Unity of Luqmankhel

Unity of Luqmankhel غگ دہ انقلاب اتفاق اور اتحاد ہمارا نصب العین ہے۔
(1)

  یاسر حسین اور سعادت علی پسران مقبول حسین کو شادی بہت بہت مبارک ہو اللہ سے دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی سلامت ہو اور ہمیش...
10/09/2026


یاسر حسین اور سعادت علی پسران مقبول حسین کو شادی بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی سلامت ہو اور ہمیشہ شاد و آباد ہو
آمین

خراجِ تحسین و اظہارِ تشکرجناب کربلائی افضل حسین طوری، گورنمنٹ کنٹریکٹر، نے پبلک لائبریری لقمان خیل کے لیے 50,000 روپے ما...
04/09/2026

خراجِ تحسین و اظہارِ تشکر
جناب کربلائی افضل حسین طوری، گورنمنٹ کنٹریکٹر، نے پبلک لائبریری لقمان خیل کے لیے 50,000 روپے مالیت کی کتب خرید کر عطیہ کیں۔
پبلک لائبریری لقمان خیل کی جانب سے آج ان کی اس علم دوستی، سخاوت اور تعلیمی خدمت کے اعتراف میں انہیں Appreciation Certificate سے نوازا گیا اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔
آپ کا یہ تعاون صرف کتابیں نہیں، بلکہ نئی نسل کے لیے علم اور شعور کا تحفہ ہے۔
پبلک لائبریری لقمان خیل




 #منگنی  #مبارکباد سعادت علی ولد مقبول حسین کو منگنی بہت بہت مبارک ہو
03/09/2026

#منگنی
#مبارکباد
سعادت علی ولد مقبول حسین کو منگنی بہت بہت مبارک ہو

 #منگنی  #مبارکباد استاد محترم جناب ماسٹر حامد حسین کے بیٹوں مجاہد حسین اور شاہد حسین کو منگنی مبارک ہو
03/09/2026

#منگنی
#مبارکباد
استاد محترم جناب ماسٹر حامد حسین کے بیٹوں مجاہد حسین اور شاہد حسین کو منگنی مبارک ہو

🇵🇰فرزندِ پاراچنار اور قومی ٹیم کا افتخار🇵🇰   فرحان علی خان ولدِ پروفیسر شبیر بنگش صاحب، لقمان خیل، حال مقیم اسلام آباد ا...
28/08/2026

🇵🇰فرزندِ پاراچنار اور قومی ٹیم کا افتخار🇵🇰
فرحان علی خان ولدِ پروفیسر شبیر بنگش صاحب، لقمان خیل، حال مقیم اسلام آباد ایشین کپ مقابلوں میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

فرحان علی خان کا اسپورٹس کی دنیا میں سفر عزم، محنت اور کامیابیوں سے عبارت ھے۔ انہوں نے 2017 میں آسٹریلین فٹ بال فوٹی ورلڈ کپ میں کم عمر ترین کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کرکے قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ اسکے بعد 2023 میں تھائی لینڈ میں ایشین کپ جیت کر چیمپئن بنے، جبکہ 2024 میں مسٹر اسلام آباد اور مسٹر راولپنڈی کے مقابلوں میں فاتح قرار پاتے ہوئے مسٹر اسلام آباد بن کر ٹائٹل اپنے نام کرائی۔

بدقسمتی سے 2024 میں ایک خطرناک روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث ایشین کپ کے لیے سلیکشن کے باوجود وہ مقابلوں میں شرکت نہ کر سکے، مگر حوصلہ، عزم اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ ریکوری کے بعد اب ایک بار پھر میدانِ عمل میں واپس آچکے ہیں۔

اب وہ تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ایشین کپ 2026 مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دعا ھے کہ فخرِ پاکستان اور فرزندِ پاراچنار فرحان علی خان اپنی صلاحیتوں، اسپورٹس مین شپ اور شاندار کارکردگی کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں، پاراچنار اور اپنے خطے کے وقار میں مزید اضافہ کریں اور خاندان کے لیے باعثِ فخر بنیں۔

اللہ تعالیٰ فرحان علی کو کامیابی، عزت اور شاندار کارکردگی عطا فرمائے، آمین
Shabir Bangash


23/08/2026

پاراچنار کے سپوت کی اہم کامیابی

پاراچنار گاؤں لقمان خیل کاچ سے تعلق رکھنے والے شجاعت حسین کو SM سے Captain کے عہدے پر ترقی ملنے پر اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

شجاعت حسین کی یہ کامیابی علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور عزت عطا فرمائے

ضلع کرم، پاراچنار میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سیم کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر عامر نواز...
21/08/2026

ضلع کرم، پاراچنار میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سیم کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر عامر نواز ،
پیپلز پارٹی ضلع کرم صدر حشمت بنگش، جنرل سیکرٹری و چیئرمین ملک سید اصغر،
انفارمیشن سیکرٹری حشمت طوری، قائم حسین اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
اس موقع پر صدر حشمت بنگش نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے اس اقدام پر چیئرپرسن روبینہ خالد اور سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی،

شکریہ ٹک ٹاکر شاخ دولت خیل اور اس کے دوستوں کا جنہوں نے ٹک ٹاک سے آئے ہوئے پیسوں سے غریب ،یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے ...
21/08/2026

شکریہ ٹک ٹاکر شاخ دولت خیل اور اس کے دوستوں کا جنہوں نے ٹک ٹاک سے آئے ہوئے پیسوں سے غریب ،یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے کتابیں، کاپیاں، بیگ، سکول یونیفارم اور جوتے خرید کر دے دئیے اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ آئندہ کے لئے بھی ایسے بچوں کو سپورٹ کریں گے۔
اللہ ان سب کے توفیقات میں اضافہ فرمائے آمین

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَذاکر مہدی حسین ولد ہیڈ ماسٹر نبی حسین کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و غم کے سا...
18/08/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ذاکر مہدی حسین ولد ہیڈ ماسٹر نبی حسین کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے خواڑ کالونی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین ائیرپورٹ قبرستان میں ہوگی۔

تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
سوگواران:
ہیڈ ماسٹر نبی حسین ، ریاض حسین ، پرنسپل حاجی افتخار حسین ، کربلائی اخلاق حسین ، بابو ریحان ، مرتضٰی حسین ، حیدر زمان ، ماسٹر ثمر عباس ، رخمان علی

سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار حاجی ضامن حسین طوری اور تحریک صدر یونس حسین طوری نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ کیا۔ آ...
16/08/2026

سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار حاجی ضامن حسین طوری اور تحریک صدر یونس حسین طوری نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ کیا۔ آج ڈنڈر صحرا میں بارودی سرنگ دھماکہ میں زخمی ہوئے حامد حسین کی عیادت کی۔

ที่อยู่

Kurram Parachinar
Amphoe Si Sawat

เบอร์โทรศัพท์

+923059193038

เว็บไซต์

แจ้งเตือน

รับทราบข่าวสารและโปรโมชั่นของ Unity of Luqmankhelผ่านทางอีเมล์ของคุณ เราจะเก็บข้อมูลของคุณเป็นความลับ คุณสามารถกดยกเลิกการติดตามได้ตลอดเวลา

ติดต่อ ธุรกิจของเรา

ส่งข้อความของคุณถึง Unity of Luqmankhel:

ทางลัด

แชร์