Voice of Darra Adam Khel

Voice of Darra Adam Khel قبائل🥰زوند پرست./امن پرست/مینہ وال/کلی وال🥰

بورڈ چیئرمین اور متعلقہ تعلیمی حکام کے لیے یہ ایک سنجیدہ سوال ہے: کیا آپ لوگ صرف امتحانات کے دنوں میں ہی ذمہ داری محسوس ...
17/06/2026

بورڈ چیئرمین اور متعلقہ تعلیمی حکام کے لیے یہ ایک سنجیدہ سوال ہے: کیا آپ لوگ صرف امتحانات کے دنوں میں ہی ذمہ داری محسوس کرتے ہیں؟

پورا سال اسکولوں کا کوئی مؤثر آڈٹ نہیں ہوتا، نہ تعلیمی معیار پر کوئی سنجیدہ نگرانی کی جاتی ہے، نہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ طلبہ کو واقعی تعلیم مل بھی رہی ہے یا نہیں۔ لیکن جیسے ہی امتحانات شروع ہوتے ہیں تو اچانک سختی، چھاپے اور کارروائیاں یاد آ جاتی ہیں۔

یہ طرزِ عمل کھلی نااہلی اور ناقص انتظامیہ کی علامت ہے۔ اصل مسئلہ نقل نہیں، بلکہ وہ کمزور نظام ہے جسے پورا سال نظر انداز کیا جاتا ہے۔ جب اسکولوں میں لیبارٹریاں ہی موجود نہیں، بنیادی سہولیات نہیں، اور تدریسی معیار کمزور ہے تو طلبہ سے بہترین نتائج کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔

بعد میں سارا ملبہ اساتذہ اور اسکولوں پر ڈال دینا آسان ہوتا ہے، لیکن اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنا کوئی نہیں چاہتا۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک نظام کو پورا سال فعال، شفاف اور سخت نگرانی کے ساتھ نہیں چلایا جائے گا، تب تک یہ مسائل ختم نہیں ہوں گے۔

بچوں کا مستقبل نعروں سے نہیں بنتا، بلکہ عملی اقدامات، مستقل نگرانی اور حقیقی اصلاحات سے بنتا ہے۔

16/06/2026
15/06/2026

باڑہ: تھانہ باڑہ کے ایس ایچ او زاہد آفریدی اور پولیس ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک مشتبہ ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔
#افسوسناک

قبائل ایجوکیشنل کونسل: آپ کے تعلیمی خوابوں کی تعبیر!1- جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایڈمیشن کے لیے اپلائی شروع ہو چکی ہ...
15/06/2026

قبائل ایجوکیشنل کونسل: آپ کے تعلیمی خوابوں کی تعبیر!

1- جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایڈمیشن کے لیے اپلائی شروع ہو چکی ہے۔ اپلائی کی آخری تاریخ 07 جولائی 2026 ہے۔ آن لائن اپلائی کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://admissions.gcuf.edu.pk/register.php
2- داخلہ صرف فاٹا ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کے لیے ہوگا۔ ہر شعبے کے لیے الگ 1500 روپے کا چالان جمع کروانا ہوگا۔ یعنی اگر آپ ایک شعبے کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو 1500 روپے، اور اگر دو شعبوں کے لیے تو 3000 روپے جمع کرانے ہوں گے۔

3۔ ہر پروگرام میں فاٹا کے لیے 2 سیٹس ہے ایک میل امیدوار کےلیے اور دوسرا فیمل کے لیے اگر فیمیل اپنی سیٹس پہ ایڈمشن لینا نہیں چاہتی تو وہ سیٹ میل امیدوار کو میرٹ بنیاد پہ دیا جائے گا۔

4۔ انٹرنل ہاسٹل کی سہولت میل اسٹوڈنٹس کے لیے میسر نہیں ہے، جبکہ فی میل اسٹوڈنٹس کے لیے یہ سہولت میسر ہے۔

