Voice Of Karachi

Voice Of Karachi The Voice of Karachi is a non-political awareness campaign to raise the social and civic issues of Karachi and urban Sindh

موجودہ لسانی صوبوں کے خاتمہ اور خود مختار انتظامی یونٹوں کی تشکیل کے بغیر پاکستان آگے نہیں چل سکتا: ترجمان وائس آف کراچی...
09/07/2026

موجودہ لسانی صوبوں کے خاتمہ اور خود مختار انتظامی یونٹوں کی تشکیل کے بغیر پاکستان آگے نہیں چل سکتا: ترجمان وائس آف کراچی
وائس آف کراچی نے نو برس قبل گریٹر کراچی اور ملک بھر میں انتظامی یونٹوں کے قیام کا فارمولا اور روڈ میپ پیش کیا تھا: ترجمان
سندھ کے وڈیروں نے اپنی حکومت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ شہری سندھ کی نمائندگی کے دعویدار انتظامی یونٹس جیسے اہم موضوع پر کوئی منطقی، مدلل اور متفقہ موقف دینے میں ناکام رہے ہیں۔سندھ اسمبلی میں بیشتر نمائندوں کی تقاریر مخالفین اورصحافتی حلقوں میں مضحکہ کا باعث بنی ہیں: ترجمان
سندھ اسمبلی کے فلور پر نئی اکائیوں کی تشکیل کی حمایت اورمخالفت میں کی جانے والی تقاریر کا نہ توحقیقی تاریخ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی زمینی حقائق سے کوئی نسبت۔ سندھ حکومت اور حزب اختلاف اس اہم ترین عوامی مطالبہ پرپوائنٹ اسکورنگ میں مصروف رہیں: ترجمان
وائس آف کراچی کے گریٹر کراچی اور ملک بھر میں انتظامی اکائیوں کی تشکیل کا منصوبہ واضح اور دو ٹوک ہے جس میں صرف پاکستانیت کے فروغ، لسانی صوبوں کاخاتمہ،ضرورت و آبادی کی بنیاد پر ملک بھر میں انتظامی اکائیوں کی تشکیل، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اس پر کلی مقامی اختیار شامل ہے: ترجمان
ہر انتظامی یونٹ کو اپنے وسائل، پالیسیوں اور داخلی امور کے تمام شعبوں بشمول ان شعبوں پر جو خصوصی طور پر وفاق کے انتظام میں درج نہیں ہیں کامل اختیار حاصل ہوگا۔ وائس آف کراچی ملک بھر میں انتظامی اکائیوں کے انتظام اور مجوزہ دستور کے اہم نکات کو آٹھ برس پیشتر جاری کرچکی ہے: ترجمان

08/28/2026

پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل - وقت آ گیا ہے سوچنے کا نہیں، کرنے کا
سوال یہ نہیں ہے کہ کیا پاکستان کو نئے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے؟ سوال یہ ہے کہ ہم اس ناگزیر ضرورت کو کب اور کیسے پورا کریں گے؟
ثاقب محی الدین ، سینئر وائس چیئرمین وائس آف کراچی

فیصلہ سازوں کے مرسوں مرسوں سندھ نا ڈیسوں، سندھو دیش اور دوسرے سارے عیلحدگی پسندوں کو لگام ڈالنے کا وقت آ گیا ہے
پاکستان کی بہبود و ترقی کا واحد راستہ نئے انتظامی یونٹس ہیں

وائس آف کراچی ٩ سال سے نئے انتظامی یونٹس کی جدّوجہد کر رہی ہے اور اس کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کے ساتھ کھڑی ہے
ثاقب محی الدین ، سینئر وائس چیئرمین وائس آف کراچی

پاکستان بچاؤ یا عیاشی بچاؤ؟کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ بنانے کی مخالفت دراصل عوام کو مقامی اختیارات، بہتر سہولیات، رو...
08/22/2026

پاکستان بچاؤ یا عیاشی بچاؤ؟
کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ بنانے کی مخالفت دراصل عوام کو مقامی اختیارات، بہتر سہولیات، روزگار اور ترقی سے محروم رکھنے کی کوشش ہے۔ فیصلہ عوام نے کرنا ہے: چند لوگوں کی عیاشی یا کروڑوں پاکستانیوں کا بہتر مستقبل؟

08/21/2026

عوامی ریفرنڈم ‼️
نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر عوامی حلقوں کی جانب سے مثبت ردِعمل اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا جا رہا ہے

08/21/2026

اہلیان کراچی لاشوں کے اوپر کھڑے ہو کر نعرے لگانے کی دھمکی دینے والے اس اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ محض اختلافِ رائے نہیں بلکہ کھلی تشدد پر اکسانے کی کوشش ہے۔ ایسے بیانات کا فوری نوٹس لیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

08/20/2026

نئے صوبوں کے قیام کے جواب میں قادر مگسی نیشنل میڈیا پر کھلے عام مہاجروں کو دھمکی دے رہا ہے کہ کوئی بھی اردو بولنے والا یہ نہیں چاہے گا کہ اس صدی میں قتل و غارتگری ہو۔

