Hunza News

Hunza News VOICE OF NATION

News,Interviews,Entertainment, Informative videos and much more.
(1)

The objective of HUNZANEWS(pvt) is to bring information related to the region’s unique cultural, natural and social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Hunza News. News received from different sources pertaining to and serving the Nation societies is presented to create and enhance links across different frontiers of identity, capitalizing on the technology led tides of globalization.

Stay Safe Girls Hostel is offering an Azadi Discount.(Paid contain)
14/08/2026

Stay Safe Girls Hostel is offering an Azadi Discount.

(Paid contain)

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰💚

جشنِ آزادی کے موقع پر تمام نئی ایڈمنسٹریشن پر خصوصی ڈسکاؤنٹ.

03456032539
🇵🇰💜

14/08/2026

ضلع ہنزہ میں یومِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب
ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی 14 اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے عزم کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا گیا۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی سینیٹر سلیم مانڈوی والا، راجہ نظیم الامین، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نظام الدین، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ، مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، چینی وفد، نمبرداران، عوامی نمائندگان، طلبہ و طالبات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Song: Dj remix just feel vibes

14/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے یادگارِ شہداء چنار باغ، گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کا 79واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منا رہے ہیں۔ میں پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبے بھر میں اس حوالے سے پروقار تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔ آج کا دن اپنے ان بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جن کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔1930ء میں شاعرِ مشرق نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا۔ جدوجہد جاری رہی اور 1940ء میں (قراردادِ لاہور کے ذریعے) اس کو ایک واضح سمت ملی۔ بالآخر 14 اگست 1947ء کو دو قومی نظریے کو عملی جامہ پہنایا گیا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔آج کا دن اپنے شہداء، غازیوں اور قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ بھارت میں آج بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، جس سے دو قومی نظریے کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔ کوئی بھی ملک مضبوط دفاع اور مضبوط معیشت کے بغیر دنیا کے قوموں کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔جن ممالک کے پاس صرف اچھی معیشت ہے اور دفاع مضبوط نہیں انکی حالت پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے جسکی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہے ۔ اس ملک کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو جس نےایٹمیپروگرامشروعکیا، بے نظیر بھٹو میزائل پروگرام لایا اور محمدنواز شریف جس نے ایٹمی دھماکے کیے سمیت موجودہ قیادت خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے کر بھارتی جارحیت کا جنون خاک میں ملا دیا پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہم چیف آف ڈیفنس سید جرنل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔آئیے عہد کریں کہ ہم تمام شعبوں میں آگے بڑھیں گے اور اپنی کمزوریوں کو دور کریں گے۔ ہم انصاف، عدل اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے کیونکہ ہم نے مل کر اس ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ مذاق نہیں، سنجیدہ مسئلہ ہے!تحریر: امجد حسین برچہگلگت بلتستان کے نوجوان تاجروں کی ایک بڑی تعداد، جنہیں عمومی طور پر بگ...
14/08/2026

یہ مذاق نہیں، سنجیدہ مسئلہ ہے!

