Hunza 24/7

Hunza 24/7 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hunza 24/7, Advertising/Marketing, Aliabad, Hunza.

25/08/2026

ہر کوئی اپنا ہی بندہ گورنر منتخب کررہا ہے۔ آپ کی نظر میں گورنر کے لئے کونسی شخصیت زیادہ موزوں ہیں؟

ہنزہ : اسسٹنٹ کمشنر گوجال مختار احمد کے زیر صدارت عطا آباد جھیل کے اطراف میں صفائی مہم چلانے کے حوالے ایک اہم اجلاس منعق...
25/08/2026

ہنزہ : اسسٹنٹ کمشنر گوجال مختار احمد کے زیر صدارت عطا آباد جھیل کے اطراف میں صفائی مہم چلانے کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نمائندے کے علاؤہ ششکٹ آئین آباد بوٹ اونرز ایسوسی ایشن کے کابینہ اور عطا آباد جھیل کے اطراف میں قائم تمام ہوٹلز کے منیجرز / نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چونکہ عطا آباد جھیل کا شمار پاکستان کے منفرد سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے۔ اس لئے اس جھیل کی متواتر صفائی انتہائی ضروری ہے تاکہ اس کی قدرتی حسن کو برقرار رکھا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر انتظام تمام سٹیک ہولڈرز مل کر 27 اگست 2026 بروز جمعرات کو صبح 10 بجے سے صفائی مہم کا آغاز کریں گے اور آئین آباد، ششکٹ اور عطا آباد جھیل کے اطراف کو کچرے سے پاک کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس اہم مہم کو کامیاب بنانے کےلئے مقامی والینٹرز اور عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ شہری شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

FUTURE-READY GILGIT-BALTISTANWritten by : Izhar HunzaiA child entering school in Gilgit-Baltistan today may still be wor...
25/08/2026

FUTURE-READY GILGIT-BALTISTAN

Written by : Izhar Hunzai

A child entering school in Gilgit-Baltistan today may still be working in 2080. Yet much of our education and career advice continues to prepare young people for the economy and occupations of the past. Future readiness requires us to reverse this logic: first imagine the economy our young people are likely to enter, then work backwards to identify the skills, attitudes and adaptive capacities they need today.

The emerging economy will increasingly be shaped by artificial intelligence, automation, robotics, renewable energy, biotechnology, digital finance and globally connected work. AI will perform a growing share of routine cognitive tasks, while machines will increasingly perform physical ones. Geography will matter differently. A talented young person in Hunza, Ghizer, Diamer or Baltistan will increasingly be able to create value for people thousands of kilometres away without permanently leaving home. Our mountains need not remain barriers; connectivity can turn them into a distinctive location from which to participate in the global knowledge economy.

This does not mean everybody must become a programmer. As machines become better at calculating, searching, translating, analysing and generating, distinctly human capabilities may become even more valuable: curiosity, judgement, imagination, communication, empathy, leadership, ethical reasoning, collaboration and the ability to ask powerful questions. Knowing remains important, but the capacity to learn, unlearn and relearn will become indispensable.

We should therefore work backwards:

Future Economy → Future Work → Future Capabilities → Education Today

Future-ready young people in GB should combine global competence with local rootedness: AI literacy and digital fluency, data and financial literacy, entrepreneurship, communication and collaboration, alongside an understanding of our mountains, water, ecology, communities, languages and cultural inheritance. The objective is not merely a collection of technical skills but adaptive capacity—the ability to confront unfamiliar situations, learn rapidly, connect knowledge across fields, experiment, recover from failure and change direction when circumstances change.

We cannot predict precisely what the economy of 2040 or 2050 will look like. But unpredictability does not mean helplessness. The future is better understood as a field of possibilities. Some futures are more probable than others, and our choices today can change those probabilities. Education, technology, entrepreneurship, creativity, institutions and civic action are not merely preparations for the future; they are instruments for creating it.

This requires a change of mindset: from job-seeking to value-creation; credentials to capabilities; memorisation to inquiry; fear of failure to experimentation; disciplinary silos to connecting ideas; consuming technology to creating with it; and seeing remoteness as destiny to recognising uniqueness as an advantage.

For our educators, policymakers, entrepreneurs and thought leaders, therefore, the question should no longer be only, “How do we create jobs for our youth?” A much deeper question is:

What kind of human beings will flourish in the emerging world—and what must we start doing in Gilgit-Baltistan today to develop them?

Future-Ready GB is not about predicting one future. It is about giving a generation the skills, attitudes, imagination and adaptive capacity to navigate many possible futures—and the agency to create the one they want.

The writer is Ex-RPM of AKRSP, social and political leader of Gilgit-Baltistan.

گلگت میں ملزم چرس سمیت گرفتارگلگت : گلگت کی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ذیشان ولد سائیں ساکن مانسہرہ حال کشروٹ گلگت...
25/08/2026

گلگت میں ملزم چرس سمیت گرفتار

گلگت : گلگت کی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ذیشان ولد سائیں ساکن مانسہرہ حال کشروٹ گلگت کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔ جس کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ سٹی گلگت منتقل کر دیا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 142/2026 بجرم انسدادِ منشیات ایکٹ درج کیا گیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(

گلگت پولیس کی جانب سے اہلیہ پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارگلگت : ایئرپورٹ تھانہ گلگت کی پولیس نے معمولی تلخ کلامی کے بع...
25/08/2026

گلگت پولیس کی جانب سے اہلیہ پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