5۔ کوئی سمسٹر فیس نہیں ہے، مکمل فریشپ دی جا رہی ہے۔

6- ایف ایس کے بعد دو سال کا گیپ رکھنے والے اسٹوڈنٹس داخلے کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ البتہ، اگر ان دو سالوں کے دوران اسٹوڈنٹس نے امپروومنٹ یا سپلی امتحان دیا ہو تو وہ اہل ہوں گے۔ ایڈمیشن 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔

7۔ جن طلبہ کا 2nd Year کا رزلٹ ابھی تک ڈکلیئر نہیں ہوا، وہ 1st Year کے نمبروں کی بنیاد پر ایڈمیشن کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

8۔ داخلہ میرٹ: امیدواروں کا *میرٹ 10%میٹرک* اور *90٪* *انٹرمیڈیٹ* نمبروں کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔

9۔ اوپن میرٹ پر فاٹا اسٹوڈنٹس کے لیے کوئی سیٹ نہیں ہے۔

10۔ فاٹا ان یا فاٹا آؤٹ کی کوئی پابندی نہیں ہے، تاہم فاٹا کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔

11۔ بی ایس اور 5ویں سیمسٹرز کے لیے ہر ڈیپارٹمنٹ میں دو سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

12- فاٹا ریزرو سیٹس سے مراد کسی بھی یونیورسٹی میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے مخصوص نشستیں ہیں۔
https://chat.whatsapp.com/DV79VvZjzdR3mDvKLOikLV?s=cl&p=a&mlu=2
یہ اوپر واٹساپ لنک ہے جس میں آپ کو ایڈمیشن کے حوالے سے ہر قسم معلومات فراہم ہونگے ۔۔
اس کو سب جوائن کرو جو اپلائی کرنا چاہتا ہے۔

Qabail Educational Council GCU Fasilabad

President Sartaj Khan 0306 5790700

General Secretary Malik Usama Khan
0332 3403030
Admission Head Rajwali Sherani
0325 5143053
Admission Secretary Taimur Wazir
0332 5536687

Admission Box
1) Tufail Shah
03092526667

2)Mirwais Khan
03217343970

3)Muhammad Usman
03285345290

4)Yahya Khan afridi
03299078418

5)Zahid Ullah
03231539193

Informatin secretary: Adnan Bhittani
QEC ..

15/06/2026

مرحوم سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے وقت، پیچھے سے آنے والی گاڑی میں موجود ایک شخص کی بنائی گئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئیi right video

سینیٹر تاج آفریدی کے زخمی ڈرائیور فضل جان ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ڈرائیور کے مطابق گاڑی کا "چمٹہ" اچانک نکل گیا یا ٹوٹ ...
14/06/2026

سینیٹر تاج آفریدی کے زخمی ڈرائیور فضل جان ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ڈرائیور کے مطابق گاڑی کا "چمٹہ" اچانک نکل گیا یا ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے گاڑی یکایک بائیں جانب مڑ گئی اور پھر کسی صورت قابو میں نہ آ سکی۔

ریسکیو1122خیبر کا اہلکار عظمت خان جاں بحق جمرود کاپر تنگی میں پرائیوئٹ ایکسیوٹر میں کام کے دوران ریسکیو1122 اہلکار عظمت ...
14/06/2026

ریسکیو1122خیبر کا اہلکار عظمت خان جاں بحق

جمرود کاپر تنگی میں پرائیوئٹ ایکسیوٹر میں کام کے دوران ریسکیو1122 اہلکار عظمت خان شدید زخمی ہوا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا.جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی

مرحوم کا جنازہ *کل مورخہ 15 جون 2026 بروز پیرصبح 10 بجے * ان کے آبائی علاقہ *کاپر تنگی* میں ادا کیا جائے گا۔

11/06/2026

سکیم چوک میں دس ویلر
الٹنے کی وجہ سے روڈ بند ہے پشاور جانے والے لوگ سیفن نہر روڈ استعمال کریں شکریہ

10/06/2026

درہ آدم خیل ھائی میں تیز توفانی ہوا کے باعث لوڈ پیک اپ الٹ گئی ۔الحمداللہ ڈریور سلامت۔۔۔۔۔۔

06/06/2026

کمال

Address

Doha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Darra Adam Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share