01/01/2024
الخیر ٹرسٹ پاکستان کیا ہے؟
الخیر ٹرسٹ پاکستان ٹپیالہ دوست محمد کی جنم بھومی سے تعلق رکھنے والے خیر نگری کےجگنوؤں کا ایسا گروہ ہے جن میں خدمت انسانیت اور خیر کا جزبہ کسی جنون سے کم نہیں خیر کے نیوران ان کے خون میں اتنے گہرے ہیں ک وہ خود بھی ہر وقت خیر کے متلاشی اور خیر بانٹنے کے جزبہ سے سرشار رہتے ہیں۔ خیر کا اصل سرچشمہ اللہ کی ذات ہے خدمت کا جذبہ اس کی رضا مندی کیلئے انتھک ہو جانا انعام خداوندی سے کم نہیں ۔ کسی سے پوچھاگیا درویشی کیا ہے جواب ملا قیمتی ہو کے مفت ہو جانا اصل درویشی ہے ۔ اشفاق صاحب زاویہ میں لکھتے ہیں اللہ کے دئے ہوئے رزق سے دینا انعام خداوندی سے کم نہیں۔
اس دور قحط الرجال جزبہ ایثار اور انسانیت کی فکر گویر نایاب سے کم نہیں۔ کسی درویش کا کہنا ہے ہر عمل کی قضا ہے لیکن خدمت کی قضا نہیں ہوتی۔اللہ پاک کی رضامندی کی طلب میں بے لوث اور مفت ہو جانا اصل درویشی ہے۔
سکی مثالیں کبھی فری ڈسپنسری ٹپیالہ ۔ کبھی دوست محمد ٹرسٹ بلڈ ڈونر کلب ٹپیالہ ، اسلامک بوتھ سوسائٹی ٹپیالہ خوشبو رسالہ، الخیر میرج بیورو ٹپیالہ ، الخیر ٹرسٹ پاکستان ٹپیالہ ، پزم شاہین اسلام اور مخدوم علی یجویری لائبریری ٹپیالہ کی صورت میں ملتی ہیں۔ ٹپیالہ کمیونٹی کے نوجوانوں اور خیر خواہوں نے انمٹ نقوش چھوڑے۔ خیر کا جذبہ اتنا گہرا اور پر اثر ہے کہ بار بار ابھر کے آتا ہے اور یادیں رقم کرتا ہے