09/21/2026
ٹنڈوالہ یار: ولیمے کی تقریب میں کھانا کھانے سے مبینہ طور پر 400 سے زائد افراد متاثر
ٹنڈوالہ یار میں ولیمے کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد مبینہ طور پر 400 سے زائد افراد کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد محکمہ فوڈ کے حکام نے متاثرہ افراد کے نمونے حاصل کرکے کھانے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ بیماری کی ممکنہ وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ شادی ہال کو سیل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حتمی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ متاثرہ افراد کی طبیعت خراب ہونے کی اصل وجہ کیا تھی، جس کا تعین متعلقہ اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