21/12/2025
اگر کسی نے کبھی تمہیں یہ احساس نہیں دلایا تو سنو۔۔۔
تم نعمت ہو، تم اہم ہو، تم محبت ہو، تم خوشی ہو، تم محبوب ہو، تم ضروری ہو
اے میری روح کے مطلوب شخص، میں تجھ سے کیسے کہوں
تمہاری موجودگی شور نہیں کرتی،
مگر دل کو سکون دے جاتی ہے،
اور تمہاری کمی
ہر سانس میں خود کو جتلا دیتی ہے
میں تمہیں لفظوں میں قید نہیں کر سکتا،
کیونکہ تم وہ احساس ہو
جو سمجھے جاتے ہیں،
کہے نہیں جاتے۔
اے جانِ قرار…
تو اتنا دلکش ہے
کہ تجھے سالوں دیکھا جا سکتا ہے،
اور اتنا پیارا بولتا ہے
کہ تجھے گھنٹوں سنا جا سکتا ہے۔ 🤍
ازقلم ۔۔۔۔۔۔خاموشی