South Today

South Today Where NEWS Comes First. South today is Pakistan’s premier Social Media Network. We create world-class
(3)

12/08/2026

ملتان میں ویسٹ منیجمنٹ کا انوکھا کام۔۔۔۔۔مصروف ترین مارکیٹ کوکچرہ پوائنٹ بنادیا۔۔۔۔۔شاہین مارکیٹ میں بدبو،سانس لینا مشکل ہوگیا

12/08/2026

پارٹی ٹکٹ، فنڈز، پی ٹی آئی میں الزامات کی بوچھاڑ
امریکا سے آئے کروڑوں کون کھا گیا؟
نکال کر دکھائیں، مشعال یوسفزئی کا چیلنج
بانی نے کہا مشعال کو فارغ کریں، سلمان اکرم راجہ
پارٹی میں اختلافات کا آغاز کب ہوا؟ قیادت کس کے پاس؟

12/08/2026

مسلم لیگ ن کےایم پی اے رانااقبال سراج کا ملتان میں سرائیکی صوبہ کانفرنس سے دھواں دھارخطاب ۔۔۔کہا ڈاکو حکمرانوں نے خطے کولوٹ لیا۔۔ تھانوں میں پرچے کرادیتےہیں۔۔یہاں سے ووٹ ڈالنے والوں کو شرم نہیں آتی۔۔۔۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے مہاجر کہنے کا قصہ بھی سنادیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی نیو...
12/08/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی نیوز چیل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے بارے میں بھی بریف کیا۔
یران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےبالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے ش...
12/08/2026

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےبالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس (Cascais) میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں ان کے 5 بچے بھی شریک ہوئے۔
رونالڈو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔
یہ شادی جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کا اعلان کرنے کے ایک سال بعد ہوئی۔

12/08/2026

حکومت پنجاب نے زمین کی تقسیم کا عمل آسان بنانے کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا۔ بورڈ آف ریونیو کے مطابق مشترکہ زمین کو تقسیم سے پہلے یکجا کیا جا سکے گا۔ اس کے لیے متعلقہ زمین کے کم از کم 25 فیصد مالکان کی رضامندی ضروری ہوگی۔ زمین مالکان متعلقہ کلکٹر کو درخواست دے سکیں گے

12/08/2026

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدکاکہناہےکہ بہت ہوگیا،امید ہے عمران خان کا جیل میں ستمبر آخری مہینہ ہوگا،،،،، فیصل جاوید نے "ساؤتھ ٹوڈے" کے ذریعے پیغام بھی ریکارڈ کرادیا

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائر ہونے سے...
12/08/2026

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائر ہونے سے محض ایک روز قبل صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں 3 برس کے لیے پروفیسر مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ جس پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے نوٹیفکیشن کو اس تقرری کی بنیاد بنایا گیا ہے، اسی نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ فیکلٹی کی کنٹریکٹ پر خدمات حاصل کرنے کی اجازت محض “enabling in nature” یعنی سہولت فراہم کرنے والی ہے، اسے کسی ادارے پر لازمی یا پابند کرنے والا حکم تصور نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ ادارہ اپنی ضرورت، قواعد، ضوابط اور وسائل کے مطابق خود فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر شفیع جان نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر ح۔ملہ کرنے والا محمد حسین تحریک ...
12/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر شفیع جان نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر ح۔ملہ کرنے والا محمد حسین تحریک انصاف کا کارکن تھا لیکن پارٹی اس کے عمل کی ذمہ دار نہیں، انہوں نے محمد حسین کی طرف سے فائ۔رنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے سے پی ٹی آئی کو جوڑنا زیادتی ہے، ہم اس قسم کے واقعات کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے۔ پی ٹی آئی بہت بڑی سیاسی جماعت ہے کروڑوں ووٹ ملا، لاکھوں کارکن ہیں، محمد حسین پی ٹی آئی کا کارکن رہا ہوگا لیکن کبھی ان کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگرایران کو پھر خطرات کا سامنا ہوا تو خطے میں تمام امریکی اور غیر امریکی توان...
12/08/2026

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگرایران کو پھر خطرات کا سامنا ہوا تو خطے میں تمام امریکی اور غیر امریکی توانائی سسٹمز اور انٹرنیٹ سے جڑا عالمی انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا جائے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعوی کیا ہے کہ رمضان میں ایران پر مسلط کردہ ج۔نگ کے بعد اب ایک بھی امریکی بحری جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں۔
تاہم پاسداران انقلاب نے ایران کی ناکہ بندی کرنیوالے امریکی بحری جہازوں کے بارے میں تفصیلات نہیں دی۔

Address

9KM Bosan Road
Multan
65000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when South Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to South Today:

Shortcuts

Share