ZEB TV حقیقت پر مبنی خبریں
Truth Beyond Headline

06/18/2026

ہم جنس پرستی سے منع کرنے پر سگے بیٹے نے باپ کا قتل کر دیا - حافظ قرآن قاتل بیٹے نے باپ کا جنازہ بھی خود پڑھایا - لڑکوں سے محبت روکنے کے لیے باپ منع کرتا تھا

06/18/2026

خوشاب (رپورٹ: حاجی عمر خان)
​خوشاب شہر نوسربازوں اور فراڈیوں کے نشانے پر آ گیا، جہاں نہ سی سی ڈی کا ڈر رہا اور نہ ہی پولیس کا کوئی خوف۔ میاں والی کے رہائشی ایک شہری سے آن لائن سونا خریداری کے نام پر 9 لاکھ روپے کی خطیر رقم ہڑپ کر لی گئی۔
​تفصیلات کے مطابق میاں والی کے رہائشی زبیر احمد نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے 5 تولے وزنی طلائی زیورات کی آن لائن خریداری کے سلسلے میں رابطہ کیا۔ جس پر ملزمان نے زیورات تیار کر کے دینے کی حامی بھری۔ سودا طے کرنے کے لیے ہمراہ پہنچا، جہاں 5 تولے سونے کا سودا مجموعی طور پر 24 لاکھ 75 ہزار روپے میں طے پایا۔
​متاثرہ شہری نے موقع پر 2 لاکھ روپے نقد ایڈوانس ادا کر کے باقاعدہ رسید حاصل کی، جبکہ معاہدے کے مطابق اگلے روز مزید 7 لاکھ روپے گواہ محمد ریحان کے نیشنل بینک اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن ٹرانسفر کی صورت میں ادا کیے۔ بقایا رقم 15 لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ 1 لاکھ روپے کی اقساط میں ادا ہونی تھی، جس کی گارنٹی کے لیے زبیر احمد نے بینک الفلاح خوشاب برانچ کے 3 عدد بلینک چیک بھی ملزمان کے حوالے کیے۔
​معاہدے کے تحت ملزمان نے 5 جون 2026 کو سونا حوالے کرنا تھا، تاہم مقررہ تاریخ پر ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے 7 جون کا وقت دیا گیا۔ جب سائل گواہان کے ہمراہ دکان پر پہنچا تو ملزمان صاف مکر گئے اور طلائی زیورات دینے سے انکار کر دیا۔ نوسربازوں نے شہری کے 9 لاکھ روپے ہڑپ کر کے اس کے ساتھ سنگین دھوکہ دہی کی ہے۔ متاثرہ شہری نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، رقم واپس دلوانے اور فراڈیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ

06/17/2026

سی سی ڈی اہلکاروں نے اپنی طرف سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کیسی سی ڈی یا کوئی ڈیپارٹمنٹ فرشتہ نہیں- غلطی سب سے ہوتی

06/17/2026

سی سی ڈی اہلکار کو رات کے اندھیرے میں نہیں پتا چلاکہ ڈاکوؤں کے ساتھ ایک فیملی بھی ہے جس کو لوٹا
جا رہا

06/17/2026

کیا سی سی ڈی کی اہلکاروں کو پتا تھا ڈاکو وہاں آئیں گے ؟ ہانیا کے والد نے گاڑی تیز اسپیڈ سے کیوں بھگائی ؟

06/17/2026

سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی آسٹریلین نیشنل بچی کی ہلاکت کا آسٹریلین پرائمنسٹر نے نوٹس لے لیاسی سی ڈی ڈائریکٹر سہیل ظفر چھٹہ کی متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی

06/17/2026

چکوال CCD کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والی ہانیہ کیس میں اہلکار کو سزا ملنی چاہیئے ؟ جانیئے تصویر کا دوسرا رخ - کیا سی سی ڈی اہلکار کو پتا تھا وہ فیملی پر گولیاں چلا رہا ہے ؟

06/16/2026

اسپائیڈرمین آتش فشاں گھڑے میں گر کر جانبحق -
رسی کی بنا خطرناک سٹنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

06/15/2026

سیاحت میں غنڈہ گردی کا موسم ۔۔۔
میرا یہ ماننا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ انتہائ نرم اور مہمان نواز طبیعت کے مالک ہیں ۔۔۔لیکن نہ جانے کیوں اس سال پے درپے ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے ۔۔۔
ایک انتہائ ذمہ دار دوست نے وہاں سے یہ وڈیو دکھ اور درد کے ساتھ بھیجی ہے ۔۔۔
ہوپر گلیشیر ویو پوائنٹ پر ایک مقامی بندے نے اپنی مرضی سے خود ہی ٹکٹ لگا دی ہے اور اگر گائیڈ ٹکٹ لگنے کی وجہ پوچھے یا ٹکٹ نہ لے تو اسے غیر ملکی سیاحوں کے سامنے ڈنڈوں سے مارا جاتا ہے اور ساتھ غیر ملکی سیاحوں کو بھی گھسیٹا جاتا ہے اور دھکے مارے جاتے ہیں۔
وہاں ایک نوٹس لگا ہے جس پر لکھا ہے کوئی ٹکٹ نہیں ہے مگر بدمعاشی سے ٹکٹ لیا جاتا ہے ۔
یہ ویڈیوز کل چودہ جون کی ہے سپین کے ایک گروپ کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے اور اسی گروپ کے ایک غیر ملکی سیاح نے یہ ویڈیوز بنائی ہے۔۔۔
انتظامیہ یا حکام سے فوری کاروائ کی درخواست یا تحقیق کا مطالبہ تو بہت بعد کی بات ہے ۔۔۔میری تو مقامی عمائدین سے درد مندانہ گزارش ہے بلکہ التجا ہے کہ ان رویوں پر نظر فرمائیں ۔۔۔
ان عناصر کو جو آپ کے پرامن اور مہمان نواز خطے کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کا سبب بن رہے ہیں

06/15/2026

وزیر اعظم کفایت شعاری مہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کماو پوت بن گئی،اسلام آباد میں کفایت شعاری مہم کی آڑ میں تاجروں سے بھتہ وصولی کا انکشاف،
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی،
پولیس اہلکار دکاندار کے پاس پہنچ گیا دکان کیوں بند نہیں کی ؟
سر ابھی دکان بند کرنے میں ٹائم باقی ہے،دکاندار کا جواب
پولیس اہلکار کافی دیر دباو ڈالتا رہا پھر 500 لے کر چلتا بنا،
سی سی ٹی ویڈیو میں اہلکار کو سر عام رشوت لیتے دیکھا جا سکتا ہے

Address

Windsor
Charlotte, NC

Telephone

+923455301010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZEB TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZEB TV:

Share