گلگت : ایئرپورٹ تھانہ گلگت کی پولیس نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی اہلیہ پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنے والے ملزم تہذیب الحسن ولد محمد صادق ساکن حسن جان محلہ گلگت کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 108/26 بجرم 324 تعزیراتِ پاکستان (اقدامِ قتل) درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر علی مظفر کا ہنزہ کا دورہہنزہ : چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر علی مظفر نے ہنزہ کا دورہ کیا....
24/08/2026

چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر علی مظفر کا ہنزہ کا دورہ

ہنزہ : چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر علی مظفر نے ہنزہ کا دورہ کیا. جہاں انہوں نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف انجینئر نے 50 بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال علی آباد ہنزہ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور تعمیراتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

چیف انجینئر کو ہنزہ میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی. جس میں منصوبوں کی پیش رفت، مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر سرکل ہنزہ نگر انجینئر مظہر حسین اور ایگزیکٹیو انجینئر انجینئر شکیلہ مسنون بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیف انجینئر علی مظفر نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی اہمیت کے منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

حیدرآباد بربر کول کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مستقل بحالی منصوبہ منظورہنزہ : واٹر مینجمنٹ ہنزہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے حیدرآ...
24/08/2026

حیدرآباد بربر کول کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مستقل بحالی منصوبہ منظور

ہنزہ : واٹر مینجمنٹ ہنزہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے حیدرآباد بربر کول کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ منظور کر لیا جبکہ ٹھیکیدار آئندہ 2 سے 3 دن میں کام شروع کرے گا۔

منصوبے میں سسپنشن برج کی تعمیر شامل ہے۔ جس کے ذریعے پانی کی پائپ لائن سیلابی سطح سے کافی بلندی پر محفوظ طریقے سے گزار ی جائے گی۔

سسپنشن برج کے لئے درکار سٹیل وائر روپ لاہور سے آئندہ دو دن میں پہنچنے کی توقع ہے۔

فی الحال عوام نے بجلی کے کھمبوں کے ذریعے پائپ لائن کو عارضی طور پر گزارا ہوا ہے۔ تاہم نیا منصوبہ حیدرآباد بربر کول کے لئے پانی کی فراہمی کا مستقل اور محفوظ حل فراہم کرے گا۔

نگر : ریسکیو 1122 نگر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص کو بچالیا۔سکندر آباد سے ت...
24/08/2026

نگر : ریسکیو 1122 نگر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص کو بچالیا۔

سکندر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گھریلو ناچاقی یا دلی ناامیدی سے دل برداشتہ ہو کر دریائے ہنزہ (یا مقامی دریا) کے کنارے پہنچا اور دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے جوان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو محبت اور سمجھ بوجھ سے قائل کرکے بحفاظت باہر نکال لیا۔

بعد ازاں جان بچائے جانے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد اور تسلی دینے کے بعد بحفاظت اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔

یاسمین کریم اور صفدر شیرازی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیغذر : پی ٹی آئی کے سابق رہنماء صفدر شیرازی او...
24/08/2026

یاسمین کریم اور صفدر شیرازی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

غذر : پی ٹی آئی کے سابق رہنماء صفدر شیرازی اور ہنزہ کی سماجی و سیاسی شخصیت یاسمین کریم جان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں خالد اور مرکزی نائب صدر راجہ نظیم نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے استحکام پاکستان پارٹی کو گلگت بلتستان میں مزید تقویت ملے گی۔

24/08/2026

ہنزہ : عطاآباد جھیل میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ مقامی والنٹیرز اپنی مدد آپ کے تحت کچرا نکال کر جھیل کو صاف کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان خصوصاً ہنزہ صفائی ستھرائی سے لاشعور سیاحوں کے نشانے پر ہے۔ ہم سیاحت کے فروغ کی تو بات کرتے ہیں مگر سالانہ آنے والے بے ڈھنگ سیاحوں کو شعور دلانے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔ ایسے سیاحوں سے ٹوریزم سے وابستہ چند افراد کو تو فائدہ پہنچ سکتا ہے مگر ایسے لوگ ہنزہ جیسے نازک ایکو سسٹم کے حامل وادیوں کو تباہ کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

اس لئے ٹوریزم منسٹری گلگت بلتستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کم از کم کچرے کو جگہ جگہ نصب ڈسٹ بن میں ڈالنے کا شعور دے۔ گلگت بلتستان آنے والے تمام سیاحوں کے لئے سوشل میڈیا پر آگاہی مہم چلائے۔ گلگت بلتستان اسمبلی سے کچرہ پھینکنے، آواز کی آلودگی، ہلڑ بازی اور مقامی اقدار کی پاسداری کے سلسلے میں قرارداد پاس کی جائے۔ اس سلسلے میں پولیس کو اختیار دیا جائے کہ وہ گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرسکے۔ جب تک اس سلسلے میں سخت قانون لاگو نہیں کیا جائے گا۔ پبلک مقامات اور سڑکوں جھیلوں، ندی نالوں میں کچرے کے ڈھیر لگ جائیں گے۔ جو ہنزہ جیسی وادیوں کے زہر قاتل ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضع رہے کہ کچھ کاروباری افراد بھی گندگی پھیلانے میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کو بھی چاہیئے کہ کچرے کو تھیلیوں میں ڈال کر مناسب جگہے میں رکھے تاکہ ویسٹ منیجمنٹ کو وہاں سے اٹھانے میں آسانی ہو۔

Address

Aliabad
Hunza
15600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share