تحریر: امجد حسین برچہ

گلگت بلتستان کے نوجوان تاجروں کی ایک بڑی تعداد، جنہیں عمومی طور پر بگیج کے کاروباری کہا جاتا ہے، چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر تاشقرغن سے بسوں کے ذریعے اپنے ذاتی کاروبار کے لیے محدود مقدار میں سامان لاتی ہے۔ یہ چھوٹا کاروبار سینکڑوں نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ ہے۔
گزشتہ دنوں تاشقرغن میں چھوٹے تاجروں کے درمیان سامان کے کلیئرنس کے دوران دھکم پیل، کھینچا تانی اور بدنظمی کی جو صورتحال سامنے آئی، وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ہمیں بحیثیت معاشرہ اپنے رویوں پر سنجیدگی سے غور کرنے کی دعوت بھی دیتی ہے۔
یہ بات تلخ ضرور ہے مگر ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمارے معاشرے میں چھینا جھپٹی، سفارش، بااثر افراد کے لیے الگ پروٹوکول اور عام شہری کے مقابلے میں خصوصی سلوک جیسے رویے رفتہ رفتہ ہماری اجتماعی سوچ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ یہی رویے ہم بیرونِ ملک بھی اختیار کر لیتے ہیں، جہاں ایسے طرزِ عمل کو مہذب معاشروں میں سخت ناپسند کیا جاتا ہے۔
تاہم اس کے ساتھ چینی حکام کے طرزِ عمل پر بھی سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان تاجروں کے ساتھ اگر امتیازی، تحقیر آمیز یا غیر مناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے تو اس سے صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے احترام، شفافیت اور باہمی تعاون کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ بیرونِ ملک ہمارا ہر عمل صرف ہماری ذات تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس سے پورے گلگت بلتستان اور پاکستان کے تشخص پر اثر پڑتا ہے۔ اگر کسی مخصوص جگہ پر بار بار بدنظمی یا قوانین کی خلاف ورزی ہو تو متعلقہ انتظامیہ کے لیے پابندیاں عائد کرنے یا قوانین مزید سخت کرنے کا جواز پیدا ہو سکتا ہے۔
تاشقرغن کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ اگر ایسے واقعات کا سلسلہ جاری رہا تو چینی انتظامیہ داخلی و خارجی قوانین اور تجارتی ضوابط میں مزید سختی کر سکتی ہے، جس کا براہِ راست نقصان گلگت بلتستان کے ان چھوٹے تاجروں کو ہوگا جو محدود وسائل کے ساتھ اپنے خاندانوں کا روزگار چلا رہے ہیں۔
یہ مسئلہ محض چند تاجروں کی آمدورفت یا کاروباری سرگرمیوں تک محدود نہیں۔ اگر ان نوجوان تاجروں پر پابندیاں عائد ہوئیں، ان کا کاروبار متاثر ہوا اور وہ اپنے روزگار سے محروم ہوگئے تو اس کے اثرات پورے گلگت بلتستان پر مرتب ہوں گے۔ پہلے ہی محدود روزگار کے مواقع رکھنے والے اس خطے میں بے روزگاری کا ایک نیا طوفان جنم لے سکتا ہے، جو معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل اور جرائم میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چھوٹے تاجر اپنے رویوں، مزاج اور کاروباری اصولوں پر نظرِ ثانی کریں۔ نظم و ضبط، قانون کی پابندی، قطار کا احترام، دوسروں کے حق کا خیال اور باہمی تعاون ہی وہ رویے ہیں جو نہ صرف کاروبار کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ بیرونِ ملک ہماری اجتماعی شناخت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
ساتھ ہی گلگت بلتستان حکومت، بالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ چین میں کاروبار کرنے والے گلگت بلتستان کے چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل، سفری و تجارتی مشکلات اور ممکنہ پابندیوں کے خدشات کا جائزہ لے اور متعلقہ چینی حکام کے ساتھ سفارتی و انتظامی سطح پر رابطہ کرکے ان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ چھوٹے تاجروں کی مناسب رہنمائی کی جائے اور انہیں چین کے قوانین، کاروباری ضوابط اور وہاں کے سماجی آداب سے آگاہ کیا جائے، تاکہ کسی فرد یا چند افراد کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چونکہ گلگت بلتستان کی بیٹیاں بڑی تعداد میں ہمسایہ ملک چین کی نامور یونیورسٹیوں میں سکالر شپس پر اعلیتعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ہوائی جہاز میں سفر مہنگا پڑنے کی وجہ سے درہ خنجراب کے راستے چین کا سفر کرتی ہیں چھوٹے تاجروں کے ان رویوں کی وجہ سے ھماری ان بیٹیوں کو بھی شدید مشکلات اور سفری پیچیدگیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ھمیں اس تناظر میں بھی سوچنے اور فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
یہ معاملہ کسی مذاق یا معمولی واقعے کے طور پر لینے کا نہیں۔ یہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے روزگار، خطے کی معاشی سرگرمیوں اور ہماری اجتماعی ساکھ سے جڑا ہوا ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ حکومت کو تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا، چینی حکام کو ہمارے نوجوان تاجروں کے ساتھ باعزت اور منصفانہ رویہ اپنانا ہوگا، جبکہ تاجروں کو بھی اپنے طرزِ عمل میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی۔
روزگار کا تحفظ بھی ضروری ہے اور اپنے رویوں کی اصلاح بھی—کیونکہ دونوں میں سے کسی ایک کو نظرانداز کرنے کا نقصان پورے گلگت بلتستان کو اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

