09/08/2026
امیرالعظیم صاحب واقعی ایک عظیم سرمایہ تھے۔
آج فیس بک دیکھ رہا تھا تو اچانک اُن کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آ گئی۔ اُن کا وہ ایمان افروز نعرہ، پُرجوش انداز اور ایسی خوبصورت آواز جو آج بھی دل کو قوت اور حوصلہ دیتی ہے، اُن کی یاد تازہ کر گئی۔
ایسے مخلص اور باہمت لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں، مگر اُن کی آواز، اُن کی جدوجہد اور اُن کی خدمات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ امیرالعظیم صاحب کے درجات بلند فرمائے، اُن کی تمام دینی و ملی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں بھی اُن کے اخلاص و جدوجہد سے سبق حاصل کرنے کی توفیق دے۔
آمین یا رب العالمین۔