TodayTalk

TodayTalk TodayTalk Official Page.

05/09/2026

وزیرآباد کنارہ ہوٹل کے قریب دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی
پانچ افراد ڈوب گئے ایک کی ڈیڈ باڈی نکال لی گئی ایک کی تلاش جاری ہے

مری کی یوسی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔ن ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی م...
05/09/2026

مری کی یوسی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔ن ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی ہے جبکہ والدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ماں نے کہا کہ اس کے پہلے ہی سے 6 بچے ہیں، وہ مزید بچے نہیں پال سکتی۔

ڈکس نے کہا کہ ’میں نے کبھی ایسی امدادی کارروائی نہیں دیکھی جہاں آپ کو ایسی سرنگ کا داخلی راستہ تلاش کرنا پڑے جو پہلے پہا...
05/09/2026

ڈکس نے کہا کہ ’میں نے کبھی ایسی امدادی کارروائی نہیں دیکھی جہاں آپ کو ایسی سرنگ کا داخلی راستہ تلاش کرنا پڑے جو پہلے پہاڑی پر تھا لیکن اب زمین کے نیچے دب چکا ہو۔ آپ برفانی تودے کی شدت کا اندازہ لگا سکتے ہیں، اس نے داخلی راستے کو مکمل طور پر دفن کر دیا تھا۔‘

لاہور کے علاقے شادمان میں 26 اگست کی شام ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کے دوران پیش آنے...
02/09/2026

لاہور کے علاقے شادمان میں 26 اگست کی شام ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان پانچ روز بعد دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

شادمان مارکیٹ یوٹرن پر شام تقریباً ساڑھے 5 بجے ٹریفک پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری سے وہاں سے گزرا۔ نوجوان نے ہیلمٹ بھی نہیں پہن رکھا تھا۔

ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اسسٹنٹ نے اسے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم موٹرسائیکل سوار کے نہ رکنے پر ٹریفک اسسٹنٹ نے اسے ہینڈل سے پکڑنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار اور نوجوان سڑک پر گر کر زخمی ہوگئے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بعدازاں واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں حادثے کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد دونوں زخمیوں کو سرکاری گاڑی کے ذریعے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹریفک اسسٹنٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، تاہم موٹرسائیکل سوار نوجوان، جو لاہور کی تحصیل ساندہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

نوجوان پانچ روز تک زیرِ علاج رہا، تاہم منگل کے روز دورانِ علاج دم توڑ گیا، واقعے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ حادثے کے فوراً بعد نوجوان کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

لاہور ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں موٹرسائیکل سوار کا بغیر ہیلمٹ ہونا، تیز رفتاری اور رکنے کے اشارے کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد ٹریفک وارڈن کی جانب سے چلتی موٹرسائیکل کو سڑک پر روکنے کی کوشش کے طریقۂ کار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹریفک اہلکاروں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو روکنے کے محفوظ طریقۂ کار پر سختی سے عمل کرایا جائے تاکہ معمول کی کارروائی کسی جانی نقصان کا سبب نہ بنے۔

چکن تکہ کی زیادہ بوٹیاں کھانے پر جھگڑا، دوست نے چاقو کے وار کرکے دوست کو قتل کردیا
01/09/2026

چکن تکہ کی زیادہ بوٹیاں کھانے پر جھگڑا،
دوست نے چاقو کے وار کرکے دوست کو قتل کردیا

عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
01/09/2026

عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر اب قابو پالیاگیا ہے ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذ...
01/09/2026

لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر اب قابو پالیاگیا ہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر فوری قابو پالیا، تاہم واقعے کے باعث ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق گارڈ کو لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شدید بارشوں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گھر میں داخل ہونے والے سیلابی پانی میں گھرا ایک شخص انتظامیہ کی نااہلی پر...
01/09/2026

شدید بارشوں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گھر میں داخل ہونے والے سیلابی پانی میں گھرا ایک شخص انتظامیہ کی نااہلی پر طنزانہ انداز میں احتجاج کر رہا ہے؛ وہ رو کر دہائی دینے کے بجائے طنزیہ طور پر "خوشی" کا اظہار کرتے ہوئے 3 سے 4 فٹ پانی میں ڈوبے اپنے صحن، کمروں، ڈوبی ہوئی موٹر سائیکل اور تباہ شدہ گھریلو سامان کا احوال دکھاتا ہے، جس سے اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور اسے کھانے پینے و بیٹھنے کے لیے ہمسایوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

گجرات میں ایک اور خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جہاں بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار ک...
30/08/2026

گجرات میں ایک اور خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جہاں بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔’’ ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں لالہ چک میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، مقتولہ کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹیگیشن سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس سمیت فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔گجرات میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 بچیوں سمیت 5 خواتین کو قتل کیا گیا، خواتین کی قتل کی بڑھتی وارداتوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہزاروں متاثرہ علاقوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو تبت میں ٹریکنگ یا زیارت کے لیے آئے تھے۔ پولیس کے مطابق فلیش فلڈ میں مر...
27/08/2026

ہزاروں متاثرہ علاقوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو تبت میں ٹریکنگ یا زیارت کے لیے آئے تھے۔ پولیس کے مطابق فلیش فلڈ میں مرنے والوں کی تعداد 330 سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
نیپال میں پولیس کے ترجمان ابی نارائن کفلے کے مطابق ’ہم نے سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔‘
پولیس اور سیاحتی حکام کا کہنا ہے کہ ’لاپتہ ہونے والے آٹھ سو سے زیادہ لوگوں میں پانچ سو کے قریب سیاح ہیں۔‘
لاپتہ ہونے والے سیاحوں میں امریکہ، انڈیا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت قریب 24 ممالک کے سیاح شامل ہیں۔ جن میں انڈیا سے 177, امریکہ سے 63, آسٹریلیا سے 33, برطانیہ سے اور کینیڈا سے 25 سیاح نیپال میں سیر کے لیے آئے تھے۔

Address

Jeddah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TodayTalk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TodayTalk:

Shortcuts

Share