گلگت: یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سائیکل سواروں نے ملی جوش و جذبے او...
14/08/2026

گلگت: یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سائیکل سواروں نے ملی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے بھرپور اظہار کے ساتھ شرکت کی۔

14/08/2026

گلگت: جشنِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے صوبائی دارالحکومت گلگت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 14 اگست کا آغاز نمازِ فجر کے بعد تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے گلگت میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، جس سے جشنِ آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

Most importang tickersCM GBگلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا یادگارِ شہداء چنار باغ میں پروقار تقریب سے خطابگلگت...
14/08/2026

Most importang tickers
CM GB
گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا یادگارِ شہداء چنار باغ میں پروقار تقریب سے خطاب
گلگت: ہم پاکستان کا 79واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منا رہے ہیں: وزیراعلیٰ امجد حسین
گلگت: پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت: صوبے بھر میں یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریبات کا انعقاد جاری
گلگت: آج کا دن ان بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جن کی قربانیوں سے ہم آزاد ہیں: وزیراعلیٰ
گلگت: 1930ء میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا: وزیراعلیٰ
گلگت: 1940ء میں قراردادِ لاہور کے ذریعے جدوجہدِ آزادی کو واضح سمت ملی: وزیراعلیٰ امجد حسین
گلگت: 14 اگست 1947ء کو دو قومی نظریے کو عملی جامہ پہنایا گیا: وزیراعلیٰ
گلگت: بھارت میں مسلمانوں پر مظالم دو قومی نظریے کی صداقت کا ثبوت ہیں: وزیراعلیٰ امجد حسین
گلگت: مضبوط دفاع اور معیشت کے بغیر دنیا کی قوموں کا مقابلہ ممکن نہیں: وزیراعلیٰ
گلگت: ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے: وزیراعلیٰ امجد حسین
گلگت: ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ
گلگت: میزائل پروگرام لانے پر بے نظیر بھٹو کی خدمات قابلِ فخر ہیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت: ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع مضبوط کرنے پر نواز شریف کو خراجِ تحسین: وزیراعلیٰ
گلگت: جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے کر دشمن کا جنون خاک میں ملایا: وزیراعلیٰ
گلگت: چیف آف ڈیفنس جنرل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ
گلگت: آئیے عہد کریں کہ ہم تمام شعبوں میں آگے بڑھیں گے اور کمزوریوں کو دور کریں گے: وزیراعلیٰ
گلگت: انصاف، عدل اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے کر ملک کو آگے بڑھانا ہے: وزیراعلیٰ

14/08/2026

*گلگت بلتستان کی دن بھر کی تازہ ترین خبروں کی سرخیاں*

* گلگت بلتستان میں 13 سے 15 اگست تک بارشوں کا امکان، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
* گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
* گلگت بلتستان کے 479 طلبہ میں پنجاب حکومت کے ہونہار سکالرشپس تقسیم
* جی بی طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ کی تعداد ایک ہزار کرنے اور لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرنے کا اعلان
* لینڈ ریفارمز ایکٹ پر فوری عملدرآمد کا حکم، ہر ضلع میں ایک موضع کو ماڈل بنانے کی ہدایت
* عطاء آباد پاور پروجیکٹ کے متاثرین کو فوری معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
* قراقرم کوآپریٹو بینک کو ڈیجیٹلائز کرکے شیڈول بینک کا درجہ دلانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ
* گلگت میں سٹیزن کمپلین سیل کا افتتاح، شہری آن لائن اپنی شکایات کا اسٹیٹس دیکھ سکیں گے
* سکردو میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
* سکردو میں بجلی گھروں کی اپ گریڈیشن اور اضافی بجلی کی منتقلی کے امکانات کا جائزہ
* نیٹکو کو حکومتی گرانٹ پر انحصار کے بجائے

* کمرشل ماڈلز متعارف کرانے کی ہدایت
* غذر میں غیر معیاری آٹے کیخلاف کریک ڈاؤن، فلور ملز پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
* چلاس میں ہیلتھ اینڈ ہائی جین آگاہی مہم کو مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
* گلگت میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج، دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا
* گلگت PHQ ہسپتال کے فیمیل ونگ کے باہر گٹر کا پانی پھیل گیا، شدید تعفن
* ڈوغنی میں سرکاری امور میں غفلت برداشت نہ کرنے کا اعلان، اے سی افتخار علی نے چارج سنبھال لیا
* آخوند پی باغ تا تھلے ٹرک روڈ منصوبے کی سست روی پر عوام کا تشویش کا اظہار
* کشونت سیلاب متاثرین دو سال بعد بھی بحالی کے منتظر، فوری معاوضے کا مطالبہ
* دیوسائی فالونگ واٹر منصوبے کے کامیاب بنانے والوں کو حکومتی اعزاز دینے کا مطالبہ

