APCA MCQ

APCA MCQ This page has been introduced by the new organization Epka Pakistan Clerk Association Metropolitan Qu

موجودہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں‘نعمت اللہ کردحکومت بلوچستان کی جانب سے پچھلے سال ملازمی...
04/30/2026

موجودہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں‘نعمت اللہ کرد
حکومت بلوچستان کی جانب سے پچھلے سال ملازمین کیلئے بجٹ میں منظور کیا گیا 10فیصد الاؤنس اب تک تاخیر کا شکار ہے‘صدرگرینڈ الائنس میٹرپولیٹن کارپوریشن
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام زیلی شاخوں کے ملازمین کو تنخواہیں ہرماہ تاخیر سے ادا کی جاتی ہے جس کے باعث ملازمین مسائل کا شکار ہے‘اجلاس سے خطاب
کوئٹہ(اے این این)گرینڈ الائنس میٹروپولیٹن پولیٹن کارپوریشن کے صدر نعمت اللہ کر د نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے پچھلے سال ملازمین کیلئے بجٹ میں منظور کیا گیا 10فیصد الاؤنس اب تک تاخیر کا شکار ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام زیلی شاخوں کے ملازمین کو تنخواہیں ہرماہ تاخیر سے ادا کی جاتی ہے جس کے باعث ملازمین مسائل کا شکار ہے ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کے مسائل سن کر ان کو فوری طورپر حل کیا جائے لیکن یہاں صورتحال ان کے برعکس ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گرینڈ الائنس میٹروپولیٹن کاورپوریشن کے ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گرینڈ الائنس میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سیکرٹری جنرل ندیم کھوکھر‘سنیئر نائب صدر حبیب الرحمن کاکڑ‘نائب صدر سعادت اللہ کاکڑ بیگ محمد اور دیگر بھی شامل تھے اجلاس میں ملازمین کو درپیش مسائل کے متعلق ایجنڈا پیش کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعمت اللہ کر د نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کیلئے مہینے میں 3 بار اجلاس منعقد کیا جائے گا تمام ملازمین کا گرینڈ الائنس میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین پر اعتماد کرنا خوش آئند ہے میٹروپولیٹن کوئٹہ کے ملازمین جان بوجھ کر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے تنخواہوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کے پنشنز،گریجویٹی اور دیگر الاؤنس تو دور کی بات ملازمین کی اپنی ہی تنخواہیں ماہ کی اخر میں ادا کی جاتی ہے تو کبھی کبھی 2 مہینے بعد ملازمین کی تنخواہیں تاخیر سے ادا کرنا انتہائی قابل افسوس ہے نعمت اللہ کر د نے کہا کہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ ملازمین کے مسائل کے بارے میں کئی بار ملاقات کرنے کی کوشش کی گئی مگر افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ وہ ہمارے ادارے کے سربراہ ہوتے ہیں ہمیں ٹائم تک نہیں دیا جاتا ہے اس طرح روئے رکھنے سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید نفرتیں اور مسائل جنم لینگے ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ملازمین کو ساتھ لیکر ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا سکے لیکن بد قسمتی سے کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جو خود مختار ادارہ بنیں جان بوجھ کر نجکاری کی طرف لے جایا گیا ملازمین کو سالانہ انکریمنٹ اے محروم رکھا گیا ہے ملازمین کو ہر ماہ تنخوا تاخیر سے ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن سے مطالبہ کرتے ہیں کے ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاکر ملازمین کے مسائل میں اضافہ کی بجائے کمی کی جائے ہم مطالبات کے حل ہونے تک ملازمین کے حقوق کی بات کرتے رہیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Address

Quetta Metro Politaion Carporation Qta
Atlanta, NY
14808

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APCA MCQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share