریقہ

ایک چائے کا چمچ اسپغول
ایک بڑے گلاس نیم گرم پانی، دودھ یا دہی میں
اچھی طرح ملا کر فوراً پی لیں
اور بعد میں ایک اور گلاس پانی ضرور پئیں۔

⏰ وقت
قبض میں: رات سونے سے پہلے
شوگر یا وزن میں: کھانے سے 15–30 منٹ پہلے

🙏 احتیاط ضروری ہے

شدید آنتوں کی تنگی والے،
حالیہ آنتوں کی سرجری کے مریض،
نگلنے میں مشکل رکھنے والے،
اور جو پانی کم پیتے ہوں
وہ استعمال سے پہلے احتیاط کریں۔

یاد رکھیں اسپغول خشک نگلنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ چنانچہ کسی چیز میں مکس کرکے لیں۔

پیارے احباب!

اسپغول صدیوں سے آزمودہ، سائنسی طور پر تسلیم شدہ اور ہر عمر کے لیے موزوں نعمت ہے۔
اسکا استعمال کیجیے۔
اور شوگر کو متوازن رکھنے کا
قرآنی وظیفہ
وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَ جَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا۔
صبح کی نماز کے بعد پانی پر تین مرتبہ پڑھ کر چالیس دن لگاتار پیٸیں اور پھر معمول بنالیں۔
اور قبض کیلیے
سات مرتبہ سورہ کوثر اول و آخر درود شریف پڑھ کر ہاتھ کی ہتھیلی پر دم کرکے پیٹ پر پھیر لیں۔

آخری گزارش: یہ تحریر دوسروں کی بھلائی کی نیت سے لکھی گئی ہے۔ آپ بھی بھلائی کی نیت سے شئیر کردیں۔شکریہ

عثمان غنی رانا

12 جنوری 2026
..کاپیڈ...
..منقول...

پانچ دس پیسے، چار آنے تھےوہ زمانے بھی کیا زمانے تھےجیب میں ہوں گے ایک دن سو بھیخواب بچپن کے کیــــــا سہانے تھےیار ، بوت...
07/06/2025

پانچ دس پیسے، چار آنے تھے
وہ زمانے بھی کیا زمانے تھے

جیب میں ہوں گے ایک دن سو بھی
خواب بچپن کے کیــــــا سہانے تھے

یار ، بوتل ، کباب اور قلفی
کبھی قارون کے خزانے تھے

عیـــــــــــد کا انتظـــــــــار رہتا تھا
سکے جیبوں میں کھنکھنانے تھے

کتنی سستی تھیں وہ سبھی خوشیاں
کیــــــــــــا حسیں وقت وہ پرانے تھے

آج پیسہ ہے عقل اور دانش
کل تلک لوگ ہی سیانے تھے

کل میســــــــــر تھے مفت جو منظر
اب وہ لاکھوں میں بھی نہ آنے تھے

ہم نے بچپن کو ساتھ یوں رکھّا
عمرِ دوراں کے غم بھلانے تھے

خوب پچھلی صدی تھی وہ ابرک
جــــــــو تعلق تھے سولہ آنے تھے

شاعر : اتباف ابرک
بشکریہ: خبر رساں

11/04/2025

*اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوگیا؟ ؟؟؟*🤔😢


ایک شخص "Gree Ac" کی ٹھنڈک سے سو کرصبح "Seiko-5" کے الارم سے اٹھتا ھے "Colgate" سے برش کرتا ہے "Gellet" سے شیو کرکے "Lux" صابن اور "Dove" شیمپو سے نہاتا ہے اور نہانے کے بعد "Levis" کی پینٹ "POLO" شرٹ اور "GUCCI" کے شوز "Jocky" کے socks پہن لیتا ہے چہرے پر "Nevia" کریم لگا کر "Nestlé food" سے ناشتہ کرنے کے بعد "Rayban" کا چشمہ لگا کر "HONDA" کی گاڑی میں بیٹھ کر کام پر چلا جاتا ہے۔
راستے میں ایک جگہ سگنل بند ھوتا ہے وہ جییب سے
"آئی فون 11" نکالتا ہے اور "زونگ" پر 4G internet چلانا شروع کر دیتا ہے اتنے میں سبز بتی جلتی ہے آفس پہنچ کر "HP" کے کمپیوٹر میں کام میں مشغول ھو جاتا ہے کافی دیر کام کرنے کے بعد اسے بھوک محسوس ھوتی ہے تو "McDonald's " سے کھانا اور ساتھ میں "Nestlé " کا پانی بھی منگواتا ہے۔
کھانے کے بعد "Nescaffe" کی کافی پیتا ہے اور پھر تھوڑا آرام کرنے چلا جاتا ہے کچھ آرام کے بعد "Red Bull" پیتا ھے اور دوبارہ کام میں مشغول ھو جاتا ہے تھوڑا بوریت محسوس ھونے پہ جیب سے Apple کے "i-pods"نکال کے انڈین گانے سنتا ھے ساتھ ھی "TCS" سے ایک پارسل بیرون ملک بھیجواتا ھے اور "PANASONIC" کے لینڈ لائن سے اطلاع کرتا ھے۔ اور "PARKER" کے Pen سے ایک نوٹ لکھتا ھے۔کچھ دیر بعد "ROLEX" کی گھڑی میں ٹائم دیکھتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ واپسی کا وقت ہو گیا ہے تو وہ دوبارہ "HONDA" کی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور گھر کے لئے روانہ ہو جاتا ہے۔
کچھ ہی لمحے بعد "Shell" کا پیٹرول پمپ آ جاتا ہے وہاں سے ٹنکی فل کرواتا ہے اور "HYPER STAR" کا رخ کر لیتا ہے سٹور سے بچوں کے لئے "میگی" اور "کنور" کے نوڈلز "CADBARY" KIT KAT" اور "SNIKERS" اور "Nestle" کے مہنگے جوس وغیرہ خرید لیتا ہے سپر سٹور کے ساتھ ہی "PIZZA HUTT" سے وہ بیوی بچوں کے لئے پیزا اور "KFC" سے برگرز کی ڈیل بھی خرید لیتا ہے۔
گھر جا کر کھانا کھانے کے بعد سب گھر والے "SONY" کے Led پر مشہور زمانہ " NewsChannel " پر مایوسی والی خبریں سن رہے ھوتے ہیں اور ہاتھ میں "Coke" کے گلاس پکڑے ھوتے ہیں کہ خبر آتی ہے کہ اسرائیل نے فلسطینوں بمباری کی یہ سن کر وہ آگ بگولہ ھو جاتا ہے اور اونچی آواز میں بولتا ہے !!!
اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوگیا؟😢😢😢
*اللہ کے واسطے، یہودیوں کی ان ⬆️ چیزوں کا بائیکاٹ کریں.*😢😢😢
اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے........ - - - - - - -..........
اس میسج کو اپنی براڈ کاسٹ (Broadcast) کے ذریعے زیادہ سے ذیادہ شئیر کریں.
اور اگر شئیر نہ ہو تو کاپی پیسٹ کر کے دوسروں کو سینڈ کریں. اور ہمارے اس پیغام کو وائرل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں.
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمارے اس عظیم کام کو پھیلانے کا اجر عطا فرمائے.آمین آمین

*🕋 آؤ سب اللّه کی طرف 🕋*

14/03/2025

Do follow and grab 10% discount on first meal. For more offers keep in touch with us. Its not so far away. We are in your town. In Chakwal

Address

Al Asaila Street
Al Rayyan
36623

Telephone

+923455006898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Ki Aawaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chakwal Ki Aawaaz:

Share