Infotainment Pak

Infotainment Pak https://www.facebook.com/Infotainment-Pak-103040358814633/. Hi Frndz Like Our New Page For News Updates, information and Entertainment

19/08/2026

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ❤️

اوشکھنداس کے گورنمنٹ اسکول کے یہ بچے کسی مہنگے پرائیویٹ ادارے کے طالب علم نہیں، بلکہ محدود وسائل کے باوجود آئی ٹی لیب میں بیٹھ کر مختلف سافٹ ویئرز پر کام کر رہے ہیں اور اپنی مدد سے موبائل ایپس بنا رہے ہیں۔ 💻🌱

ان کی آنکھوں میں خواب ہیں، صلاحیتیں ہیں اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے…
بس ضرورت ہے تو توجہ، مواقع اور حوصلہ افزائی کی۔

اگر ان بچوں کو سہولیات اور صحیح رہنمائی مل جائے تو یہی بچے کل ہمارے علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ 🇵🇰❤️

واقعی… ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے۔

18/08/2026

😂 ٹرمپ کی جنگ بھی عجیب ہے!

🌅 صبح 8 بجے:
’’ایران کو مٹی میں ملا دوں گا!‘‘ 😡

☀️ دوپہر 3 بجے:
’’عمان کو بھی نہیں چھوڑوں گا!‘‘ 😤

🌆 شام 7 بجے:
’’کیوبا! تمہاری باری ہے!‘‘ 😂

🌙 رات 9 بجے:
’’میں تو امن کا عاشق ہوں… نوبل انعام مجھے ہی ملنا چاہیے!‘‘ 🥺🏆

😂 بھائی پہلے فیصلہ تو کر لو جنگ کرنی ہے یا نوبل انعام لینا ہے!

18/08/2026

وہ آ رہا ہے ۔۔۔۔.....

14/08/2026

*گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انتخابی پروگرام سات روز کے لیے موخر*

*حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے سات روز کی مہلت*

*بلدیاتی انتخابات کے تمام متاثرہ مراحل کی نئی تاریخیں شیڈول میں شامل ہوں گی*

*سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی پروگرام جاری کرے گا*

*تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران انتخابی پروگرام کے مطابق امور انجام دیں گے*

گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کی متعلقہ شقوں میں مجوزہ ترامیم و تبدیلیوں کے لیے مزید وقت فراہم کرنے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے جاری انتخابی پروگرام/شیڈول کو سات روز کے لیے موخر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 3 جون 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انتخابی پروگرام جاری کیا گیا تھا، جبکہ 15 جون 2026 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے پولنگ ڈے 27 ستمبر 2026 بروز اتوار مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم حکومت گلگت بلتستان نے 13 اگست 2026 کو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے درخواست کی تھی کہ گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کی متعلقہ شقوں میں مجوزہ ترامیم/تبدیلیوں پر غور اور ضروری قانون سازی کا عمل مکمل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو تقریباً سات روز کا وقت دیا جائے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حکومت کی مذکورہ درخواست اور انتخابی عمل کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا باقی ماندہ انتخابی پروگرام فوری طور پر سات روز کے لیے موخر رہے گا۔ اس دوران حکومت گلگت بلتستان کو مجوزہ ترامیم اور متعلقہ قانون سازی کا عمل مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق مذکورہ سات روزہ مدت کے دوران انتخابی پروگرام کے تحت آنے والے تمام مراحل بھی اسی تناسب سے سات روز کے لیے آگے بڑھ جائیں گے، جبکہ ان کی تاریخیں نئے انتخابی پروگرام میں شامل کی جائیں گی۔
سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان، حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کی متعلقہ شقوں میں کی جانے والی ترامیم و تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نظرثانی شدہ انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور دیگر متعلقہ انتخابی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ تمام انتخابی امور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نظرثانی شدہ انتخابی پروگرام کے مطابق انجام دیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کا عمل قانون، آئین اور مقررہ انتخابی ضابطہ کار کے مطابق شفاف، منظم اور غیر جانب دارانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا، جبکہ انتخابی پروگرام اور نئی تاریخوں سے متعلق تمام ضروری معلومات بروقت عوام اور متعلقہ انتخابی اداروں تک پہنچائی جائیں گی۔

*شعبہ تعلقات عامہ*
*الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان*

🤣 منمرگ دومیل میں میاں بیوی کی ’’فری فائٹ‘‘!پنجاب سے آئے سیاح میاں بیوی کے درمیان اچانک تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیک...
14/08/2026

🤣 منمرگ دومیل میں میاں بیوی کی ’’فری فائٹ‘‘!

پنجاب سے آئے سیاح میاں بیوی کے درمیان اچانک تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال شروع ہوگیا۔ 😅

سیاحوں نے خوب تماشا دیکھا، جبکہ آخرکار میاں بیوی نے ایک ساتھ نہیں بلکہ الگ الگ گاڑیوں میں واپسی کا سفر اختیار کیا! 🚗😂

سیاحت اپنی جگہ، گھریلو میچ اپنی جگہ! 😜

13/08/2026

دیامر میں رینٹ کار لوٹنے کی خبر جعلی قرار

راولپنڈی سے گلگت آنے والی رینٹ کار کو دیامر میں گن پوائنٹ پر لوٹنے کی سوشل میڈیا خبر بے بنیاد ہے۔ پولیس کے مطابق کسی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ عوام غیرمصدقہ خبروں کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

🇵🇰 14 اگست — جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰INFOTAINMENT PAK کی جانب سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔آزادی ص...
13/08/2026

🇵🇰 14 اگست — جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

INFOTAINMENT PAK کی جانب سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

آزادی صرف ایک تاریخ نہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں، اتحاد، ایمان اور پاکستان سے محبت کی داستان ہے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰💚

13/08/2026

انڈیا میں ایک اسکول میں بچوں سے موبائل فون کی عادت چھڑوانے کے لئے کیا ہی زبردست طریقہ اپنایا گیا ہے...

13/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز | گلگت میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

گلگت: شہر اور گردونواح میں ابھی کچھ دیر قبل ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آج صبح بھی گلگت بلتستان کے قریب 5.1 سے 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تازہ جھٹکے کی شدت اور مرکز سے متعلق حتمی معلومات کا انتظار ہے۔

مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز امپھری میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل، علاقے میں سوگ کی فضاگزشتہ روز امپھری میں ایک نوجوان کو بے دردی سے قتل کیے ...
12/08/2026

گزشتہ روز امپھری میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل، علاقے میں سوگ کی فضا

گزشتہ روز امپھری میں ایک نوجوان کو بے دردی سے قتل کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعے نے اہلِ علاقہ اور نوجوان کے عزیز و اقارب کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔

ایک قیمتی انسانی جان کا اس طرح ضائع ہونا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Address

Karachi
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Infotainment Pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Infotainment Pak:

Shortcuts

Share