قادر مگسی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پوچھا جائے کہ اگر صوبے بنیں گے تو کیا یہ معصوم لوگوں کو قتل کرے گا۔

08/20/2026

نسل پرست جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما یہ بتانا پسند کریں گے کہ جن سندھی خودکش کی یہ دھمکی دے رہے ہیں، کیا یہ خودکش بلاول کے اشارے کے منتظر ہیں اور کیا یہ خودکش پاکستان کی فوج پہ حملہ آور ہونگے ؟

وائس آف کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم نصرت کا پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد کا پیغام: قائد اعظم کے "حقیقی...
08/13/2026

وائس آف کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم نصرت کا پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد کا پیغام:
قائد اعظم کے "حقیقی پاکستان" کی تعبیر اور تعمیر کیلئے ملک کے انتظامی ڈھانچے اور طرز حکمرانی میں انقلابی تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں نئے " انتظامی یونٹس" کے مجوزہ پلان کی اعلی ترین سطح پر سنجیدہ کوششوں کی خبروں نے قوم میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے : ندیم نصرت
آزادی کے مقاصد حاصل کئے بغیر اور اسکے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے بغیر منزل تک پہنچا نہیں جا سکتا۔
بانیان پاکستان کی اولادوں نے تمام تر مظالم، زیادتیوں اور تعصب کے باوجود ملک کی تعمیر، ترقی، سلامتی اور دفاع میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا : ندیم نصرت
وقت آ گیا ہے کہ پاکستان پر مسلط ظالمانہ، جابرانہ اور استحصالی نظام کو زمین بوس کر دیا جائے۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب اور انکے رفقاء ملک میں جس انقلابی اور اصلاحاتی ایجنڈے کی طرف بڑھ رہے ہیں، وہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے : ڈاکٹر ندیم نصرت
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اس "عوام دوست ایجنڈے" کی حمایت میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔

04/25/2026

ایم کیو ایم، عوام کا رومانس تھی۔
موجودہ لیڈر شپ سے ہٹ کر دیکھیں تو ایم کیو ایم آج بھی پاکستان کی سب سے بہترین جماعت ہے۔
ہم ایک کاز کے لیے کھڑے ہوئے تھے، اقتدار کے لیے نہیں۔
ہم اس نظام کو بدلنے آئے تھے جہاں لوگ نسل در نسل اقتدار میں رہتے ہیں لیکن ہم نظام کو بدلنے کے بجائے اسکا حصہ بن گئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار 1987 میں میئر بنے، اور آج 2026 میں بھی وہ ایم این اے ہیں۔
ایم کیو ایم کے آئین میں چیئرمین کے عہدہ کا تزکرہ تک نہیں ہے۔
خالد مقبول کہتے ہیں کہ کسی نے ان سے کہا کہ “آپ چیئرمین بن جائیں تو میں بن گیا۔”
اگر کوئی مجھے سپر مین کہہ دے تو کیا میں خود کو سپر مین کہلانے لگوں؟
حقائق کی روشنی میں پارٹی کو درست طریقے سے چلانا قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
پارٹی کی رابطہ کمیٹی کو بھی غیرآئینی طور پر برطرف کیا گیا۔ تیس تیس اور چالیس چالیس سال سے قربانیاں دینے والوں کو غیرآئینی طور پر گھر بھیج دیا گیا۔
میں نے نئے آئین کا مسودہ لکھا تو اس میں پارٹی سربراہ کی مدت صرف دو ٹرم تک محدود کردی۔
مجوزہ آئین میں پارٹی قیادت سے ٹکٹ دینے کا اختیار لیکر کارکنوں کے ہاتھ میں دے دیا ۔
بانوے کے آپریشن میں بانی تحریک کے ساتھ لندن میں کڑے حالات کا سامنا کیا۔
بانی تحریک کی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات کے سبب لندن میں ایک ساتھی کے ساتھ بیلٹ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت بھی کی۔
90 کی دہائی صرف ایک دور نہیں، ایک احساس ہے۔ وہ وقت جب نظریہ، محنت اور قربانی ایک ساتھ کھڑے تھے۔
کارکنان کی جدوجہد نے تحریک کو زندہ رکھا۔
شہری سندھ کا اصل مسئلہ اسکے انتظامی بے اختیاری ہے۔
بھٹو نے مردم شماری میں دھاندلی کرکے شہری سندھ کی آبادی آدھی اور دیہی سندھ کی ڈبل کردی۔
جعلی مردم شماری کی وجہ سے سندھ کا وزیراعلی ہمیشہ دیہی سندھ سے آتا ہے۔
اگر منصفانہ مردم شماری ہوتو سندھ کا وزیراعلی ہمیشہ کراچی سے آئے۔
شہری سندھ کے علاقوں پر مشتمل الگ انتظامی یونٹ کا قیام ناگزیر ہے۔
ایم کیو ایم کا ماضی اور حال—ایک سنجیدہ تجزیہ۔
نصرت سحر شو میں ڈاکٹر ندیم نصرت کی بے لاگ گفتگو۔۔۔یہ تاریخ صرف سننے نہیں، سمجھنے کی ہے۔

Address

1750 Tysons Boulevard #1500
McLean, VA
22102

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share