23/05/2026
آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے والے ایک عظیم شہید کے معصوم اور کمسن بیٹے کو فخر بھرے انداز میں سلیوٹ پیش کیا۔ اس موقع پر شہ*ید کے ننھے شہزادے نے نم آنکھوں مگر بلند حوصلے کے ساتھ جب اپنے والد کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے محترم جنرل صاحب کو سلیوٹ لوٹایا، تو وہاں موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ایمان افروز تصویر نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا یہ معصوم بچے کو سلیوٹ پیش کرنا اس بات کی گواہی ہے کہ پاک فوج اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی، اور یہ ننھا مجاہد اپنے شہید والد کی بہادری اور حب الوطنی کے لازوال جذبے کی زندہ علامت بن کر ابھرا