جرنلسٹ احمد شاہ

On 3rd June 1947,Nehru woefully and gloomily announced that the struggle for a united India had failed. The proposal for...
14/08/2026

On 3rd June 1947,Nehru woefully and gloomily announced that the struggle for a united India had failed. The proposal for the creation of independent Pakistan and India was accepted, and the Congress leadership was certainly unhappy with the announcement of the Partition Plan. After the Partition Plan was accepted, communal violence erupted across India.On the evening of 3 June 1947, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah broadcast a message to the nation. He said: “I most earnestly appeal to every community in India to maintain peace and order. We must examine the plan and come to our conclusion and take our decision. It is clear that the plan does not meet, in some important respects, our point of view. It is for us to consider whether the plan, as presented to us by His Majesty’s Government, should be accepted by us. The decision of the Council of the All India Muslim League can only be taken according to our Constitution.” Quaid e Azam concluded by earnestly appealing to everyone to “maintain peace and order. Pakistan Zindabad.”On the other hand, widespread communal violence erupted across the subcontinent. Hundreds of thousands of people lost their lives, while millions were displaced during the Partition. In August 1947, particularly in Amritsar and other parts of Punjab, large numbers of Muslims were killed or forced to flee amid communal violence as populations were being exchanged between East and West Punjab.
On the other side, on 12 August, Lahore Railway Station became a horrifying scene of violence when a train arriving in Lahore was attacked. The passengers found that men and women from the Hindu and Sikh communities had been brutally murdered and were lying in pools of blood.The struggle and sacrifices of millions of Muslims under the leadership of Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah ultimately led to the creation of an independent state. Quaid e Azam envisioned Pakistan as a country where Muslims could live according to their faith while ensuring justice, equality, and freedom for all citizens.Three days before Partition, on 11 August 1947, Quaid e Azam addressed the Constituent Assembly and declared:
“You are free; you are free to go to your temples, you are free to go to your mosques or to any other place of worship in this State of Pakistan. You may belong to any religion or caste or creed; that has nothing to do with the business of the State.”
On 14 August 1947, Quaid-e-Azam addressed the first Constituent Assembly in Karachi on the historic occasion of the transfer of power. He spoke about the responsibilities of the newborn state and Pakistan’s relations with Britain and India. Thus, the 3 June Plan ultimately became a reality, and on 14 August 1947, Pakistan emerged as an independent state.
Throughout the struggle for independence and the process of establishing Pakistan, Quaid e Azam was seriously ill. However, he concealed the severity of his illness from the public and continued to lead the nation. He remained the central figure and principal leader of the Pakistan Movement. At the same time, he expressed concerns about the capabilities of Muslim League leaders, whom he considered incompetent.
Now, nearly eight decades have passed since independence, and Pakistan continues to face the challenge of fulfilling the ideals envisioned by Quaid e Azam. His vision of a strong, democratic, peaceful, and progressive Pakistan remains an unfinished responsibility for the generations that followed.The real celebration of Independence Day is not merely remembering the day , but to build a Pakistan founded on meritocracy rather than nepotism; justice rather than injustice; equality rather than inequality; democracy rather than totalitarianism; parliamentary constitutionalism rather than military constitutionalism; freedom of speech and freedom of religion rather than fundamentalism; and the rule of law rather than anarchism.

اسلام آباد میں منعقدہ "وزیر اعظم یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ 2026" کی تقریب میں گلگت بلتستان (ہنزہ) سے تعلق رکھنے والی پاکستان ...
14/08/2026

اسلام آباد میں منعقدہ "وزیر اعظم یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ 2026" کی تقریب میں گلگت بلتستان (ہنزہ) سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے (MMA) فائٹر انیتا کریم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز مکسڈ مارشل آرٹس کے میدان میں بہترین کارکردگی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر دیا گیا۔

Address

Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hunza News:

Shortcuts

Share